Laar tv

Laar tv funny social and Enteterment& VLOGs

08/05/2026

*بریکنگ نیوز*
*بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سمایا قسط 14500 18 مئی کو جاری کیا جائے گا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اب عید سے پہلے سب بینیفیشریز کا عید ہو گا بہت ایسے غریب لوگ ہیں جن کے پاس عید کے لیے خرچہ نہیں تھا اب اپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں اس پوسٹ کو زیادہ شیئر کریں سب بینفشریز کے پاس مزید اپڈیٹ کیلئے ہمارے ساتھ جڑے رہی*

29/04/2026

*بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائنامک رجسٹریشن کروانے سے پہلے ۔ اپنے گھرانے کے شناختی کارڈ ضرور چیک کر لیا کریں ۔ کہیں ایکسپائر تو نہیں ہیں ۔ اگر ایکسپائر ہیں تو سروے کروانے سے پہلے ان کو ری نیو کروا لیں ۔ اور پھر سروے کروائیں ۔ اس کے بعد اپنے بچوں کا بے فارم بروقت بنوائیں تاکہ آ پ کا سروے اچھے طریقے سے ہو سکے ۔ اگر کوئی خاتون بیوہ ہو چکی ہے ۔ تو وہ یونین کونسل سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ لے کر نادرا آفس جائیں ۔ اور بیوہ والا ڈیٹا اپڈیٹ کروائیں ۔ اگر گھرانے میں کوئی معذور ہے تو اس کا معذوری والا سرٹیفکیٹ لازمی بنوائیں ۔ اگر خاتون طلاق یافتہ ہے تو وہ بھی اپنا اندراج نادرا کے ریکارڈ میں ضرور اپڈیٹ کروائیں ۔ اس کے علاؤہ شادی ہونے کے بعد بیوی کا شادی شدہ شناختی کارڈ اور نادرا کے ریکارڈ میں شادی شدہ کا ڈیٹا ضرور اپڈیٹ کروائیں ۔ تاکہ سروے کرواتے ہوئے آ پ کے نا اہل ہونے کے چانسز کم ہوں ۔ اس کے علاؤہ سروے کرواتے ان شفاف گھرانے کے ممبران کا انتخاب کریں ۔ جن کے نام پر کوئی زمین کا لین دین ۔ گاڑی ۔ ٹریکٹر ۔ پاسپورٹ ۔ بیرون ملک کا سفر ۔ ارجنٹ شناختی کارڈ ۔ کسی بنک کا ڈیفالٹر ۔ جاز کیش ۔ ایزی پیسہ ۔ یا کسی بنک سے لون لیا اور واپس نہ کیا ہو ایسے ممبر کا سروے میں اندراج ہرگز نہ کروائیں ۔ ورنہ آ پ نا اہل ہو جائیں گے*

Mere mamo raza e ilahi SE wafat pachuky Hain Allah un KO apni jawar e rehmat mn jagah atta farmay
16/04/2026

Mere mamo raza e ilahi SE wafat pachuky Hain Allah un KO apni jawar e rehmat mn jagah atta farmay

Isko tafseel se parhain
12/04/2026

Isko tafseel se parhain

11/04/2026

#آگاہی پیغام:
#بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاترز میں آنے والے
تمام افراد / گھرانوں کو مطلع کیا جاتا ہے۔ سروے کےلئے آنے سے پہلے اپنے شناختی کارڈ نمبر کو 8171 (لنک) پر ضرور چیک کریں۔
درخواست گزار حضرات سے گزارش ہے اپنی سروے کی مدت / تاریخ معلوم کرنے کے بعد مقررہ تاریخ سے ایک دو دن بعد دفتر تشریف لائیں تاکہ غیر ضروری رش سے بچا جا سکے اور آپ کو بروقت سہولت فراہم کرنے میں ملازمین کو آسانی ہو ۔
اپنی مقررہ تاریخ کا انتظار کریں
اور غیر ضروری کام سے دفتر جانے سے گریز کریں
شکریہ
آفیشل لنک::
https://8171.bisp.gov.pk/TrackingMain.aspx
#نوٹ:
عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سرویز کی کوئی آخری مدت نہیں ہے۔

#

07/04/2026

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بچوں کی ادائیگیاں (تعلیمی وظائف) شروع ہو چکی ہیں۔
وہ مستحق خاندان جن کے بچوں کے وظائف باقی تھے، اب اپنی رقم قریبی مجاز سینٹر/ریٹیلر سے وصول کر سکتے ہیں۔
بروقت اپنی ادائیگی حاصل کریں اور کسی بھی دشواری کی صورت میں متعلقہ عملے سے رابطہ کریں۔
جزاک اللہ

