Media mingle

Media mingle A_O_A! Welcome to MediaMingle! 🎥📺Your go-to hub for the latest in entertainment, news, and pop culture. Join our community .
(5)

From breaking news and in-depth analysis to trending stories and exclusive interviews, we bring you the content that matters.

باپ وہ دروازہ ہے جس سے جنت تک پہنچنے کی راہیں آسان ہوتی ہیں۔ اس کی قدر کیجیے، کہیں ایسا نہ ہو کہ وقت گزر جائے اور صرف یا...
11/06/2026

باپ وہ دروازہ ہے جس سے جنت تک پہنچنے کی راہیں آسان ہوتی ہیں۔ اس کی قدر کیجیے، کہیں ایسا نہ ہو کہ وقت گزر جائے اور صرف یادیں باقی رہ جائیں

میں نے اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں کو آتے جاتے دیکھا، لیکن ایک شخص ایسا تھا جو ہر مشکل میں میرے ساتھ کھڑا رہا، اور وہ میرا باپ تھا۔

بچپن میں مجھے لگتا تھا کہ ابا صرف ڈانٹتے ہیں، ہر بات پر روک ٹوک کرتے ہیں، میری خواہشات پوری نہیں کرتے۔ لیکن وقت گزرتا گیا اور مجھے سمجھ آنے لگی کہ ان کی ہر ڈانٹ کے پیچھے محبت تھی، ہر فکر کے پیچھے میری کامیابی کی دعا تھی۔

مجھے یاد ہے جب گھر کے حالات مشکل تھے، ابا سارا دن محنت کرتے، پسینے میں شرابور گھر لوٹتے، لیکن ہمارے سامنے ہمیشہ مسکراتے رہتے۔ ہمیں کبھی احساس نہیں ہونے دیا کہ ان کے دل پر کتنے بوجھ ہیں۔ وہ اپنی خواہشات قربان کرتے رہے تاکہ ہماری خواہشات پوری ہو سکیں۔

اسلام ہمیں والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کا حکم دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآنِ پاک میں والدین کے ساتھ احسان کرنے کا حکم دیا، اور باپ وہ ہستی ہے جو اپنے بچوں کے لیے سایہ دار درخت کی طرح ہوتا ہے۔ دھوپ خود برداشت کرتا ہے لیکن اپنے بچوں کو ٹھنڈک دیتا ہے۔

آج جب میں خود زندگی کی مشکلات دیکھتا ہوں تو مجھے اپنے باپ کی قربانیاں یاد آتی ہیں۔ وہ راتیں یاد آتی ہیں جب وہ ہماری فکر میں جاگتے تھے، وہ دن یاد آتے ہیں جب اپنی ضروریات چھوڑ کر ہماری ضرورتیں پوری کرتے تھے۔

اگر آپ کے والد زندہ ہیں تو آج ہی ان کے پاس جائیں، ان کا ہاتھ چومیں، ان سے محبت کا اظہار کریں۔ اور اگر وہ اس دنیا سے جا چکے ہیں تو ان کے لیے دعا کریں، کیونکہ باپ کا نعم البدل دنیا میں کوئی نہیں۔

#باپ #اسلام

جیل میں قیدی سے ملاقات کے لیے کون سے دن ہوتے ہیں قتل یعنی 302 کے مقدمے والوں کی ملاقات کون کون سے دنوں میں ہوتی ہے پاکست...
11/06/2026

جیل میں قیدی سے ملاقات کے لیے کون سے دن ہوتے ہیں

قتل یعنی 302 کے مقدمے والوں کی ملاقات کون کون سے
دنوں میں ہوتی ہے پاکستان جیل میں
اگر کسی کو کچھ علم ہو تو ضرور آگاہ کریں
اور آج کل یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ
آنے سے پہلے آپ کو ایک ٹوکن دیا جاتا ہے
اور اس ٹوکن کو لینے کے لیے آپ کو
ایک دن پہلے آنا پڑتا ہے اب اگر کوئی بہت دور سے
آرہا ہو تو پھر اس کا کیا طریقہ کار ہے
#رشتہ #قتل
#ملاقات

"رشتوں کی خوشبو"راوی: بعض اوقات زندگی کی سب سے بڑی خوشیاں ہمارے اپنے لوگوں میں چھپی ہوتی ہیں، مگر ہم دنیا کی دوڑ میں اتن...
11/06/2026

"رشتوں کی خوشبو"

راوی: بعض اوقات زندگی کی سب سے بڑی خوشیاں ہمارے اپنے لوگوں میں چھپی ہوتی ہیں، مگر ہم دنیا کی دوڑ میں اتنے مصروف ہو جاتے ہیں کہ ان رشتوں کی قدر کرنا بھول جاتے ہیں۔

