Zaara food series

Zaara food series We provide you with hygienic homemade products made from natural ingredients!

ہم اس لئے گھر کے کھانوں اور ہوم میڈ آئٹمز  کو ترجیح دیتے ہیں ۔۔
11/11/2023

ہم اس لئے گھر کے کھانوں اور ہوم میڈ آئٹمز کو ترجیح دیتے ہیں ۔۔

Check out ꧁ 𝕭𝖊𝖆𝖈𝖍 𝖂𝖔𝖑𝖋 ꧂'s video.

https://vt.tiktok.com/ZSLbHe4vc/گھر میں بنی پراڈکٹس کیوں مہنگی ہوتی ہیں ؟ کیونکہ آپ ایک صاف ستھری صحت مند چیز کا انتخاب ...
15/08/2023

https://vt.tiktok.com/ZSLbHe4vc/
گھر میں بنی پراڈکٹس کیوں مہنگی ہوتی ہیں ؟
کیونکہ آپ ایک صاف ستھری صحت مند چیز کا انتخاب کرتے ہیں اور وہ تازہ پھلوں / سبزیوں سے گھریلو سطح پہ انتہائی حد تک صفائی سے تیار کی جاتی ہے بازار کی خوبصورت پیکنگ میں تیار اشیاء سستی اس لئے ہوتی ہیں کہ وہ گلے سڑے پھل , غیر معیاری اشیاء اور کیمیکل کے ملاپ سے تیار کی جاتی ہیں ۔ فیصلہ آپکے ہاتھ میں ہے ۔

6155 likes, 387 comments. “ ”

05/07/2023

گوشت , دال , سبزی ذائقہ کا گھونگھٹ کیسے کھولیں ۔۔۔

ایک جاب ہولڈر بہن نے انباکس پوچھا چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں تھوڑا گوشت ہاسٹل میں ساتھ لے جانا چاہتی ہوں آٹھ گھنٹے کا سفر ہے کیسے لے جاؤں کہ گرمی میں خراب نہ ہو ۔۔ کسی وجہ سے کولر میں لے جانا نہیں چاہتیں ۔ ان جیسے سب پردیسیوں کے لئے مشورہ ہے گوشت میں فی کلو ایک چائے کا چمچ نمک , چٹکی بھر اجوائین اور ایک کپ پانی ڈال کے درمیانی سے ذرا کم آنچ پہ پانی خشک ہونے تک پکا لیں ۔۔۔ اور قدرتی طریقے سے روم ٹمپریچر پہ آنے دیں ٹھنڈا ہو جائے تو پیکٹ بنا لیں آٹھ سے دس گھنٹے کے سفر میں خراب نہیں ہوگا ۔۔ منزل پہ پہنچ کے پیکٹ فریز کر لیں اور اپنی سہولت کے مطابق جیسے چاہیں پکا کے کھائیں ۔۔

دال سبزی یا گوشت میں کچھ مسالہ جات ایسے ہوتے ہیں جو اگر نہ ڈالیں جائیں تو اس سبزی یا گوشت کا ذائقہ کُھلتا ہی نہیں ۔۔۔ جیسے بھنڈی اور کریلے میں ثابت سوکھا دھنیا ۔۔ گوشت کی بھنائی میں چند پتی پودینہ , دہی اور کالا زیرہ , ملکہ مسور کے اوپر پکنے کے بعد ایک چمچ مکھن یا دیسی گھی ۔۔ مسور کی دال اور کڑھی کے بگھار میں سونف , میتھرے سفید زیرہ اور کڑی پتا اور آخر میں قصوری میتھی کا دھوڑا دال اور کڑھی کو مغلیئی طرز دیتا ہے ۔ سرسوں کے ساگ میں کُھلا دیسی گھی ۔۔ کالی مرچ میں پکا اروی گوشت ذائقے میں انوکھا ترین اور افادیت میں بہترین تو ہوتا ہی ہے اروی کا بادی پن بھی ختم ہو جاتا ہے ۔

