Al Barakah Farm

Al Barakah Farm Al Barakah Farm. Deals in Agriculture, Livestock, Poultry, Organic Foods.

05/06/2025
11/05/2025

خشک خوراک: ایک آسان، سادہ اور سستا حل – گوٹ فارمنگ میں جدت سے انکار کیوں؟

تحریر: عبد الواحد – Goat’s Field

ہم نے کئی بار خشک خوراک کے فائدے بتائے، لیکن اکثر لوگ بنا سمجھے یا سوال کیے فوراً کمنٹ کر دیتے ہیں:
"یہ تو بڑی مہنگی ہے!"

آئیے ذرا ایک لمحے کے لیے رک کر سوچتے ہیں:
خشک خوراک دراصل وہی سبز چارہ ہے جو آپ روزانہ بکریوں کو کھلاتے ہیں – بس اس میں سے پانی نکال دیا جاتا ہے!
نہ اس میں کوئی کیمیکل شامل ہوتا ہے، نہ کوئی بڑی سائنسی ترکیب۔ صرف دھوپ میں رکھ کر قدرتی طور پر خشک کیا جاتا ہے۔

جب آپ سبز چارہ روزانہ کٹوا کر کھلاتے ہیں، تب وہ آپ کو مہنگا نہیں لگتا۔
تو جب وہی چارہ خشک کر کے اسٹاک کر لیں اور بوقت ضرورت کھلائیں، تو وہ مہنگا کیسے ہو گیا؟

اصل بات یہ ہے کہ ہمیں تھوڑی سی "سوچ" کو بدلنے کی ضرورت ہے۔
بعض لوگوں کے ذہن میں یہ بات بیٹھ گئی ہے کہ ہم کوئی نیا طریقہ نہیں اپنا سکتے، حالانکہ:

پہلے موبائل نہیں تھے، اب ہیں

پہلے سڑکیں، ٹرانسپورٹ نہیں تھیں، اب سب کچھ موجود ہے

تو پھر جانوروں کی پرورش میں ہم جدت کیوں نہیں اپنا سکتے؟

خشک چارہ بنانا کوئی راکٹ سائنس نہیں
سبز چارہ ایک دن میں کاٹیں، کھلے میدان میں دھوپ میں بچھا دیں۔ اگلے دن اس کی جگہ بدلیں تاکہ یکساں طور پر خشک ہو جائے۔
بس! نہ کوئی فیکٹری چاہیے، نہ مشین، نہ ایندھن۔
اسے کتر کر یا جوں کا توں اپنے اسٹاک میں رکھ سکتے ہیں۔

اب سوال یہ ہے کہ اس میں مہنگائی کہاں آ گئی؟

یاد رکھیں:
سبز چارے میں 70-80٪ پانی ہوتا ہے۔
اگر آپ 8 کلو برسیم ڈالیں تو صرف 1 کلو "خشک مادہ" (dry matter) ہوگا، باقی سب پانی۔
تو آپ جانور کو چارہ نہیں، پانی کھلا رہے ہیں – اس سے جسم نہیں بنے گا، دودھ نہیں بڑھے گا۔

خشک خوراک میں مکمل غذائیت ہوتی ہے، اور جانور کم مقدار میں کھا کر بھی توانائی حاصل کرتے ہیں۔

مزید یہ کہ…
جدت کا مطلب یہ نہیں کہ مہنگی مشینری یا غیر معمولی ٹیکنالوجی ہو، بلکہ جو آپ کے حالات کے مطابق ممکن ہو، وہی جدت ہے۔

جانوروں کو رسیوں سے آزاد کریں

انہیں دن بھر دھوپ، سائے، اور ٹھنڈی جگہ بدلنے کی آزادی دیں

خود کھائیں، خود چلیں، خود آرام کریں – یہی قدرتی ماحول ہے

آخر میں صرف یہی عرض ہے:
اپنے جانوروں سے محبت کریں، سمجھ داری سے پالیں، اور جدت کو اپنانے سے نہ گھبرائیں۔

Goat’s Field – سرگودھا
عبد الواحد
واٹس ایپ:
0303 9065050

گوٹ فارمنگ معلومات اور سوالات کے جوابات حاصل کرنے کیلئے لائک اور فالو کریں۔
Goat's Field گوٹس فیلڈ

15/04/2025
14/04/2025

🍹 ایک گلاس گنے کا رس = ایک قدم خود کفالت کی طرف 🇵🇰

اگر پاکستان کے 21 کروڑ لوگوں میں سے صرف 30 فیصد افراد روزانہ صرف 10 روپے کا گنے یا پھلوں کا جوس پئیں...

تو صرف ایک مہینے میں 1800 کروڑ روپے کی رقم مقامی جیبوں میں رہتی ہے!

💔 لیکن جب یہی پیسے ہم کوکا کولا یا پیپسی پر خرچ کرتے ہیں، تو یہ 1800 کروڑ روپے ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔
حکمت کدہ لاہور کے مطابق درحقیقت، ان جیسی کمپنیاں پاکستان سے روزانہ 3600 کروڑ روپے سے زائد کماتی ہیں!

❗سوچیں! اگر یہی پیسہ ہمارے کسانوں، ریڑھی بانوں، اور جوس فروشوں کو ملے،
تو کوئی کسان خودکشی نہیں کرے گا،
اور کم از کم 1 کروڑ لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔

📢 آئیے!
مطب حکمت کدہ کی التجا پر غور کریں اور اپنی روزمرہ کی چھوٹی سی عادت بدلیں،
مقامی جوس پئیں، ملک کی معیشت کو سہارا دیں،
اور پاکستان کو خود کفیل بنائیں!

مقامی اپنائیں، قوم کو بچائیں! 🇵🇰

📵 بائیکاٹ کریں ان کمپنیوں کا جو ہماری دولت کھینچ کر لے جاتی ہیں:
CocaCola – Pepsi – Maggi – Nestle – Sprite – KFC – Garnier – Revlon – L’Oréal – Huggies – Pampers – MamyPoko – Levi’s – KitKat – McDonald's – Calvin Klein – Nokia – Fanta – Colgate – etc.

🪥 کیا پاکستان میں لوگ کولگیٹ سے پہلے دانت نہیں صاف کرتے تھے؟

💄 کیا Fair & Lovely سے پہلے سب خواتین کالی تھیں؟

🌱 بس 150 دن کے لیے غیر ملکی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں!

اور دیکھیں کیسا بدلتا ہے پاکستان!

📲 حکمت کدہ کے اس پیغام کو صرف 3 نہیں، جتنے ہو سکے لوگوں تک پہنچائیں۔

یہ صرف میسج نہیں، ایک تحریک ہے!
یہ ملک ہمارا ہے – اور اسے بچانا ہماری ذمہ داری ہے! 💚

اگر چاہیں تو ہمارے پیج کو فالو کر سکتے ہیں، کوئی منع نہیں کرے گا Hikmat Kada - Desi ilaj

01/04/2025
10/03/2025
30/01/2025

Address

Karachi Manora

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Barakah Farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share