(ایک گھر، جہاں دو بھائی کئی سالوں سے ناراض ہیں۔)

بڑا بھائی: مجھے یاد بھی نہیں کہ ہماری ناراضی کس بات پر شروع ہوئی تھی، لیکن اب اتنا وقت گزر گیا ہے کہ واپس جانا مشکل لگتا ہے۔

چھوٹا بھائی: میں بھی یہی سوچتا ہوں، مگر دل کے کسی کونے میں آج بھی بھائی کی محبت باقی ہے۔

راوی: یہی تو شیطان کی کامیابی ہے کہ ایک چھوٹی سی غلط فہمی وقت کے ساتھ ایک بڑی دیوار بن جاتی ہے۔ وہ مسائل جو چند لفظوں سے حل ہو سکتے تھے، خاموشی کی وجہ سے برسوں کے فاصلے میں بدل جاتے ہیں۔

(منظر: والدہ بیمار ہیں اور دونوں بھائی الگ الگ ان کی عیادت کے لیے آتے ہیں۔)

والدہ: بیٹا! دنیا کی دولت، زمینیں اور جائیدادیں سب یہیں رہ جائیں گی، مگر خون کے رشتے اگر ٹوٹ جائیں تو دل ساری عمر خالی رہتا ہے۔

(دونوں بھائی ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہیں۔)

بڑا بھائی: اگر میری کسی بات سے آپ کا دل دُکھا ہو تو مجھے معاف کر دیں۔

چھوٹا بھائی: بھائی جان! معافی تو مجھے مانگنی چاہیے۔ آخر ہم بھائی ہیں، دشمن نہیں۔

(دونوں گلے مل جاتے ہیں۔)

راوی: اور یوں برسوں کی دوری چند لمحوں کی محبت میں ختم ہو گئی۔ یہی صلہ رحمی ہے، یہی رشتوں کی اصل خوبصورتی ہے۔

زندگی میں مسائل آتے رہتے ہیں۔ اختلافات بھی ہوتے ہیں۔ لیکن صبر، برداشت اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا جذبہ ان مسائل کو ختم کر دیتا ہے۔ جو خاندان ایک دوسرے کا سہارا بنتے ہیں، وہاں خوشیاں بڑھتی ہیں، دلوں کو سکون ملتا ہے اور گھر جنت کا نمونہ بن جاتے ہیں۔

یاد رکھیں! رشتے صرف خون کے تعلق کا نام نہیں، بلکہ محبت، احترام، تعاون اور قربانی کا نام ہیں۔ جو شخص اپنے رشتہ داروں سے تعلق جوڑتا ہے، وہ صرف ایک انسان کا دل نہیں جیتتا بلکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت بھی حاصل کرتا ہے۔

راوی (اختتام): آئیے آج عہد کریں کہ اگر کسی اپنے سے ناراضی ہے تو اسے ختم کریں گے، اگر کوئی رشتہ کمزور ہو گیا ہے تو اسے مضبوط کریں گے، کیونکہ حقیقی خوشی دولت میں نہیں، بلکہ اپنے لوگوں کے ساتھ محبت بھرے تعلقات میں ہے۔ :::

پیغام:
"رشتے نبھانے والے لوگ کبھی تنہا نہیں ہوتے، کیونکہ ان کے دلوں میں محبت اور گھروں میں برکت رہتی ہے۔" ❤️
#رشتہ #محبت

Seeking a dynamic team of 10 talented website designers with a knack for web aesthetics and functionality! 🎨💻 We're also...
11/06/2026

Seeking a dynamic team of 10 talented website designers with a knack for web aesthetics and functionality! 🎨💻 We're also on the hunt for a professional poster image creator who can craft visually stunning designs that deliver powerful messages. Each team member should have 3 to 5 years of hands-on experience, showcasing a proven track record of success in their field. This team will play a crucial role in executing creative projects that require not only technical skills but also a sharp eye for design and user experience. Let's make our digital initiatives shine in the competitive online world! 🌟

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"تم زمین والوں پر رحم کرو، آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔"(سنن ترمذی)لوگوں کے ساتھ نرمی، محبت اور رح...
11/06/2026

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"تم زمین والوں پر رحم کرو، آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔"

(سنن ترمذی)

لوگوں کے ساتھ نرمی، محبت اور رحم کا معاملہ کریں، کیونکہ جو دوسروں پر رحم کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر اپنی رحمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے۔