تکہ بوٹی , سیخ کباب , فرائی فش , چپلی کباب بلکہ سِینکے گئے اور فرائی کئے گئے تمام کبابوں کے مسالے میں آدھی چمچ اجوائین ضرور ڈالیں جو کوئلوں کے دھوئیں اور آئیل کے ساتھ مل کے کھانوں میں ایک کیف آور خوشبو تو لاتی ہے کھانوں کو ہاضم بھی بنا دیتی یے ۔

سبزیوں کی قدرتی رنگت برقرار رکھنے کے لئے ہنڈیا کا مسالہ بھونتے وقت ایک چمچ چینی بھی شامل کر لیں تو انکی رنگت خراب نہیں ہوتی اور مسالوں کے ساتھ چینی کے کیمیکل ری ایکشن سے ہنڈیا کا ذائقہ بھی خوب کُھلتا ہے ۔

چاول کا دانہ جب تک کِھلتا نہیں اس کا ذائقہ کُھلتا نہیں ۔۔۔ ایک کنی کی کسر رہ جائے تو چاول کھانے کو جی نہیں چاہتا لیکن خیال رکھیں بس کِھلنے تک ۔۔ ورنہ پلک چھپکنے میں چاول ڈھے جائیں گے ۔

اسی طرح سالن کی مختلف اقسام کے ساتھ اور چاولوں کی ورائٹی کے ساتھ مختلف رائتے اچار چٹنیاں اور سلاد کھانوں کی لذت کو دو بالا کر دیتے ہیں ۔ جڑے رہئے زارا کے دسترخوان کے ساتھ یہ باریکیاں کسی اور دن پڑھائیں گے ۔
نوٹ ۔۔۔۔ یہ تمام ٹپس کہیں سے نقل نہیں کی گئیں نہ روایت بیانی ہے یہ میرے برسوں کے ذاتی تجربات ہیں ۔۔

✍ ۔۔۔۔۔ ز ۔ م
٤ جولائی ٢٠٢٣ء

چکن ویجی ٹیبل کارن سوپ ۔۔ 6 سرونگ ۔۔۔ اسٹیپ 1۔۔۔ چکن ہڈی والا ۔۔۔ ایک درمیانہ سائز کی پیاز  ایک درمیانہ سائز لہسن دس بار...
21/01/2023

چکن ویجی ٹیبل کارن سوپ ۔۔
6 سرونگ ۔۔۔
اسٹیپ 1۔۔۔
چکن ہڈی والا ۔۔۔
ایک درمیانہ سائز کی پیاز
ایک درمیانہ سائز لہسن
دس بارہ لونگ
دس بارہ کالی مرچ اور
ایک ٹی اسپون نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر یخنی بنا لیجئے ۔۔۔ تیار ہو جائے تو چھان کر بوٹیاں نکال کر ہڈیاں پھینک دیجئے ۔۔۔ بوٹیاں ہاتھوں سے مسل کر ریشہ ریشہ کر لیجئے ۔۔
اسٹپ 2 ۔۔۔۔
ایک درمیانہ سائز گاجر کش کر لیجئے ۔۔۔۔
ایک درمیانہ آ لو چھیل کر کش کر لیجئے( آ پشنل )
مٹھی بھر مٹر ۔۔
آ دھا کپ باریک کٹی بند گوبھی ۔۔
آ دھا کپ مکئی کے دانے ۔۔۔
اسٹیپ 3 ۔۔۔
سبزیاں ، چکن کے ریشے اور مکئی کے دانے سب تیار یخنی میں ڈال کر ہلکی آ نچ پر آ دھ پون گھنٹہ پکنے دیجئے ۔۔۔ اس دوران کوئی اور کام نمٹا لیجئے ۔۔۔
سوپ تیار ہوچکا ہے ۔۔۔ چولہے سے اتارنے سے پانچ منٹ پہلے چار ٹیبل اسپون کارن فلور آ دھا کپ پانی میں گھول کر سوپ میں ڈال دیجئے ۔۔۔ پانچ منٹ تک پکنے کے بعد آ دھا چمچ کالی باریک پسی مرچ اور ایک انڈا پھینٹ کر ایک دھار کی شکل میں ابلتے ہوئے سوپ میں ڈال دیجئے ۔۔۔ اور چولہا بند کر دیجئے ۔۔۔ نمک چکھ کر اپنی پسند سے برابر کر لیجئے ۔۔۔ گرما گرم سوپ تیار ہے ۔۔۔۔
سرکے میں ڈوبی لال مرچ کے سا تھ پیش کیجیے ۔۔۔
یا بازار سے تیار سویا ساس ، چلی ساس اور سرکہ کے ساتھ نوش فرمائیے ۔۔۔

