Adab Ki DuNiya

Adab Ki DuNiya Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Adab Ki DuNiya, Grocers, Islamabad.

قسمت ہمارا بھرپور ساتھ دے رہی ہے، قدرت نے ایک اور موقع فراہم کر دیا ہے۔ ساری سچویشن کھل کر سامنے آگئی ہے۔ اگر کل پاکستان...
28/02/2026

قسمت ہمارا بھرپور ساتھ دے رہی ہے، قدرت نے ایک اور موقع فراہم کر دیا ہے۔ ساری سچویشن کھل کر سامنے آگئی ہے۔ اگر کل پاکستان ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو اگر سری لنکا 100 بنائے، 150 بنائے یا 200 ہمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے یہی ٹارگٹ 13 اوور میں حاصل کرنا ہوگا۔ اگر ہم کل پہلے بیٹنگ کرتے ہیں تو پھر ہمیں کم از کم 65 رنز سے سری لنکا کو شکست دینی ہوگی ورنہ ہم باہر ہو جائیں گے۔ پہلا میچ ہم مرتے مرتے، مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے آخری اوور میں جیت گئے۔ فہیم اشرف کا کیچ پکڑا جاتا تو پاکستان کب کا گھر بیٹھا ہوتا لیکن لگتا ہے شاید قدرت کچھ اور چاہتی ہے ورنہ جیسی ہماری ٹیم کی پرفومنس ہے اس سے یہی سچویشن بنی رہی آج مروں کہ کل مرو۔ سیمی فائنل میں پاکستان کو دیکھنا یقیناً ہم سب کا بڑا خواب ہے۔ اللّٰه نے راستہ بھی بنا دیا ہے۔ آغا الیون اب دیکھتے ہیں اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتی ہے یا نہیں۔ کل کونسی پلائنگ الیون کے ساتھ اترتے ہیں یہ ایک الگ سوال ہے ہم سب کے ذہنوں میں۔ بڑا میچ ہے۔ کچھ کر کے دیکھا دو۔ مخالفین کا غرور خاک میں ملا دو۔ ہمارے سب اندازے غلط ثابت کر دو۔ انڈین کا پلان ہے دونوں سیمی فائنل اور فائنل مقابلہ ہمارے ملک میں ہو۔ سری لنکا میں بڑا مقابلہ نہ ہونے پائے۔ سارا پیسہ ہم کمائیں۔ سری لنکا کیلئے بھی سنہری موقع ہے اگر وہ کل پاکستان کو میچ دے دیتے ہیں مطلب جلدی آؤٹ ہو جاتے ہیں، پاکستان کیلئے آسانیاں پیدا کر دیتے ہیں تو پھر ایک سیمی فائنل سری لنکا میں ہو جائے گا۔ اس سے سری لنکا کو بہت ریونیو ملے گا۔ پاکستان کو بھارت کے خلاف 15 فروری والا میچ کھیلنے کیلئے باقاعدہ سری لنکا کے وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت کو خط لکھا تھا کہ پلیز ہماری بات مان کر کھیل لو۔ ہمیں مالی طور پر بہت زیادہ فائدہ ہوگا، اگر آپ لوگوں نے انکار کیا تھا تو ہمیں بہت زیادہ نقصان ہوگا۔ اب پاکستان کیلئے موقع ہے۔ محسن نقوی اپنی گیم کھیلے اور کل والا میچ پاکستان کیلئے سری لنکا سے پکا کروائے۔ اس سے سری لنکا کو ہی مالی طور پر بہت فائدہ ہوگا کیونکہ ایک تو پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے سے سیمی فائنل وہاں ہوگا اور اگر اللّٰه کے فضل سے پاکستان فائنل میں پہنچ گیا تو یہ بھارت کی سب سے بڑی شکست ہوگی۔ اتنے بڑے ایونٹ کا فائنل کولمبو شفٹ ہو جائے گا، جس سے بھارت کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا جبکہ سری لنکا یہی اربوں روپے کا فائدہ اٹھا جائے گا۔ کل بڑا دن ہے۔ سری لنکا کے ایک فیصلہ سے اُسے اربوں کا فائدہ پہنچ سکتا ہے، جے شاہ کا غرور خاک میں مل سکتا ہے۔ پاکستان کے پی سی بی چئرمین کو باقاعدہ اپنے وزیراعظم اور باقی طاقتور شخصیات سے کھل کر بات کر کے سری لنکا کی حکومت اور وہاں کے طاقتور لوگوں سے یہ میچ لے لینا چاہیے۔ انہیں بولے ہم نے آپ کی وجہ سے بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ نہیں کیا، کال واپس لے لی۔ اب آپ لوگ بھرپور تعاون کریں، کل کا میچ ہمیں تحفہ دے دیں اس سے تمہارا ہی فائدہ ہوگا۔۔۔🔥☠️❤️

