03/03/2026
ان للہ و انا الیہ راجعون
اللہ رب العزت کا شاندار تحفہ
بے مثال جانور…
انتہائی شریف، سادہ اور اپنے وجود میں لاثانی۔
رمضانِ مبارک 2020 میں اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا،
اور 2026 کی ایک خاموش رات کو اچانک واپس بلا لیا۔
اس معصوم کے دل کی دھڑکن رکی تو
ہمارے دل میں دکھ کا خنجر پیوست ہو گیا،
مگر زبان سے پھر بھی حمد و ثناء ہی نکلتی ہے — اِن شاء اللہ۔
تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے میرے رب،
کہ چھ سال تک یہ شاندار جانور
ہمارے فارم کو دن رات چار چاند لگاتا رہا۔
بے شک، اصل مالک تو تُو ہی ہے،
ہم تو بس تیری اس پیاری مخلوق کے خدمتگار تھے
Copied!!