Ravi skills DBS

Ravi skills DBS Worship without servitude is incomplete

تصور کریں کہ آپ جنت میں ہیں.۔۔اللّٰه تبارك اسمه و تعالی پوچھتا ہے"اپنی وہ خواہشیں بیان کرو جو دنیا میں پوری نہ ہو سکیں"....
03/01/2023

تصور کریں کہ آپ جنت میں ہیں.۔۔

اللّٰه تبارك اسمه و تعالی پوچھتا ہے"اپنی وہ خواہشیں بیان کرو جو دنیا میں پوری نہ ہو سکیں".

آپ بتاتے جا رہے ہیں رحمٰن ایک ایک کر کے سب پوری کرتا جا رہا ہے. اللّٰه پوچھتا ہے

"اور کچھ؟"

آپ کہتے ہیں بس سب پوری ہو گئیں.

اللّٰه فرماتا ہے نہیں اور بھی ہیں تم بھول گئے ہو.

پھر اللّٰه یاد کرواتا جاتا ہے، آپکو یاد آتی جاتی ہیں ، اللّٰه انہیں بھی پورا کرتا جاتا ہے آپکو یقین نہیں آ رہا مگر سب کچھ واقعتا" ہو رہا ہے.

اللّٰه پوچھتا ہے

"اور کچھ؟"
آپ لاجواب ہو جاتے ہیں.
اللّٰه فرماتا ہے آج کے بعد میں تم سب جنتیوں سے راضی ہو گیا اب کبھی بھی ناراض نہیں ہوں گا.

پھر اللّٰه پردے ہٹاتا جاتا ہے اور آپ اللّٰه تبارك اسمه و تعالی کا دیدار کرتے ہیں.۔۔
آپ جنت و ما فیہا کو بھول چکے ہیں. مدہوش ہو چکے ہیں. پھر جب تک اللّٰه چاہتا ہے اپنے دیدار کا لطف دیتا ہےپھر جنت کی نعمتوں کے مزے لوٹنے کیلئے ترغیب دیتا ہے۔۔۔

اب آپ جنت میں ہیں اپنے زوج (spouse) کے ساتھ اور سوچ رہے ہیں کہ آج کیا کیا جائے...

کہی باہر جائیں، دودھ اور شہد کی آبشار کے نیچے اپنے تختوں پر بیٹھیں،اور جنت کی کستوری کی مہک سے لطف اندوز ہوتے ہوئے جنت کے مشروب کا مزہ لیں؟

یا پھر بازار جایا جائے، اور اپنے تمام دوستوں سے ملا جائے جن کے ساتھ ہم دنیا میں رہتے تھے اور خوب باتیں کی جائیں کہ کس طرح ہم یہاں تک پہنچے،اور کس طرح اللّٰه تعالی نے اپنی رحمت نچھاور کی ہم پر؟

اور پھر آپ کی زوجہ/زوج آپ سے کہیں کہ

کیوں نا ہم آج رسول اللّٰه ﷺ سے ملنے چلیں؟

اور پھر جلد یا بدیر آپ رسول اللّٰه ﷺ کی جنت کی طرف رواں دواں ہیں کیونکہ سارا جگ ہی ان سے ملنے کا خواہاں ہو گا۔

آپ راستے میں طلحہ' اور زبیر رضی اللّٰه عنہما کے محل کے پاس سے گزریں تو انہیں سلام کہتے ہوئے جائیں. اور پھرآپ جا کر آپ رسول اللّٰهﷺ کے محل میں حاضر ہوں.. ❤

اور لو دیکھیں۔۔

رسول اللّٰه ﷺ آپ کے سامنے تشریف فرما ہیں

تبسم فرماتے ہوئے
آپ نے نہ ایسا چہرہ کسی کا دیکھانہ ایسی مسکراہٹ۔

جنت کی نعمتوں سے آپ کی مہمان نوازی ہوتی ہے۔

اور آپ ان کے محل میں بیٹھے ہیں رسول اللّٰه ﷺ آپ ہی کی طرف ہمہ تن گوش ہیں۔۔
کیا جذبات ہوں گے آپ کے۔۔
کیا زبان سے الفاظ ادا ہو سکیں گے آپ کی؟؟؟

ذرا تصور کریں
کیا باتیں ہوں گی وہاں...
آپ انہیں کیا بتائیں گے؟ ان سے کیا پوچھیں گے؟💕

کیا آپ انہیں سیرت میں سے اپنا پسندیدہ لمحہ بتائیں گے؟

یا آپ ان سے پوچھیں گے کہ طائف کیسا تھا؟

اور کس طرح انہوں نے ہمیں یاد رکھا اس لمحہ میں بھی جب ان کے چہرہ سے خون بہہ رہا تھا؟

مگر جنت میں نہ آنسو ہیں نہ ہی کوئی ڈر..

صرف کامیابی اور قربانیوں کی مٹھاس ہے.

سوچیں۔۔۔
کہ رسول اللّٰهﷺ آپ کو کوئی قصہ سنا رہے ہیں اپنا اور عائشہ رضی اللّٰه عنہا کا؟

یا اس وقت کا جب انہوں نے انس رضی اللّٰه عنہ کو کھیلتے ہوئے پکڑا تھا.

کیسا ہو اگر رسول اللّٰه ﷺ آپ کو بتائیں کہ انہوں نے کیسے آپ کو یاد کیا؟ یا وہ کیسے آپ کے کثرتِ درود کی وجہ سے آپ کا نام جانتے تھے اور اس وقت کے انتظار میں تھے جب وہ آپ سے ملیں گے؟

کیسا ہو اگر رسول اللّٰه ﷺ آپ کو بتائیں کہ

انہیں یاد ہے کہ آپ کا سلام ان تک پہنچا تھا، اور انہوں نے اس کا جواب دیا تھا...

کیسا ہو، اگر بات چیت کے اختتام پر رسول اللّٰهﷺ خود اپنے ہاتھ سے آپ کو پانی کا ایک گھونٹ پلائیں، جس کے بعد آپ کو کبھی پیاس نہیں محسوس ہوگی.

تصور تو کریں کیونکہ جنت میں پھر آپ کو کبھی تصور نہیں کرنا پڑےگا.

01/01/2023

Address

Tandlia Wala
Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ravi skills DBS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category