08/12/2025
گروئنگ اپ فارمولا کے فائدے
1. وٹامنز اور منرلز کی زیادہ مقدار
اس میں وٹامن D، وٹامن A، آئرن، زنک، کیلشیم وغیرہ عام دودھ سے زیادہ ہوتے ہیں، جو بچے کی ہڈیوں، دانتوں اور نظر کی نشوونما میں مدد دیتے ہیں۔
2. آئرن کی کمی (Iron Deficiency) سے بچاؤ
گروئنگ اپ فارمولا میں Iron fortified ہوتا ہے، جو بچوں میں خون کی کمی روکنے کے لیے مفید ہے۔
3. دماغی نشوونما کے لیے سپورٹ
بہت سے فارمولاز میں DHA، ARA، Choline، Iodine شامل ہوتے ہیں، جو دماغی اور بینائی کی نشوونما کے لیے مددگار ہیں۔
4. پروٹین کی مناسب مقدار
اس میں پروٹین کی مقدار بچے کی عمر کے مطابق ایڈجسٹ ہوتی ہے، جو جسمانی نشوونما کے لیے مناسب ہوتی ہے — نہ زیادہ، نہ کم۔
5. ہاضمے کے لیے بہتر اجزاء
بعض فارمولا ملک میں پری بایوٹکس / پروبایوٹکس ہوتے ہیں، جو بچے کا ہاضمہ بہتر کرتے ہیں اور قبض کے امکانات کم کرتے ہیں۔
6. امیون سسٹم کو سپورٹ
اس میں شامل وٹامن C، D، E اور Zinc بچے کی قوتِ مدافعت کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
7. ایسے بچوں کے لیے مفید جو کھانا کم کھاتے ہیں
چونکہ بہت سے بچے 1–3 سال میں کھانا صحیح مقدار میں نہیں کھاتے، فارمولا اُن غذائی کمیوں (nutrient gaps) کو پورا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ۔۔