Dera Baba Saddar Deen

Dera Baba Saddar Deen WhatsApp # +923298686005_
Delivery All over In Pakistan 🌎

"Welcome To Chaudhary Organic Foods"
"💫 Desi Ghee - The Taste of Tradition, The Power of Purity"
We Provide Pure homemade Natural & Organic Desi Ghee & Makhan (Butter)0F Buffalo & Happy Cow 🐄!

اگر آپ کسی مرد کی حقیقت جاننا چاہتے ہیں، تو اسے کسی فیصلے کے سامنے کھڑا کر دیں،اگر آپ کسی عورت کی حقیقت جاننا چاہتے ہیں،...
21/08/2025

اگر آپ کسی مرد کی حقیقت جاننا چاہتے ہیں، تو اسے کسی فیصلے کے سامنے کھڑا کر دیں،
اگر آپ کسی عورت کی حقیقت جاننا چاہتے ہیں، تو اسے پیسے کے سامنے کھڑا کر دیں،
اگر آپ بہن بھائیوں کی حقیقت جاننا چاہتے ہیں، تو انہیں وراثت کے سامنے کھڑا کر دیں،
اگر آپ اپنے جیون ساتھی کی حقیقت جاننا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی خامیاں اور کمزوریاں دکھا دیں،
اگر آپ کسی دوست کی حقیقت جاننا چاہتے ہیں، تو اسے اپنے مفاد کے سامنے کھڑا کر دیں،
اگر آپ اپنے ارد گرد موجود ہر شخص کی حقیقت جاننا چاہتے ہیں، تو غلطی کریں، ٹوٹ جائیں اور گر پڑیں،
اور پھر تماشا دیکھیں۔

کسی کو ایک دم کال کردینا مہذب دنیا میں ناپسندیدہ مداخلت سمجھی جاتی ہےفون کالز ضرورت سے زیادہ زحمت بن گئی ہیںجب آپ کسی کو...
09/07/2025

کسی کو ایک دم کال کردینا مہذب دنیا میں ناپسندیدہ مداخلت سمجھی جاتی ہے
فون کالز ضرورت سے زیادہ زحمت بن گئی ہیں
جب آپ کسی کو فون کرتے ہیں تو دراصل آپ بغیر اجازت اس کے وقت، ذہن، اور ماحول میں داخل ہو رہے ہوتے ہیں۔
جب آپ کسی کو کال کرتے ہیں تو آپ یہ فرض کر لیتے ہیں کہ دوسرا شخص بھی اُسی لمحے آپ کی طرح آزاد ہوگا، جب آپ ٹانگ پہ ٹانگ رکھے، کسی لحاف میں لیٹے ، چائے کی چسکیاں لیتے ، قہقہے لگاتے کسی کو کال ملاتے ہیں
ہو سکتا ہے کہ وہ کسی اہم میٹنگ میں ہو، کوئی ایمرجنسی مریض دیکھ رہا ہو، آپریشن تھیٹر میں ہو، عبادت یا نیند میں ہو ، کسی مریض یا پریشان فرد کے ساتھ ہو ، ذاتی مسائل میں الجھا ہو یا ذہنی طور پر تھکا ہوا ہو
آپ کی کال چاہے آپ کی نیت کتنی ہی اچھی ہو اس کے لیے ایک غیر ضروری مداخلت بن سکتی ہے۔

تحقیق سے ثابت ہو چکا ہے کہ اچانک فون کال کسی انسان کی توجہ کو منتشر کر دیتی ہے۔
اگر کوئی پڑھ رہا ہو، لکھ رہا ہو، کسی تخلیقی یا فنی کام میں مصروف ہو ایک کال اس کی مکمل Flow State کو توڑ دیتی ہے، اور وہ گھنٹوں تک دوبارہ اسی سطح پر نہیں آ پاتا۔

ہم اکثر فون کی گھنٹی کو فائر الارم سمجھ لیتے ہیں ایسے بھاگتے ہیں جیسے اگر ابھی نہ اٹھایا تو کوئی قیامت آ جائے گی۔
کئی بار لوگ تھکے ہوئے ہوتے ہیں، الجھے ہوتے ہیں، لیکن کال کاٹنے پر یا نہ اٹھانے پر “بدتمیز، مغرور یا لاپروا” سمجھے جاتے ہیں۔