( کارن فلور ۔۔ سویا ساس ۔۔۔ چلی ساس ۔۔۔ سرکہ ۔۔ یہ سب ایک بار لینا پڑے گا پورا سیزن استعمال ہوں گے ۔۔ اس لیئے گھبرائیے نہیں کہ مہنگا ہوگا )
( سوپ سردی اور نزلہ زکام سے بچاؤ مؤثر ترین ذریعہ ہوتے ہیں )

جب سے یہ بزنس سٹارٹ کیا ہے بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا اس میں سے آج کچھ اچھا شئیر کرنا چاہتی ہوں ۔ زیادہ تر خواتین کسٹمر ب...
07/01/2023

جب سے یہ بزنس سٹارٹ کیا ہے بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا اس میں سے آج کچھ اچھا شئیر کرنا چاہتی ہوں ۔ زیادہ تر خواتین کسٹمر بنیں مجھے اندازہ ہوا کہ خواتین اپنے شوہر حضرات کے لئے انکی صحت کے حوالے سے بہت زیادہ فکرمند رہتی ہیں خصوصاً جب وہ دوسرے شہر میں رہتے ہیں انکے لئے حلوہ جات اور مختلف اشیاء خرید کے ان کے ایڈریس پہ چپکے سے تحفةً بھجوا دیتی ہیں ۔۔۔ مجھے کافی خوشگوار سی حیرت ہوئی ۔۔۔
اس دن بھی حیرت ہوئی جب ایک سہیلی نے صرف اپنی ساس کے ناشتے کےلئے مہنگی پنجیری منگوائی ۔۔۔ میں سہیلی کی قربانی دینے والی سوچ کو اچھی طرح جانتی ہوں اس لئے یہ حیرت تو تھی لیکن ذرا کم تھی ۔۔ کل اس حیرت میں مزید اور خوشگوار اضافہ ہوا جب ایک پیاری خاتون نے اپنے لئے پنجیری منگوائی اور کھانے کے بعد انہیں اچھی لگی تو سوچئے انہوں نے مزید کس کے لئے آرڈر کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔۔۔ اپنے ہسبنڈ کی سیکنڈ وائف اور اپنی دیورانی کے لئے ۔۔ مجھے ان خاتون پہ بے حد پیار آیا اور انکے صرف ایک ارادے سے انکی خوبصورت مثبت سوچ واضح ہوئی کہ ہمارے معاشرے میں ساس , سوکن اور دیورانی تینوں ہی زہر دینے لائق جیسے رشتے سمجھے جاتے ہیں لیکن انہوں نے ایک اچھی چیز حاصل کرنے کے بعد خود تک محدود رکھنی پسند نہیں کی ۔۔۔ خاتون کتنی میٹھی اور پیاری سوچ کی مالک ہیں ۔۔

مکس اچار دستیاب ہے ۔۔  تازہ گاجر , لیموں , ہری مرچ , لہسن , ادرک , کریلا مکس ۔۔۔ سرسوں کے خالص تیل میں بنا  .. 1500rs pe...
02/01/2023

مکس اچار دستیاب ہے ۔۔
تازہ گاجر , لیموں , ہری مرچ , لہسن , ادرک , کریلا مکس ۔۔۔ سرسوں کے خالص تیل میں بنا ..

1500rs per kg
no courier ..

