12/05/2026
جہلم تحصیل پنڈ دادن خان زیڈ موڑ کھیوڑہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث رکشہ کھائی میں جا گرا، 4 افراد زخمی۔
تفصیل:
جہلم تحصیل پنڈ دادن خان کے علاقے زیڈ موڑ کھیوڑہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک رکشہ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈ دادن خان منتقل کر دیا گیا۔
زخمی افراد کی تفصیل:
1۔ نیاز علی ولد خان محمد، عمر 37 سال
2۔ آمنہ زوجہ امداد حسین، عمر 35 سال
3۔ ذوالفقار ولد نور، عمر 60 سال
4۔ نرگس زوجہ نیاز علی، عمر 42 سال