Faizan Bakers & Super Stoorبستی درکھان ڈیرہ

Faizan Bakers & Super Stoorبستی درکھان ڈیرہ فیضان بیکرز سپر اینڈ جنرل سٹور معیاری پروڈکٹس کا مرکز

03/03/2024

استقبال رمضان بیان 2024 کا ایک لاجواب کلپ ماشاءاللہ مزہ آجائے

02/03/2024

آج کا کیلنڈر:
ہفتہ،02 مارچ 2024
بمطابق 20 شعبان المعظم 1445 ہجری:

میرے قلب کو بھی نصیب ہوں آپ کی ذات ﷺ سے وہی نسبتیںوہ جو عظمتیں تھی اویس کی وہ جو رابطے تھے بلال کے۔صَــلَّــی اللّٰـهُ ت...
02/03/2024

میرے قلب کو بھی نصیب ہوں آپ کی ذات ﷺ سے وہی نسبتیں
وہ جو عظمتیں تھی اویس کی وہ جو رابطے تھے بلال کے۔

صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم۔ ❤️

*منہ میٹھا کیجئے۔♥️
۔درود شریف پڑھئیے۔
سب سے افضل درودِ پاک ♥️
اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ-اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.

حضرت مُحَمَّد ﷺ۔❣

 ۔جب آپ کو لگے کہ کوئی دل سے مشورہ دے رہا ہے۔ لیکن آپ اس مشورے سے متفق نہ ہوں تو اسے مسکراہٹ سے کہیں کہ "بہت شکریہ آپ نے...
27/11/2023

۔

جب آپ کو لگے کہ کوئی دل سے مشورہ دے رہا ہے۔ لیکن آپ اس مشورے سے متفق نہ ہوں تو اسے مسکراہٹ سے کہیں کہ "بہت شکریہ آپ نے بہت ہی بہترین مشورہ دیا ہے۔"

جب آپ کی والدہ یا بیوی آپ کے لیے کوئی اسپیشل کھانا بنائے لیکن آپ کو اتنی بھوک نہ ہو یا پھر آپ کو وہ بد مزہ لگ رہا ہو، لیکن پھر بھی کہیں "آج تو کھانے کا مزہ آگیا۔"
کھانا کھاتے ہوئے کچھ اداکاری کیجئے کہ جیسے کھانا بہت ہی لذیز ہے۔

جب کوئی بچہ اپنی پرفارمنس یا رزلٹ دکھائے، اور آپ کو محسوس ہو کہ یہ مارکس اتنے زیادہ نہیں ہیں۔ لیکن پھر بھی آپ کہیں "واہ آپ نے تو کمال کر دیا ہے۔ اس پر تو آپ کو انعام ملنا چاہیے۔"

جب کوئی مایوسی کا شکار ہو اور اپنی زندگی کے مسائل بتا رہا ہو تو اس کو اتنی توجہ اور غور سے سنیے جیسے آپ دنیا کا بہت بڑا راز جان رہے ہیں۔

جب کوئی فیملی ممبر یا دوست، رشتہ دار کچھ روز پریشان اور اکیلا اکیلا نظر آئے تو اس کے پاس کوئی تحفہ لے جائیں اور کہیں "یہ تحفہ سپیشل آپ کے لئے لے کر آیا ہوں۔" اور پھر کچھ وقت مکمل فوکس ہو کر اس کے ساتھ گزاریے۔

اگر کوئی شخص بار بار ناکام ہو چکا ہو تو کبھی اس کی چھوٹی سی کامیابیوں پر کچھ زیادہ ہی مبارکباد دیجئے۔ اس کی بے جا تعریفیں کیجیے۔ ایسے شو کریں جیسے آپ خود کامیاب ہوئے ہیں۔

ایسے جملوں اور اداکاری کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ آپ چاہ کر بھی اس کی طاقت کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔

  ♥️          صلی اللہ علیہ والہ وسلم♥️‏"إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِين...
17/11/2023



♥️

صلی اللہ علیہ والہ وسلم♥️

‏"إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا"


☘️💞 #جَزَیﷲُعَنَّاسَیّدِنَامُحَمَّدًﷺمَ٘اهُوَأَهْلُهٗﷺ💞☘️🌹
جمعہ مبارک♥️











17/11/2023

میں نجومی نہیں
ہوں لیکن اس وقت آپکا پاؤں دوسرے
پاؤں کے اوپر ہے
No cheating 🤪 😂

نصوح ایک عورت نما آدمی تھا ، باریک آواز ، بغیر داڑھی اور نازک اندام مرد۔ اپنی ظاہری شکل وصورت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زنانہ...
15/11/2023