شہر کی چمکتی روشنیاں دور سے بہت خوبصورت لگتی ہیں، مگر ان روشنیوں کے پیچھے اکثر سکون گم ہو جاتا ہے۔ ہر طرف شور، بھاگ دوڑ،...
11/06/2026

شہر کی چمکتی روشنیاں دور سے بہت خوبصورت لگتی ہیں، مگر ان روشنیوں کے پیچھے اکثر سکون گم ہو جاتا ہے۔ ہر طرف شور، بھاگ دوڑ، مصنوعی تعلقات اور وقت کی کمی۔
، تازہ ہوا سانسوں میں اترتی ہے، لوگ ایک دوسرے کو نام سے جانتے ہیں اور رشتوں میں خلوص باقی رہتا ہے۔ گاؤں کی مٹی کی خوشبو، کھیتوں کی ہریالی اور سادہ زندگی وہ سکون دیتی ہے جو بڑی بڑی عمارتوں میں بھی نہیں ملتا۔
شہر انسان کو مصروف بنا دیتا ہے، لیکن گاؤں انسان کو زندہ رہنا سکھاتا ہے۔ شاید اسی لیے بہت سے لوگ دولت تو شہر میں کماتے ہیں، مگر دل ہمیشہ اپنے گاؤں میں چھوڑ آتے ہیں۔
آپ کی نظر میں بہتر زندگی کہاں ہے؟ گاؤں ❤️ یا شہر
#اکسیجن #گاؤں #شہر #زندگی

آج لاہور شہر میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ ہوئ ہے خاص کر کچھ علاقوں میں جن میں سے ایک شہر میں ایک میں بھی تھا اور آج کی ...
11/06/2026

آج لاہور شہر میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ ہوئ ہے خاص کر کچھ علاقوں میں جن میں سے
ایک شہر میں ایک میں بھی تھا
اور آج کی اس لوڈ شیڈنگ میرا گھر اور گاؤں کی یاد تازہ کردی ہے کیونکہ میں ایک ایسے بیک ورڈ علاقے سے تعلق رکھتا ہوں جہاں نہ پانی میٹھا اور نہ بجلی کی سہولت اور نہ کسی گلی کا مسلئہ لیکن ہاں گاؤں میں ایک پر سکوں زندگی گزر رہی تھی اچانک سے پیسے کمانے لاہور نکل آیا تو آج شدید گاؤں کی یاد آئ ہے میں تو کہتا ہوں کہ اگر انسان 2 دن گرمیوں کے لاہور میں نکال تو وہ بہت بڑی بات ہے لیکن مجھے تو آج کا دن قیامت سے کم نہ تھا اتنی شدید گرمی اور وہ بھی شہر کے اندر مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ میں شاید اگر ادھر ایک دن اور رہ گیا تو مر جاؤں گا بجلی کے بغیر ۔
اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے تو بتانا ضرور
سائنس کہتی ہے کہ اگر انسان کو آکسیجن نہ ملے تو
انسان صرف 4 منٹ سے زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکتا
3 دن بغیر پانی
3 ہفتے بغیر خوراک
#اکسیجن #ہوا #لوڈشیڈنگ #شہر #لاہور

امتحان کی تیاری نہیں ہورہی تو کیا کریں کوئی شارٹ کٹ بتائیں جلدی پاس ہونے کا
11/06/2026

امتحان کی تیاری نہیں ہورہی تو کیا کریں
کوئی شارٹ کٹ بتائیں
جلدی پاس ہونے کا

یہ ہے 60 ہزار کا قسطوں پر لیا گیا موبائل اور اس کی کیش قیمت 42 ہزار ہے یہ ایک پاکستان میں دائرہ ایپ کے ذریعے لیا گیا ایک...
10/06/2026