06/04/2026

ہمسایہ ملک ایران جو ایک ایک ماہ پانچ دن سے عالم کفار سے جنگ لڑ رہا ہے اسکے اندرونی حالات کچھ یوں ہیں:
*1- اسوقت تک 35 روزہ جنگ میں کسی ملک سے مالی مدد نہیں لی*
*2- کھانے پینے کی اشیاء کیلیے اپیل نہیں کی*
*3- ادویات کی اپیل نہیں کی*
*4- ملک کے اندر جنگ شروع ہوتے ہی روٹی، پیٹرول اور ڈیزل مفت کر دیا گیا ہے*
*5- ایک ماہ جنگ اور مسلسل پوری عالم کفر کی شب و روز بمباری کے باوجود ایک بھی ایرانی نے ملک سے ہجرت نہیں کی بلکہ دوسرے ملکوں میں مقیم ایرانی وطن کے دفاع کیلیے واپس آ رہے ہیں۔*
*6- لاک ڈاؤن کی اصطلاح کسی ایرانی کو شاید معلوم ہی نہ ہو۔*
*7- بڑے بڑے تاجروں نے لکھ کر لگا دیا ہے کہ مال لیجاؤ اور جنگ کے بعد پیسے دے دینا۔*
*8- جنگ اور بمباری میں وزراء عوام کے درمیان روڈوں پر امریکی مخالف مظاہروں میں برابر شریک ہیں۔*
*9- ایرانی صدر خود شاپنگ مالز پر جا کر ریٹ اور سہولیات چیک کر رہا ہے۔*
یہ سب کیسے ممکن ہوا کہ 47 سالہ پابندیوں اور جنگوں میں جکڑے ملک کی عوام پر سکون ہے۔
کیونکہ:
*1- نئے سپریم لیڈر نے ذاتی گھر تک نہیں خریدا نہ خرید سکے*
*2- وزراء اور جرنیلوں کے بچوں پر بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے پابندی ہے۔*
*3- حکومتی اراکین اور انتظامیہ بیرون ملک اکاؤنٹ نہیں رکھ سکتے*
*4- کسی بھی وزیر یا جرنیل کا ملک سے باہر کوئی دوسرا گھر نہیں ہے۔*
*5- سپریم لیڈر محتاط اندازے کے مطابق روزانہ 18 گھنٹے کام کرتا ہے*
*6- ایجوکیشن کے نام پر بے غیرتی کے اڈے نہیں ہیں*
*7- امریکن یا یورپین سکول کالجز نہیں ہیں*
*8- تعلیم مفت ہے جس کیوجہ سے ہر دوسرا جوان انجینئر، پی ایچ ڈی اور کم از کم ایم اے پاس ملے گا۔*
*9- رات کی تاریکی میں شب خون مار کر ریٹ نہیں بڑھائے جاتے بلکہ حکومت پہلے پارلیمنٹ میں بل پیش کرتی ہے پھر سپریم لیڈر نے فیصلہ کرنا ہوتا ہے اسلیے سال میں ایک آدھی مرتبہ دو تین پرسنٹ ریٹ بڑھ سکتا ہے وہ بھی ریٹ کے ساتھ سپریم لیڈر کے بجٹ سے عوام کو ریلیف دے دیا جاتا ہے*
*10- گھر میں روٹی پکانا منع ہے جس سے خواتین پڑھ لکھ سکتی ہیں یا اجتماعی پروگراموں میں آسانی سے شرکت کر سکتی ہیں۔*
*11- ڈیلیوری کیسز فری ہیں بلکہ بچے کی پیدائش پر کم از کم 20000 روپیہ والدہ کے اکاؤنٹ میں گفٹ بھی ٹرانسفر کیا جاتا ہے*
*12- علاج میں 70 فیصد حکومت ادا کرتی ہے 30 فیصد مریض*
*13- چوری ڈکیتی نہیں ہے*
*14- شاہی کلچر نام کی چیز ہے نہ پروٹوکول*
*15- بھکاری نہیں ملے گا*
*16- بے نمازی ہونا عیب سمجھا جاتا ہے*
*17- سورج غروب ہونے سے طلوع ہونے تک پولیس قاتل کے گھر میں بھی داخل نہیں ہو سکتی کیونکہ وہ وقت اسکی بیوی بچوں کا ہے*
*18- جیلیں خالی ہیں اور اگر کسی سے جرم ہو بھی گیا تو اسے جیل میں کام دیا جاتا ہے جس کی سیلری اسکے گھر بھیجی جاتی ہے تاکہ اسکی فیملی بجٹ ڈسٹرب ہونے کیوجہ سے غیر اخلاقی جرائم میں مبتلا نہ ہو۔*
*19- امام جمعہ کا مقام گورنر سے بالاتر ہوتا ہے۔ تاکہ انتظامیہ من مانی نہ کر سکے۔ جمعہ کے خطبہ میں انتظامیہ کو وارننگ دے دی جاتی ہے۔*
*20- وزراء اور صوبائی و ضلعی انتظامیہ کے افسران نماز جمعہ کی پہلی صف میں سب سے پہلے موجود ہوتے ہیں۔*
*21- چھوٹے بڑے خاندان کا تصور نہیں ہے سادات اور غیر سادات میں پوری قوم تقسیم ہوتی ہے*
*22- معلم سر کا تاج ہوتا ہے اسے تھانے یا کچہری میں نہیں بلوایا جا سکتا کیونکہ معلم اور استاد ایسا کام ہی نہیں کرتا۔*
*23- نوکر رکھنے کا رواج نہیں ہے*
*24- ذہنی طور پر ہر شخص مطمئن اور ہشاش بشاش دکھائی دیتا ہے*
یہ ہے ولایت فقیہ کا ملک جسے ایرانی کہتے ہیں کہ یہ ملک بارہویں امام مہدی علیہ السلام کی حکومت کا پیش خیمہ ہے۔
اور ہم نے یہ حکومت نھار دہندہ بشریت کے سپرد کرنی ہے یہ ہمارے پاس امانت ہے اور اس امانت کی حفاظت کیلیے سب کچھ قربان کر سکتے ہیں اور کر رہے ہیں۔
ان کے اس جذبے اور قربانی اور پھر سچے ایمان کیوجہ سے اسوقت عالم اسلام اور یہاں تک کہ غیر مسلم بھی ان کی تائید کر رہے ہیں۔
اگر ایسی حکومت سپر پاور بن جائے تو دنیا کے غم ختم ہو جائینگے۔
درحقیقت یہ وہی عدل و انصاف پر مبنی عالمی حکومت ہے جس کا پوری دنیا کو صدیوں سے انتظار ہے۔
ہر آنے والا دن مسلمانوں کیلیے ترقی کا سورج کے کر نکلے گا۔
اور پوری دنیا پر مسلمان اور اسلام غالب آ جائیگا۔
کچھ صبر، برداشت اور متحد ہو جانے کیضرورت ہے۔ گناہ کرنا چھوڑ دیں
اپنے آپکو اس عالمی حکومت کیلیے تیار کر لیں جسکا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔
معاشرے میں بھائی چارے کی فضا پیدا کریں۔
چھوٹے بڑے کا لحاظ رکھیں۔
اساتذہ و علماء کرام کا خاص خیال رکھیں۔
اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔
آمین۔