15/01/2026
‼️🚨🔔دو دن سے دوستوں کو بابر اعظم کی تعریفیں کر کے قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ وہ کنگ ، ورلڈکلاس ، نمبر ون ہے کرکٹ کی...
14/11/2025

‼️🚨🔔دو دن سے دوستوں کو بابر اعظم کی تعریفیں کر کے قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ وہ کنگ ، ورلڈکلاس ، نمبر ون ہے
کرکٹ کی تاریخ میں اس جیسا کوئی بیٹسمین نہیں آیا

مگر جب انہوں نے کہا
بس ایک اننگ دکھا دو، پاکستان کے 💯 سے نیچے 4 آؤٹ ہوں اور بابر نے اکیلے ون ڈے میں 250+ چیز کیا ہو
تو میں خاموش ہو گیا۔

کیونکہ دل تو مانتا ہے کہ بابر ایک خوبصورت بیٹسمین ہے، ہر شاٹ میں نفاست ہے، ہر کور ڈرائیو میں کلاس ہے،
مگر دماغ سوال کرتا ہے وہ اننگ کہاں ہے؟
کیا بابر نے کبھی وہ اننگ کھیلی جب پوری ٹیم ڈوب رہی ہو اور وہ اکیلا کنارہ بن جائے؟
کیا کبھی اس نے وہ اننگ کھیلی ہے جو قوم برسوں یاد رکھے؟

کیا واقعی ایسی کوئی اننگ ہے؟
کنگ بابر کے فینز کے سامنے ہاتھ جوڑتا ہوں پلیز کہیں سے کوئی ایک اننگ نکال لائیں میں کنگ کے ہیٹرز کا منہ بند کر سکوں

دوستو پلیز اس پوسٹ پر کنگ بابر کے فینز کو مینشن بھی کر دیں
مجھے پورا یقین ہے وہ ضرور مدد کریں کیلئے
مجھے کوئی ایک اننگ تو مل جائے اپنے دوستوں کا منہ بند کرنے کیلئے

14/11/2025

*بل گیٹس سے ایک صحافی نے انٹرویو میں پوچھا*

*آپ اگر آج دوبارہ غریب ہو جائیں، آپ پینتیس سال پچھلے سٹیٹس پر چلے جائیں، تو آپ کیا کریں گے؟*

*بل گیٹس نے ہنس کر جواب دیا: "کیا فرق پڑتا ہے، میں دوبارہ امیر ہو جاؤں گا۔"*
*پوچھنے والے نے پوچھا:*

*"آپ کو دوبارہ دنیا کا امیر ترین بل گیٹس بننے کے لیے کتنا عرصہ لگے گا؟"*

*بل گیٹس نے جواب دیا "میں جتنا امیر پینتیس برسوں میں ہوا، مجھے اگر دوبارہ اتنا امیر ہونا پڑے تو میں ساڑھے تین سال میں آج کے برابر ہو جاؤں گا۔"*

*جواب حیران کن تھا، لہذا پوچھنے والے نے پوچھا: "مگر کیسے؟"*

*بل گیٹس نے جواب دیا: "آج سے پینتیس برس پہلے مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ*
*میرا ٹیلنٹ کیا ہے؟*
*وہ کون سا کام ہے جو میں کر سکتا ہوں؟*

*لہذا میرا زیادہ تر وقت ان کاموں میں ضائع ہو گیا جو میں سرے سے کر ہی نہیں سکتا تھا۔ لیکن آج میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ میرا ٹیلنٹ کیا ہے اور میں کیا کر سکتا ہوں، لہذا میں سیدھا وہ کام سٹارٹ کروں گا اور ساڑھے تین سالوں میں دوبارہ دنیا کا امیر ترین شخص ہوں گا۔"*