یہ ہے 60 ہزار کا قسطوں پر لیا گیا موبائل
اور اس کی کیش قیمت 42 ہزار ہے
یہ ایک پاکستان میں دائرہ ایپ کے ذریعے لیا گیا
ایک موبائل ہے اب یہ بلکل بھی نہیں چل سکتا
کیونکہ اس موبائل کی کچھ دن کی ایک قسط ادا
نہیں کر سکتا تھا تو انہوں نے ایک منٹ کی بھی مہلت نہ دی اور موبائل بند کرا دیا شاید یہ ان کا کاروبار ہے
مگر میں منع تو نہیں کرتا لیکن کچھ خوف خدا کرے
ایک تو 42 ہزار والی چیز 60 ہزار اوپر سے اس سے ایک دن تو کیا ایک منٹ بھی آپ موبائل نہیں چلانے دے رہے
تو جو بندہ قسطوں پر چیز لیتا ہے وہ اپنی آسانی کے لیے لیتا ہے نہ کہ وہ ہی چیز اس کے گلے پڑ جائے اس سے تو ایک قسط بھی ادا نہیں ہو رہی اور موبائل بھی بند واہ
ہاں اوپر سے ہر ایک بندے کو کال کرتے ہیں کہ فلاں شخص آپ کا کیا لگتا ہے اس کو بولو وہ قسط ادا کرے
کیوں بھائی آپ نے اس کا موبائل بند کر دیا ہے اور لوگوں کو یہ کہہ رہے ہو کہ قسط ادا کرے کچھ خوف خدا کرو
یہ بہت نہ انصافی ہے
اس کو بند ہونا چاہیے اتنے تو آئ فون والے بھی نہیں کرتے
حالانکہ ان کی سب سے مہنگی ترین موبائل ہوتے ہیں وہ بھی وائ فائ پر سب کچھ چل جاتا ہے
اگر آپ لوگوں نے بھی لیا ہوا ہے تو کمنٹ کر کے ضرور آگاہ کریں تاکہ لوگوں کو پتہ بھی چلے کیا ہو رہا ہے
#دائرہ #موبائل #قسط #سود #حرام

قومیں اُس وقت خطرے میں آتی ہیں جب بے گناہ چیختے رہ جائیں اور انصاف خاموش کھڑا رہے۔” ::: “جب محافظ ہی خوف کی علامت بن جائ...
10/06/2026

قومیں اُس وقت خطرے میں آتی ہیں جب بے گناہ چیختے رہ جائیں اور انصاف خاموش کھڑا رہے۔” :::
“جب محافظ ہی خوف کی علامت بن جائیں… تو عوام انصاف کہاں ڈھونڈے

آج کا واقعہ ہے کہ میرے ایک دوست کسی کام سے باہر گیا رات کو 12 بجے کے قریب تو پولیس گشت کرتے ہوئے اس کو پکڑ گئ اور وہاں تھانے میں جاکر گھر والوں سے 20 ہزار مانگے وہ بیچارے غریب تھے پیسے نہیں تھے ان کے پاس تو انھوں نے اس پر جھوٹا پرچہ کاٹ دیا ہے
اب آپ بتائیں انسان پھر کیا کریں
پولیس خود دہشت گرد بناتی ہے
یہ گینگ کیوں بنتے ہیں یہ اشتہاری کیوں
ہو جاتے ہیں کبھی انسان یہ نہیں سمجھے گا۔

“جب ایک بے گناہ انسان پر بار بار جھوٹے پرچے بنائے جائیں… تو صرف اُس کی آزادی نہیں چھنتی، اُس کی ہنسی، اُس کا سکون، اُس کے خواب، سب کچھ آہستہ آہستہ مرنے لگتا ہے۔
پھر وہی انسان جو کبھی اپنے ماں باپ کا فرمانبردار تھا، جو حلال روزی کمانا چاہتا تھا، جو خاموشی سے زندگی گزارنا چاہتا تھا…
وہ اندر سے ٹوٹنے لگتا ہے۔
معاشرہ اُسے مجرم کہتا ہے، ، رشتے دار نظریں بدل لیتے ہیں، دوست راستہ بدل لیتے ہیں۔
اور پھر… مایوسی جنم لیتی ہے، غصہ جنم لیتا ہے، نفرت جنم لیتی ہے، قانون سے بداعتمادی جنم لیتی ہے۔
ایک انسان کو اگر انصاف نہ ملے، تو اُس کے اندر کا اچھا انسان مرنے لگتا ہے۔

پاکستان میں عام انسان آج بھی سوال کرتا ہے… اگر بے گناہ کو بار بار دیوار سے لگایا جائے، اگر نوجوانوں کو دھمکی، غربت اور ناانصافی ملے، تو آخر وہ کس راستے پر جائیں گے؟

دہشت گرد صرف ہتھیار سے نہیں بنتے… کبھی کبھی ظلم، ذلت، اور ناانصافی بھی انسان کو اندھیروں میں دھکیل دیتی ہے۔

قومیں اُس وقت تباہ ہوتی ہیں جب عوام اور قانون کے درمیان اعتماد مر جائے۔

ہمیں ایسا پاکستان چاہیے جہاں پولیس خوف نہیں، تحفظ کی علامت ہو۔”
#پولیس
#پاکستانی #جھوٹاپرچہ #دہشتگردی #اشتہاری

Address

Dera Ghazi Khan
32200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Media mingle posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share