قلم کے آنسو ۔۔۔۔۔

قلم کے آنسو ۔۔۔۔۔ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from قلم کے آنسو ۔۔۔۔۔, Grocers, Dera Ismail Khan.

12/04/2025

جھوٹ نے سچ سے کہا چلو مل کر نہاتے ہیں، کنویں کا پانی بہت اچھا ہے، سچ کو جھوٹ کی بات پر شک تھا، اس لیے سچ نے اپنی تسلی کے لیے پانی کو چھو کر دیکھا اور اسے معلوم ہوا کہ واقعی پانی اچھا ہے، تو سچ اور جھوٹ دونوں نے اپنے کپڑے اتارے اور ننگے ہو کر کنویں میں نہانے لگے ننگے سچ کو دیکھ کر جھوٹ باہر نکلا اور سچ کے کپڑے پہن کر بھاگ گیا اس طرح اس وقت سے لے کر آج تک جھوٹ نے اپنے آپ کو سچ کے لبادے میں چھپا لیا جبکہ سچ ننگا باہر نکلا تو دنیا سے اپنی نظریں ننگا ہونے کی وجہ سے چرانے لگا اور دنیا بھی ننگے سچ کو برداشت نہ کر سکی دنیا نے ننگے سچ کو غصے اور حقارت کے ساتھ دیکھا تو سچ بیچارا اپنا ننگا پن چھپانے کے لیے کنویں کی طرف لوٹ گیا اور ہمیشہ کے لیے غائب ہو گیا۔
اسی وقت سے ننگا سچ دنیا سے برداشت نہیں ہوتا
😭😭😭😭😭

تربیت!____کیا آپ نے اپنے بچوں کی ایسی تربیت کی ہے؟ ___ایک شہید بچے کی شہید ہونے سے پہلے کی وصیت "میں عمر ہوں۔ میرے ذمے ا...
28/03/2025

تربیت!
____
کیا آپ نے اپنے بچوں کی ایسی تربیت کی ہے؟
___
ایک شہید بچے کی شہید ہونے سے پہلے کی وصیت

"میں عمر ہوں۔ میرے ذمے ایک شیکل(کرنسی) کا قرض ہے، جو میں نے عبدالکریم نامی لڑکے سے لیا تھا۔ عبدالکریم ابو نافذ اسٹریٹ پر رہتا ہے۔

میں تم سب سے محبت کرتا ہوں، میرے دوستو، اور میری خواہش ہے کہ تم نماز نہ چھوڑو، قرآن کی تلاوت جاری رکھو، اور استغفار کرتے رہو۔"

25/03/2025

قدس سے ایک بھائی کا ٹوئٹ
_
میں قسم کھاتا ہوں اُس اللہ کی جس نے پیدا کیا اور تقدیر بنائی، کہ جس حال سے آج ارضِ اکناف گزر رہی ہے، اُس سرزمین کی جو مسجدِ اقصیٰ کی سرزمین ہے جس کے گرد ہم نے برکت رکھی — غ--زہ — تو اللہ اس دنیا کے عرب و عجم، مشرق و مغرب میں کسی کو معاف نہیں کرے گا۔

پوری انسانیت نے ہمیں اس حال میں تنہا چھوڑ دیا کہ ہم قیامت کے ہولناک مناظر اس دنیا میں جھیل رہے ہیں، اُن کے ہاتھوں جو اللہ کی مخلوق میں سب سے زیادہ ناپاک، سب سے زیادہ نیچ اور سب سے زیادہ مجرم ہیں۔

لیکن جو آنے والا ہے وہ تباہی ہے... ایسی تباہی جس کا تم نے کتابوں میں ذکر پڑھا ہوگا۔

اللہ ناراض ہے... آسمانوں کے سب سے بلند مقام کے فرشتے اس وقت مسلسل مصروف ہیں، اس آنے والے وقت کی تیاری میں۔

"کہہ دو! کیا تم ہمارے بارے میں دو بھلائیوں میں سے ایک کے سوا کسی چیز کا انتظار کر رہے ہو؟ اور ہم تمہارے بارے میں یہ انتظار کر رہے ہیں کہ اللہ تمہیں اپنے عذاب سے یا ہمارے ہاتھوں سے سزا دے۔ پس تم انتظار کرو، ہم بھی تمہارے ساتھ منتظر ہیں۔"

23/03/2025

" لوگ دوسروں کی آنکھ کا تنکا تک دیکھتے ہیں،مگر اپنی آنکھ میں شہیتر بھی نظر انداز کر دیتے ہیں" ۔۔۔۔

Address

Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when قلم کے آنسو ۔۔۔۔۔ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category