04/04/2026

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی مستحقین کے لیے اہم خوشخبری

ان شاء اللہ 6 اپریل سے بچوں کے وظیفے کی ادائیگیاں باقاعدہ طور پر شروع ہونے جا رہی ہیں۔ چند اضلاع میں پہلے ہی پیمنٹ لگ چکی ہیے جبکہ باقی اضلاع میں بھی جلد پیمنٹ لگ جائے گی۔

تمام مستحقین سے گزارش ہے کہ صبر اور تعاون سے کام لیں، آپ کی رقم جلد آپ تک پہنچ جائے گی۔

مزید مستند اور بروقت اپڈیٹس کے لیے ہمارے چینل سے جڑے رہیں۔

02/04/2026

*حکومت کے اہم فیصلے!*
*حکومتِ پاکستان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی امدادی رقم میں جنوری 2027 سے 5000 روپے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد یہ رقم 19 ہزار 500 روپے سے زائد ہو جائے گی، جو پہلے 14 ہزار 500 روپے تھی۔مزید برآں، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر تمام سبسڈی ختم کرنے اور کھاد و زرعی ادویات پر کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔*

01/04/2026

*جو ریگیولر بینیفیشری پی ایم ٹی اسکور 32 سے اوپر ہونے کی وجہ سے نا اہل ہوٸی تھی یا ریسروے نا کروانے کی وجہ سے نا اہل ہوٸی تھی یا اب تک جنکا پی ایم ٹی اسکور 32 سے اوپر ہے اور نا اہل ہیں ان سب کے بچوں کی پیمنٹ کواٹرز میں ایڈ کر دیا گیا ہے اس بار ان سب نا اہل والوں کو بچوں کی پیمنٹ ملے گی۔*

*BISP SPECIAL FOCUS TEAM*

31/03/2026

*خوشخبری*
*بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینفشری خواتین جن کے انگلیوں کے نشانات مدھم ہو چکے اور بار بار ڈیوائس پر انگوٹھے کے نشانات نہیں لگ رہے ان کے لیےنادرا کی جانب سے چہرے کی تصدیق MBVS کے ذریعے رقم نکلوانے کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے ۔آج ہی MBVS چہرے کی تصدیق کی بائیو میٹرک کروانے کے لیے پاک آئ ڈینٹیٹی ایپ ڈاون کر کے خود آسانی سے پراسیس مکمل کریں یا پھر نادرا ای سہولت والی شاپ کام کروا لیں

Address

D I Khan
Dera Ismail Khan
096

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Laar tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Laar tv:

Share