بامقصد گفتگو کے لیے فریقین کا ذہنی، جذباتی اور وقتی طور پر ايك ہی وقت میں دستیاب ہونا ضروری ہے۔
فون کال کا مطلب ہے کہ دونوں ایک ہی لمحے میں میسر ہوں اور آج کی مصروف زندگی میں یہ لمحہ نایاب ہوتا جا رہا ہے۔
خاص طور پر میڈیکل جیسے شعبہ جات میں، جہاں ایک لمحہ بھی قیمتی ہوتا ہے، وہاں کسی کا صرف “فون کر دینا” اور یہ توقع رکھنا کہ فوراً جواب ملے، یہ ناسمجھی اور زیادتی ہے۔

ہر انسان کا حق ہے کہ وہ اپنا وقت، توجہ اور توانائی کب اور کس کو دے ، یہ وہ حدود ہیں جو ہر باشعور فرد رکھتا ہے۔
غیر ضروری فون کال ان حدود کو بغیر اجازت عبور کر لیتی ہے۔

ہر شخص کی الگ روٹین ہوتی ہے ، کوئی فجر کے بعد سوتا ہے ، کسی کے لیے مغرب کے بعد کا وقت "فیملی ٹائم" ہوتا ہے، کوئی دوپہر کو قیلولہ کرتا ہے، کسی شخص کے لیے رات ذہنی سکون کشید کرنے کا نام ہے
بہت سی کالز صرف اس لیے خراب ہو جاتی ہیں کہ نیٹ ورک نہیں، شور زیادہ ہے اور کال ڈراپ ہو

اگر آپ شہد کی مکھی کو زمین پر پڑا ہوا یا بغیر اڑان کے دیکھیں، اور وہ کسی پھول دار پودے پر نہ ہو، تو سمجھ لیں کہ وہ بھوکی...
21/05/2025

اگر آپ شہد کی مکھی کو زمین پر پڑا ہوا یا بغیر اڑان کے دیکھیں، اور وہ کسی پھول دار پودے پر نہ ہو، تو سمجھ لیں کہ وہ بھوکی ہے، آپ اس کی مدد کر سکتے ہیں۔

اس وقت ہم 'جون گیپ' کے عرصے میں ہیں یہ وہ وقت ہوتا ہے جب بہار کے پھول ختم ہو چکے ہوتے ہیں اور خزاں کے پھول ابھی شہد اور زردانہ پیدا نہیں کر رہے ہوتے۔

مدد کا طریقہ: آپ دو حصے چینی اور ایک حصہ پانی ملا کر ایک شربت تیار کریں اور شہد کی مکھی کو پیش کریں۔
یہ زیادہ تر مکھیاں مادہ ہوتی ہیں، چمچ سے خوشی سے پیئے گی۔
آپ اس کی ننھی سی کالی زبان بھی دیکھ سکیں گے جب وہ شربت پی رہی ہوگی۔
اسے توانائی میں بدلنے میں تقریباً 10 منٹ لگتے ہیں اور وہ یہ شربت پی کر اڑ جائے گی۔
اس لمحے کو دیکھنے کا احساس قابلِ قدر ہوتا ہے۔

براہِ کرم نوٹ کریں یہ صرف ایک عارضی اقدام اور "فرسٹ ایڈ" ہے۔
مکھیاں اپنی خوراک میں تنوع کی ضرورت رکھتی ہیں اور انہیں مختلف پودوں سے زردانہ جمع کرنا ہوتا ہے۔
میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ہم مکھیوں کو روزانہ چینی کا شربت دیں۔

ایک اور اہم بات براہِ کرم انہیں شہد ہرگز نہ دیں اس سے کالونی سے کالونی تک بیماری آسانی سے پھیل سکتی ہے اور آپ نیکی کرنے کی بجائے نقصان کا سبب بنیں گے۔
صرف سفید چینی اور پانی استعمال کریں۔

یہ مکھیاں منہ سے تو آپ کا شکریہ ادا نہیں کر سکتیں، اس لیے میں ان کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں 💕
لاکھوں بار شکریہ ☺️
الفاظ بھی مکھیوں کی طرح ہوتے ہیں!!!
کچھ شہد بناتے ہیں اور کچھ ڈنک مار جاتے ہیں 🤍