*🌟 اپنا ٹیلنٹ پہچانئے کامیابی کی طرف پہلا قدم بڑھائیے۔*

*دنیا کے 98٪ لوگ ساری زندگی وہ کام کرتے رہتے ہیں جو انہیں آتا ہی نہیں۔*

*انہیں صرف یہ بتایا جاتا ہے:*

*“تُو کر لے گا، بس لگا رہ!”*

*لیکن حقیقت یہ ہے —*
*کامیابی محنت سے نہیں، صحیح سمت میں محنت سے ملتی ہے۔*

*جس دن آپ جان لیتے ہیں کہ آپ کیا کر سکتے ہیں،*
*اسی دن آپ کامیابی کے سفر پر نکل پڑتے ہیں۔*

*سوچ بدلئے:*

*آپ پوری لائبریری نہیں پڑھ سکتے، مگر ایک کتاب تو پڑھ سکتے ہیں۔*

*آپ باڈی بلڈر نہیں بن سکتے، مگر آدھا گھنٹہ واک تو کر سکتے ہیں۔*

*آپ سب کچھ نہیں کر سکتے، مگر اپنا بہترین ضرور کر سکتے ہیں۔*

*✨ وہ کام کیجئے جو آپ کر سکتے ہیں —*
*دنیا کی کوئی طاقت آپ کو کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی۔*

Please vote
02/11/2025

Please vote

پچھلے ایک مہینے سے ہمارے چَک 96/12L، تحصیل چِچاوَتنی، ضلع ساہیوال کے گاؤں میں ایک عجیب اور خطرناک سلسلہ جاری ہے۔ ہمارے پ...
30/10/2025

پچھلے ایک مہینے سے ہمارے چَک 96/12L، تحصیل چِچاوَتنی، ضلع ساہیوال کے گاؤں میں ایک عجیب اور خطرناک سلسلہ جاری ہے۔ ہمارے پڑوسیوں کے گھر پر بار بار سانپ آ رہے ہیں، اور انہیں مارنا پڑ رہا ہے۔

ایک مہینہ پہلے: ایک چھوٹا سانپ آیا جسے مار دیا گیا۔

ایک ہفتہ بعد: اسی جگہ پر سانپ کا ایک اور بچہ آیا اور اسے بھی مار دیا گیا۔

دو دن قبل: گھر کے دروازے کے باہر ایک بڑا سانپ نظر آیا۔ ہماری بلی نے اس سے لڑائی کی، اور پڑوسیوں نے اس بالغ سانپ کو بھی مار دیا۔

اور آج! پڑوسیوں کو پہلے ہی شک تھا کہ کوئی سانپ آئے گا، اور بالکل اسی جگہ پر ایک اور بالغ سانپ آ گیا جسے مار دیا گیا۔

یہ کل ملا کر ایک ہی گھر میں پچھلے دو ماہ میں پانچواں سانپ ہے!

کیا سانپ بدلہ لینے آتے ہیں؟

علاقے میں ایک خالی پلاٹ ہے جہاں سے یہ سانپ آ رہے ہیں۔ کیا یہ محض اتفاق ہے، یا جیسا کہ کہا جاتا ہے، کیا سانپ اپنے ساتھیوں کا بدلہ لینے آتے ہیں؟ یہ سوال خوف اور پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔

کیا ہم مزید سانپوں کی توقع کر سکتے ہیں؟ اور یہ کونسے سانپ ہیں؟

26/10/2025

نت نئے نقش بناتے ہو ، مٹا دیتے ہو
جانے کس جرم تمنا کی سزا دیتے ہو

کبھی کنکر کو بنا دیتے ہو ہیرے کی کنی
کبھی ہیروں کو بھی مٹی میں ملا دیتے ہو

زندگی کتنے ہی مردوں کو عطا کی جس نے
وہ مسیحا بھی صلیبوں پہ سجا دیتے ہو

خواہش دید جو کر بیٹھے سر طور کوئی
طور ہی ، بن کے تجلی سے جلا دیتے ہو

نار نمرود میں ڈلواتے ہو خود اپنا خلیل
خود ہی پھر نار کو گلزار بنا دیتے ہو

چاہ کنعان میں پھینکو کبھی ماہ کنعاں
نور یعقوب کی آنکھوں کا بجھا دیتے ہو

بیچو یوسف کو کبھی مصر کے بازاروں میں
آخر کار شہ مصر بنا دیتے ہو

جذب و مستی کی جو منزل پہ پہنچتا ہے کوئی
بیٹھ کر دل میں انا الحق کی صدا دیتے ہو

خود ہی لگواتے ہو پھر کفر کے فتوے اس پر
خود ہی منصور کو سولی پہ چڑھا دیتے ہو

اپنی ہستی بھی وہ اک روز گنوا بیٹھتا ہے
اپنے درشن کی لگن جس کو لگا دیتے ہو

کوئی رانجھا جو کبھی کھوج میں نکلے تیری
تم اسے جھنگ کے بیلے میں اڑا دیتے ہو

جستجو لے کے تمہاری جو چلے قیس کوئی
اس کو مجنوں کسی لیلیٰ کا بنا دیتے ہو

جوت سسی کے اگر من میں تمہاری جاگے
تم اسے تپتے ہوئے تھر میں جلا دیتے ہو

سوہنی گر تم کو “مہینوال” تصور کر لے
اس کو بپھری ہوئی لہروں میں بہا دیتے ہو

خود جو چاہو تو سر عرش بلا کر محبوب
ایک ہی رات میں معراج کرا دیتے ہو

ناز خیالوی

19/10/2025

😁😂😅🤣

ٹرمپ سے دنیا کے جس موضوع پہ بات کرو وہ گھما کے انڈیا کے سات جہاز پاکستان نے مارے پہ لے آتا ھے-اور میں نے پھر جنگ رکوائی-

مثلا” فٹ بال میچ پہ مضمون لکھو-
وہ کہتا ھے میں فٹ بال میچ دیکھ رہا تھا- گول کیپر نے کمال مہارت سے گول روکا- مگر انڈیا پاکستان کو نہیں روک سکا- سات جہاز پاکستان نے گرائے-

ریل کے سفر پہ مضمون لکھو
تو کہتا ھے- میں ریل کا سفر کر رہا تھا- ریل کا سفر بہترین ھے- لیکن جہاز کا سفر اس سے بھی اچھا ھے- جہاز سے یاد آیا- پاکستان نے انڈیا کے سات جہاز گرائے

گائے پہ مضمون لکھو-
گائے ایک بہترین جانور ھے- انڈیا میں اسے ماتا مانا جاتا ھے
انڈیا سے یاد آیا-
پاکستان نے انڈیا کے سات جہاز گرائے

اے ہاؤس آن فائر پہ مضمون لکھو؟
میں سویا تھا- اچانک خبر ملی کی ایک گھر کو آ گ لگ گئی ھے- آگ دیکھ کر مجھے یاد آیا -
انڈیا کے سات جہاز پاکستان نے گرائے جنہیں آگ لگ گئی تھی اور میں نے بجھائی -
😆

12/05/2025

بہت سے کام رہتے ہیں، تمہارے بھی ہمارے بھی
کروڑوں لوگ بُھوکے ہیں، تمہارے بھی ہمارے بھی

کھلونوں والی عُمروں میں اِنہیں ہم موت کیوں بانٹیں ؟
بڑے معصوم بچے ہیں، تمہارے بھی ہمارے بھی

پڑوسی یار ! جانے دو، ہنسو اور مسکرانے دو
مسلسل اشک بہتے ہیں تمہارے بھی ہمارے بھی

بھلا اقبال و غالب کا کہاں بٹوارہ ممکن ہے ؟
کہ یہ سانجھے اثاثے ہیں، تمہارے بھی ہمارے بھی

اگر نفرت ضروری ہے تو سرحد پر اکٹھے کیوں ؟
پرندے دانہ چُگتے ہیں، تمہارے بھی ہمارے بھی

چلو مل کر لڑیں ہم تُم جہالت اور غربت سے
بہت سپنے اُدھورے ہیں تمہارے بھی ہمارے بھی

سنبھالیں اُن کو مل جُل کر سکھائیں فن محبت کا
بہت جوشیلے لڑکے ہیں تمہارے بھی ہمارے بھی

اِدھر لاہور اُدھر دِلّی، کہاں جائیں گے ہم فارس
یہی دو چار قصبے ہیں تمہارے بھی ہمارے بھی

رحمان فارس

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adab Ki DuNiya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category