نصوح ایک عورت نما آدمی تھا ، باریک آواز ، بغیر داڑھی اور نازک اندام مرد۔ اپنی ظاہری شکل وصورت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زنانہ حمام میں عورتوں کا مساج کرتا اور میل اتارتا تھا۔ کوئی بھی اس کی حقیقت نہیں جانتا تھا سبھی اسے عورت سمجھتے تھے۔

یہ طریقہ اس کے لیے ذریعہ معا ش بھی تھا اور عورتوں کی عزتوں سےمزہ بھی لیتا تھا۔ ایک دن بادشاہ کی بیٹی حمام گئی ۔ حمام اور مساج کرنے کے بعد پتہ چلا کہ اس کا گراں بہا گوہر کھو گیا ہے۔ بادشاہ کی بیٹی نے حکم دیا کہ سب کی تلاشی لی جائے۔

سب کی تلاشی لی ہیرا نہیں ملا، نصوح رسوائی کے ڈر سے ایک جگہ چھپ گیا۔ جب اس نے دیکھا کہ شہزادی کی کنیزیں اسے ڈھونڈ رہی ہیں۔ تو سچے دل سے خدا کو پکارا اور خدا کی بارگاہ میں دل سے توبہ کی۔ دعا مانگ ہی رہاتھا کہ اچانک باہر سے آواز سنا ئی دی کہ نصوح کو چھوڑ دو، ہیرا مل گیا ہے۔ کئی دنوں سے حمام نہ جانے پر ایک دن شہزادی نے بلاوا بھیجا کہ حمام آکر میرا مساج کرے لیکن نصوح نے بہانہ بنایا کہ میرے ہاتھ میں درد ہے میں مساج نہیں کرسکتا ہوں۔ اور شہرسے نکل کر کئی میل دور ایک پہاڑی پر ڈیرہ ڈال کر اللہ کی عبادت میں مشغول ہوگیا۔ ایک دن اس کی نظر ایک بھینس پر پڑی جو اس کے قریب گھاس چرا رہی تھی ۔ اس نے سوچا کہ یہ کسی چرواہے سے بھاگ کریہاں آگئی ہے۔

جب تک ا س کا مالک نہ آجائے تب تک میں اس کی دیکھ بھا ل کر لیتاہوں، کچھ دن بعد ایک تجارتی قافلہ راستہ بھول کر ادھر آگیا جو سارے پیاس کی شدت سے نڈھال تھے ، انہوں نے نصوح سے پانی مانگا۔ نصوح نے سب کو بھینس کادودھ پلایا اور سب کو سیراب کردیا، قافلے والوں نے نصوح سے شہر جانے کا راستہ پوچھا نصوح نے ان کو آسان اور نزدیکی راستہ دیکھایا۔ نصوح کے اخلاق سے متاثر ہو کر تاجروں نے جاتے ہوئے اسے بہت سارا مال بطور تحفہ دیا۔ نصوح نے ان پیسوں سے وہاں کنوان کھدوایا۔ آہستہ آہستہ وہاں لوگ بسنے لگے اور عمارتیں بننے لگیں۔ وہاں کے لوگ نصوح کو بڑی عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے تھے ۔ رفتہ رفتہ نصوح کی نیکی کےچرچے بادشاہ تک جا پہنچے۔
بادشاہ کی دل میں نصوح سے ملنے کا اشتیاق پیدا ہوا۔ اسنے نصوح کو پیغام بھیجا کہ بادشاہ آپ سے ملنے چاہتے ہیں۔ جب نصوح کو بادشاہ کا پیغام ملا اس نے نے ملنے سے انکار کردیا ۔ بادشاہ کو بہت تعجت ہوا مگر اس بے نیازی کودیکھ کر ملنے کی طلب اور بڑھ گئی۔ بادشاہ نےکہا کہ اگر نصوح نہیں آسکتے تو ہم خود اس کے پاس جائیں گے۔ جب بادشاہ نصوح کے علاقے میں داخل ہوا، خدا کی طرف سے ملک الموت کو حکم ہوا کہ بادشاہ کی روح قبض کر لے۔ چونکہ بادشاہ بطور عقیدت مند نصوح کوملنے آرہاتھا اور رعایا بھی نصوح کی خوبیوں کی گروید ہ تھی ، اس لیے نصوح کو بادشاہ کے تخت پربٹھایا دیاگیا۔ نصوح نے اپنے ملک میں عدل اور انصاف کا نظام قائم کیا۔