ڈاکٹر مصطفی محمود لکھتے ہیں:تم قبر میں ہزاروں سال تک کیا کرو گے؟ میں تمہیں ایک طریقہ بتاتا ہوں جو میرے ساتھ بہت کارآمد ث...
08/10/2024

ڈاکٹر مصطفی محمود لکھتے ہیں:

تم قبر میں ہزاروں سال تک کیا کرو گے؟

میں تمہیں ایک طریقہ بتاتا ہوں جو میرے ساتھ بہت کارآمد ثابت ہوا اور جس سے میں اپنے اللہ سے تعلق پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے لگا ہوں۔

قبر خوفناک ہے، ظاہر ہے کہ نیک لوگوں کے علاوہ۔

میں نے اس کے بارے میں سوچا، اور اب میری عمر 54 سال ہے، اور میں دنیا سے اور اس کی چیزوں سے تنگ آ چکا ہوں۔ اچھا، تو جب میں قبر میں جا کر اکیلا رہوں گا، سینکڑوں ہزاروں سال تک، تو میں کیا کروں گا؟

کیا تم نے کبھی اس کا تصور کیا ہے؟

اس لیے میں نے مندرجہ ذیل طریقے پر عمل کرنا شروع کیا:

دیکھو میں مر جاؤں گا، اور میرے پاس ایک خالی، بالکل تاریک قبر ہوگی۔

اس قبر کو سامان کی ضرورت ہوگی، لہٰذا میں ہر استغفار کو تصور کرنے لگا جیسے میں اسے اپنے قبر کی طرف بھیج رہا ہوں تاکہ وہ وہاں میرا انتظار کرے اور میرے تنہائی کا ساتھی بنے۔

اللہ کی قسم، میں مذاق نہیں کر رہا۔

میں نے اپنی قبر کو مکمل ڈیکوریٹ کر دینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

قبر کے ایک کونے کو میں ہزاروں تسبیحات سے بھر رہا ہوں۔

یہاں میرے سر کے قریب کم از کم 300 ختم قرآن ہوں گے جو میرے لیے آرام دہ بستر کا سبب بنیں گے۔

ہر رکوع کو میں یہ تصور کر کے ادا کرتا ہوں کہ میں اسے قبر میں اپنا ذخیرہ بنا رہا ہوں۔

ہر کوئی مجھے چھوڑ کر اپنے گھروں کو چلا جائے گا، اور میں اکیلا رہ جاؤں گا شاید ہزاروں سالوں تک۔ میرے بچے چند سالوں میں مجھے بھول چکے ہوں گے۔

لہذا، مجھے قبر میں ساتھیوں، روشنیوں، اور جنت کے جیسے مناظر کی ضرورت ہوگی۔

میں تسبیحات، ذکر، قرآن، نماز اور صدقہ سب کو اپنے ساتھ تصور کرتا ہوں کہ وہ میرے دوست ہوں گے، میرے ساتھ وہاں ہنس رہے ہوں گے اور باتیں کر رہے ہوں گے۔

نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنا میں نے اپنے معمولات کا ایک اہم عمل بنا لیا ہے، یہ وہاں ہماری محفلوں میں بھی شامل ہوگا ٹھنڈے پانی کی طرح، خوبصورت لباس کی طرح۔

میں یہ چاہتا ہوں کہ میری قبر کی زندگی اس دنیا کی زندگی سے بھی زیادہ خوبصورت زندگی ہو۔ ان شاء اللہ۔

کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ میں وہاں جا کر غیبت، چغلی، حسد اور دیگر دنیاوی گناہوں کے نتیجے میں بدبو دار کپڑوں، دیمک لگے فرنیچر اور سخت پتھریلے بستر کے بجائے اپنی قبر کو بہترین چیزوں سے آراستہ کروں۔

Copied

لوگ بہت حیران تھے اور بار بار پوچھتے تھے کہ تم لاہور یا اسلام آباد میں سافٹوئیر ہاؤس کھولنے کی بجائے کیا گائے، بھینس، بھ...
05/10/2024