کھجور + ڈرائی فروٹس  کا حلوہ ۔۔ 3000rs per kg200rs curier
31/12/2022

کھجور + ڈرائی فروٹس کا حلوہ ۔۔
3000rs per kg
200rs curier

31/12/2022

زارا فوڈ سیریز پہ چنے کی دال کا حلوہ ۔۔
+صفائی اور نیچرل اشیاء ۔۔
اس حلوے میں بہت محنت لگتی ہے ۔۔
پھر ذائقہ بنتا ہے ۔۔
آرڈر کے لئے وٹس ایپ کیجیے
03314580946
3000rs per kg
200rs criour

سنگاپورین فرائڈ رائس ۔۔ اشیاء ۔۔ چاول ۔۔۔ تین کپ اسپاگٹھی  ۔۔۔۔ ایک پیکٹ بوائل چکن ۔۔۔۔ آدھا کلو بون لیس سبزیاں ۔۔۔۔ شمل...
21/12/2022

سنگاپورین فرائڈ رائس ۔۔
اشیاء ۔۔
چاول ۔۔۔ تین کپ
اسپاگٹھی ۔۔۔۔ ایک پیکٹ
بوائل چکن ۔۔۔۔ آدھا کلو بون لیس
سبزیاں ۔۔۔۔ شملہ مرچ, گاجر, مٹر, بند گوبھی , ہری پیاز جو بھی آپ کو پسند ہوں ۔۔
ایک پیاز ۔۔۔۔۔ درمیانہ سائیز
ہری مرچیں ۔۔۔۔ لمبائی کے رخ پر کٹی ہوئی چھ عدد ۔۔۔
ٹماٹو کیچپ ۔۔ ایک کپ
سویا ساس ۔۔۔ ایک چوتھائی کپ
لہسن ۔۔۔ ایک گٹھی
نمک ۔۔ ایک ٹیبل اسپون
پسی کالی مرچ ۔۔۔ ایک ٹیبل اسپون ۔۔
کوکنگ آئیل ۔۔۔۔ ایک کپ ۔۔
ترکیب ۔۔۔
سبزیاں مطلوبہ شیپ میں کاٹ لیں ۔۔ اسپاگٹھی ابال کر ٹھنڈے پانی سے گزار لیں ۔ چاول بھی ایک کنی چھوڑ کر ابال لیں ۔ پیاز کاٹ کر درمیانی آنچ پر سٹر فرائی کرلیں اور اب ابلی ہوئی چکن ڈال کر دو تین منٹ فرائی کریں ۔۔ اور پسا ہوا لہسن ۔ نمک اور کالی مرچ ڈال کر پانچ منٹ تک فرائی کریں ۔۔ اب کیچپ اور سویا ساس ڈال کر سٹر فرائی کریں ۔۔۔۔دو منٹ بعد سبزیاں شامل کر کے دو منٹ تک فرائی کریں ۔۔۔ اب اسپاگٹھی اور چاول اور ہری پیاز, ہری مرچ ڈال کر احتیاط سے ہلائیں اور ہلکا دم دے دیں ۔۔۔۔ پانچ منٹ بعد رائس تیار ہیں ۔ ڈش آؤٹ کر لیجئے ۔۔۔ کیچپ یا منچورین کے ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں ۔۔۔۔

کھوپرا کوکیز ۔۔۔ معیار , ذائقہ اور لذت ۔۔۔ آرڈر کے لئے وٹس ایپ ۔۔03314580946
20/12/2022

کھوپرا کوکیز ۔۔۔
معیار , ذائقہ اور لذت ۔۔۔
آرڈر کے لئے وٹس ایپ ۔۔03314580946

20/12/2022

چاول کے لڈو ۔۔
قوت بخش ۔۔ صحت بخش ۔۔ لذت فری میں ۔۔
3000rs per kg
200rs courier
آرڈر کے لئے وٹس ایپ 03314580946

Send a message to learn more

20/12/2022

ملٹی گرین لڈو ۔۔۔
نئے چاول , چنے , مکئی , گڑ , دیسی گھی اور کئی قسم کے ڈرائی فروٹس سے لذیذ اور قوت بخش لڈو ۔۔۔

Address

Islamabad

Telephone

+923344857031

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zaara food series posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share