وہی شہزادی جسے عورت کا بھیس بدل کر ہاتھ لگاتے ہوئے بھی ڈرتا تھا۔ اس نے شہزادی نے نصوح سے شادی کرلی۔ ایک دن نصوح دربار میں بیٹھا لوگوں کی داد رسی کر رہاتھا کہ ایک شخص وارد ہوا اور کہنے لگے کہ کچھ سال پہلے میری بھینس گم ہوگئی تھی۔ بہت ڈھونڈا مگر نہیں ملی۔ برائے مہربانی میری مدد فرمائیں۔ نصوح نے کہا کہ تمہاری بھینس میرے پاس ہے۔ نصوح نے حکم دیا کہ اس کے سارے مال اور دولت کاآدھا حصہ بھینس کے مالک کو دیا جائے۔

وہ شخص خدا کے حکم سے کہنے لگا: اے نصوح جان لو، نہ میں انسان ہوں اور نہ ہی وہ جانور بھینس ہے ۔ بلکہ ہم دو فرشتے ہیں تمہارے امتحان کےلیے آئےتھے۔ یہ سارا مال اور دولت تمہارے سچے دل سے توبہ کرنے کا نتیجہ ہے۔ یہ سب کچھ تمہیں مبارک ہو۔ وہ دونوں فرشتے نظروں سے غائب ہوگئے۔ اسی وجہ سے سچے دل سے توبہ کرنے کو کہتے ہیں۔ تاریخ کی کتب میں نصوح کو بنی اسرائیل کے ایک بڑے عابد کی حیثیت سے لکھا گیا ہے۔

آج کى بہترىن تصویر🥀🍃💕🤍💕🌿✨️. . . .
11/11/2023

آج کى بہترىن تصویر
🥀🍃💕🤍💕🌿✨️. . . .




*کرنا نہیں ہے کچھ بھی حمایت تو کیجئے**ہیں کس کے ساتھ آپ وضاحت تو کیجئے**جن کے لئے رسول بشارت ہیں دے گئے**ان کے لئے سخن ک...
11/11/2023

*کرنا نہیں ہے کچھ بھی حمایت تو کیجئے*
*ہیں کس کے ساتھ آپ وضاحت تو کیجئے*

*جن کے لئے رسول بشارت ہیں دے گئے*
*ان کے لئے سخن کی جسارت تو کیجئے*

*انسانیت کا درس اٹھا کر کہاں چلے*
*مرتے ہوؤں کی مڑ کے زیارت تو کیجئے*

*کچھ کیجئے نہ کیجئے دنیا کے سامنے*
*مظلوم کی طرف سے وکالت تو کیجئے*

*اقصیٰ کی سمت آنکھیں گھمائیں ذرا جناب*
*چیخ و پکار اس کی سماعت تو کیجئے*

*اقصیٰ سے اپنے دین کی نسبت قدیم ہے*
*نسبت کی آگے بڑھ کے حفاظت تو کیجئے*

*ہم نے مزاحمت کو بھی دہشت بنا دیا*
*اب ظلم ہورہا ہے ملامت تو کیجئے*

*سسٹم بدل تو سکتے نہیں ہیں مگر جناب*
*سسٹم کے ساتھ تھوڑی بغاوت تو کیجئے*

*اللہ نے خلیفہ بنایا ہے آپ کو*
*تحسین تھوڑا پاسِ خلافت تو کیجئے*

09/11/2023
09/11/2023

مکانوں میں تو ہم سب رہتے ہیں لیکن اگر دلوں میں رہنا سیکھیں گے تو ہم سب کا دین و دنیا دونوں سنور جائیں گے اور یہی زندگی کا صیحح مقصد بھی ہے. اللّٰہ تعالٰی ہم سب کو دوسروں کےدلوں میں جگہ بنانے اور رہنے کی توفیق عطاء فرماۓ۔ آمین ثم آمین

Address

Basti Dirkhan D I Khan
Dera Ismail Khan

Telephone

+923349383884

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faizan Bakers & Super Stoorبستی درکھان ڈیرہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category