لوگ بہت حیران تھے اور بار بار پوچھتے تھے کہ تم لاہور یا اسلام آباد میں سافٹوئیر ہاؤس کھولنے کی بجائے کیا گائے، بھینس، بھیڑ، بکری، گوبر اور لِد کے چکر میں جا پڑے ہو۔۔۔۔آج میں کنٹینر زدہ ماڈرن شہر کی اجیرن زندگی سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور دھریک کی ٹھنڈی چھاؤں تلے لسی کا گلاس ہاتھ میں لیئے وان کی منجی پر پرسکون بیٹھا سوچتا ہوں کہ اسلام آباد میں جن بیچاروں نے سافٹ ویئر ہاؤس بنایا ہوگا، کیا کیا جتن کر کے انٹرنیشنل کلائنٹس وِن کیئے ہونگے، ٹائم پر ڈیڈ لائنز کو میٹ کر کے بروقت ڈیلیوری دینے کے انٹرنیشنل معائدے سائن کر رکھے ہونگے جنکی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں کلائنٹ کمپنیز کو بھاری جرمانہ ادا کرنے کی پابندی ہوگی۔۔۔۔۔وہاں آئے دن کئی کئی روز تک انٹرنیٹ بند کر دیا جاتا ہے، سڑکیں جام اور فضا میں آنسو گیس کی بھرمار اب معمول بن چکا ہے۔ ایسے میں خوب سافٹوئیر ڈیویلپ ہوتے ہونگے۔

سافٹ ویئر والوں کو اگر اِس فقیر بکرا ڈیویلپر کا پتہ چلے تو شاید کل ہی ایک جوڑا دھنی، دو بیتل، پانچ ٹیڈی اور چار کراس بریڈ گائے لینے میرے پاس آ جائیں۔۔۔میری فیلڈ کے ہیں۔۔۔اسلئے ساتھ پانچ مرغیوں اور ایک مرغے کا سیٹ بمہ یہ مشورہ کہ "بیٹا جہاں رہتے ہو وہاں کے معروضی حالات دیکھ اور سمجھ کر دھندہ سلیکٹ کرو"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فری میں دے دونگا۔

😍 گھر کا بنا ہوا خالص دیسی گھی اور خالص مکھن دستیاب ہےقیمت  گاۓ  دیسی گھی3000 روپے کلوگاۓ مکھن 2500 روپےکلوبھنیس دیسی گھ...
13/09/2024

😍 گھر کا بنا ہوا خالص دیسی گھی اور خالص مکھن دستیاب ہے
قیمت
گاۓ دیسی گھی3000 روپے کلو
گاۓ مکھن 2500 روپےکلو
بھنیس دیسی گھی 3500 روپے کلو
بھینس کا خالص مکھن 3000 روپے کلو... فری ہوم ڈیلیوری...
دینہ، منگلا، میرپور، سوہاوہ ، ڈومیلی، کالاگوجراں،جادہ، جہلم، سراۓعالمگیر ، سنگھوٸ اور ضلع جھلم کے تمام گاؤں تک ہوم ڈیلیوری.....
چیک کریں تسلی کریں اور پھر رقم ادا کریں...

دیسی گھی اور مکھن !!...
تو ابھی واٹس ایپ پہ رابطہ کریں اور آرڈر کریں...
0329-8686005

الحمدللہ قطرہ قطرہ خالص گائےاور بھینس کا فریش دیسی گھی اور فریش مکھن تیار ہو چکا ہے پورے پاکستان میں ہول سیل ریٹ پر فری ...
12/08/2024

الحمدللہ قطرہ قطرہ خالص گائےاور بھینس کا فریش دیسی گھی اور فریش مکھن تیار ہو چکا ہے
پورے پاکستان میں ہول سیل ریٹ پر فری ہوم ڈیلیوری کے ساتھ دستیاب ہے پسند نہ آنے کی صورت میں فوری قابل واپسی
پاکستان کا واحد برانڈ جو اپنے کسٹمرز کو 100% خالص اجزا سے بنا دیسی گھی مہیا کرتا ہے۔
✅ 100% Hygeinic.
✅ Great Nutritional Value.
✅ No Artificial Flavours.
✅ 100% refund if found fake.
ہم کافی عرصہ سے دیسی گھی اور مکھن سیل کر رہے ہیں، اور اب ہم نے پورے پاکستان میں اس کام کا آغاز کیا ہے ، الحمدللہ تھوڑے عرصے میں بہت اچھے نتائج آئے ہیں ، بہت سے کسٹمرز نے ایک دفعہ منگوانے کے بعد دوبارا بھی آرڈر کیے ہیں ، اس لیے ہم دیسی گھی اور مکھن استعمال کرنے والے کسٹمرز کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم سے گھی اور مکھن منگوا کر ضرور دیکھیں، آج ہم کہہ رہے ہیں کل ان شاءاللہ پورا پاکستان کہے گا. انشااللۂ
Whatsapp #+923298686005

