18/01/2026
🌹 وظیفۂ استغفار — اسپیشل 🌹
🌹 اہم اعلان — ان تمام گروپس کے نام۔۔۔۔۔۔🌹
آج سے باذنِ اللہ
آئیں درودوسلام پڑھیں ❤️
آؤ مدینے چلیں ❤️
نیکی کی دعوت ❤️
مدنی اصلاح❤️
فضائلِ درودوسلام چینل❤️
یہ مبارک وظیفۂ استغفار باقاعدہ شروع کیا جا رہا ہے۔
✨ تمام ممبران توجہ فرمائیں ✨
🔹 یہ وظیفہ دو دن لگا کر مکمل کیا جائے
🔹 ہر ممبر انفرادی طور پر اپنی کاونٹنگ کرے۔۔۔۔یا
🔹 اجتماعی محفل میں شامل ہوکر ہدف مکمل کیجیے
اللہ پاک اس نیت، محنت اور اخلاص کو
اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
━━━━━━━━━━━━━━━━━━
حضرت سیدُنا امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
جو شخص ماہِ رجب میں تین ہزار بار اس طرح استغفار پڑھے
وہ بخش دیا جائے گا:
اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ
مِنْ جَمِيعِ الذُّنُوْبِ وَالْاٰثَامِ
ترجمہ:
میں تمام گناہوں اور خطاؤں کی مغفرت
اللہ پاک سے طلب کرتا ہوں
جو جلال اور بزرگی والا ہے۔
🤲 اللہ پاک ہمیں کثرتِ استغفار کی توفیق عطا فرمائے۔
✨ اول و آخر درودِ پاک پڑھنا نہ بھولیں ✨
━
🌸 خصوصی دعائیں — ہدف مکمل کرنے والے ممبران کے لیے 🌸
یا اللہ!
جو ممبران اس وظیفۂ استغفار کو
پورے ادب، توجہ اور اخلاص کے ساتھ مکمل کریں،
ان کی تمام ظاہری و باطنی خطائیں معاف فرما،
ان کے دلوں کو سکون، سینوں کو نور
اور اعمال کو قبولیت عطا فرما۔
اے ربِّ کریم!
ان کی دعاؤں کو قبول فرما،
ان کی جائز حاجات پوری فرما،
ان کی زندگیوں میں آسانیاں،
گھروں میں برکتیں
اور رزق میں کشادگی عطا فرما۔
یا اللہ!
جو ممبران اس ہدف کو مکمل کریں
انہیں اہلِ بیتِ اطہار کی سچی محبت،
صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کا ادب
اور اتباعِ مصطفیٰ ﷺ کی دولت عطا فرما۔
اے اللہ!
ان کا ایمان سلامت رکھ
ان تمام گروپس اور چینل کو
قیامت تک قائم و دائم رکھ،
ہم سب کو ذکر، شکر اور استغفار
کا ذوق نصیب فرما۔
اٰمین یا ربَّ العالمین
بجاہِ پیارے آقاکریم
صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَاٰلِهِ وَاَصْحَابِهِ وَسَلَّم 🌸