ہمارے ہاں خالص و دیسیبیری کا شہدچھوٹی مکھی کا شہددیسی گھیمکھن  دستیاب ہے۔ ابھی آرڈر کریں۔فری ہوم ڈیلیوری منی بیک گارنٹی ...
11/08/2024

ہمارے ہاں خالص و دیسی
بیری کا شہد
چھوٹی مکھی کا شہد

دیسی گھی
مکھن

دستیاب ہے۔ ابھی آرڈر کریں۔
فری ہوم ڈیلیوری
منی بیک گارنٹی
پراڈکٹ خالص نا ہونے کی صورت میں استعمال شدہ واپس بھیج سکتے ہیں۔
ابھی آرڈر کریں:
+923298686005

11/08/2024

دیسی گھی کے فواٸد

دیسی گھی سینکڑوں سالوں سے کھانے پکانے اور صحت کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، لیکن آج کل دیسی گھی کا استعمال بہت کم ہو گیا ہے، کیوں کہ زیادہ تر کھانے کوکنگ آئلز اور بازاری گھی میں پکائے جاتے ہیں۔

دیسی گھی کا شمار سپر فوڈز میں کیا جاتا ہے، کیوں کہ یہ جادوئی فوائد کا حامل ہے، اس سے نہ صرف نزلہ و زکام کی علامات میں کمی آتی ہے بلکہ خشک کھانسی کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔

خالص دیسی گھی کو کسی بھی جانور کے دودھ سے بنایا جا سکتا ہے، لیکن یہ گھی زیادہ تر گائے اور بھینس کے دودھ سے بنایا جاتا ہے۔ گائے اور بھینس کے دودھ سے بنے ہوئے دیسی گھی کا معیار دوسرے جانوروں کے دودھ سے بنائے دودھ کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

دیسی گھی کو دودھ میں ملا کر استعمال کیا جائے یا اس سے کھانے پکائے جائیں، اس کی افادیت میں کمی نہیں آتی، کیوں کہ دیسی گھی میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ عمومی طور پر ایک دیسی گھی کے چمچ میں نوے کیلوریز، پچیس گرام کولیسٹرول، چھ گرام سیچوریٹڈ فیٹ، آدھا گرام ٹرانس فیٹ، جب کہ دو فیصد وٹامن اے پایا جاتا ہے۔

چھ گرام سیچوریٹڈ فیٹ، آدھا گرام ٹرانس فیٹ، جب کہ دو فیصد وٹامن اے پایا جاتا ہے۔

دیسی گھی کے فوائد

قبض سے نجات

وٹامنز سے بھرپور

توند سے چھٹکارا

جسمانی توانائی میں اضافہ

ہاضمہ کے نظام میں بہتری

غذا کے نقصان دہ اجزاء سے چھٹکارا

جِلد کی صحت میں بہتری

کینسر سے تحفظ

موسمی بیماریوں سے تحفظ

جوڑوں کے درد میں مفید

مدافعتی نظام کی مضبوطی

گلے کی سوزش میں کمی

پیٹ بھرا رہنے کا احساس

نوٹ ۔دیسی گھی لینے کے لیۓ رابطہ کریں

Savor the Richness of Khalis Desi Ghee! Our pure Desi ghee is Homemade & Made with Love and Care to Bring You the Authen...
11/08/2024

Savor the Richness of Khalis Desi Ghee!
Our pure Desi ghee is Homemade & Made with Love and Care to Bring You the Authentic Taste. 💕

Address

Jhelum

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dera Baba Saddar Deen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share