ZK Fertilizer Company

ZK Fertilizer Company All Fruits Commission Agent

فالج؛ علامات اور احتیاطی تدابیر...!فالج دماغ میں خون کی نالی کی بندش یا رساؤ کے باعث ہوتا ہے جو ناکافی آکسیجن اور غذائ...
20/08/2024

فالج؛ علامات اور احتیاطی تدابیر...!

فالج دماغ میں خون کی نالی کی بندش یا رساؤ کے باعث ہوتا ہے جو ناکافی آکسیجن اور غذائیت کی فراہمی کا باعث بنتا ہے اور اس کا نتیجہ دماغی خلیوں کی خرابی یا تباہی ہے.

فالج کی دو بنیادی اقسام ہوتی ہیں۔ ’اسکیمک فالج‘ دماغی خلیے کی جانب خون کی گردش کی تجدید یا اچانک کمی کے باعث واقع ہوتا ہے اور یہ بہت عام ہے۔

یعنی 80 فیصد سے زائد فالج اسی قسم سے تعلق رکھتے ہیں، دیگر وجوہات میں سیریبل آرٹریز میں ایتھروسیلزوسس اور جسم کے دیگر حصوں بالخصوص دل سے خون کے لوتھڑوں کا بننا شامل ہے۔ ’ہیموریجک فالج‘ میں کچھ بیماریوں جیسے بلند فشار خون وغیرہ کے نتیجے میں دماغ کی خون کی نالی پھٹ جاتی ہے۔

فالج کی علامات

اکثر افراد میں فالج سے قبل کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی ہے۔ فالج کی ظاہری شکل کا انحصار خون کی نالی کے مقام کے ساتھ ساتھ نقصان کے درجے پر منحصر ہوتا ہے۔ جب درج ذیل علامات ظاہر ہوں تو مریضوں کو فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے۔

1۔ سن ہونے کی کیفیت، چہرے، کسی عضو یا بدن کے کسی حصے میں۔

2۔اعضائی اور بدنی کمزوری عام طور پر جسم کے ایک طرف ہو۔

3۔توازن کا اچانک چلے جانا۔

4۔غیر واضح گفتگو۔ تھوک گرنا، نگلنے میں دشواری، منہ کا ٹیڑھا پن۔

5۔نظر کی دھندلاہٹ، دہری بصارت

6۔غنودگی، کوما۔

7۔ اچانک مسلسل شدید سردرد، مسلسل چکر آنا۔

ٹرانزینٹ اسکیمک اٹیک (ٹی آئی۔اے) فوکل برین، ریڑھ کی ہڈی یا ریٹینل اسکیمیا کے باعث ہونے والے نیورو لاجک ڈس فنکشن کا ایک عارضی واقعہ ہوتا ہے جوکہ عموماً 24 گھنٹوں سے کم وقت کے لیے قائم رہتا ہے۔ ایک مریض کو ٹی آئی اے ایک بار یا زائد مرتبہ ہوسکتا ہے۔

یہ ایک اشارہ بھی ہو سکتا ہے کہ اصل فالج کا حملہ ہونے والا ہے۔ ایک قسم کے فالج میں خون کی شریان پھٹ جانا، دوسرا دماغ کی خون کی شریانوں میں کسی رکاوٹ کا آجانا، دل میں خرابی، دل کے والوو میں خرابی، گردن کی شریانوں میں چربی کا جم جانا، فالج کی کچھ علامات جو ایک ہفتہ پہلے نظر آجاتی ہیں۔

فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا کوئی حصہ مفلوج ہو جاتا ہے اور مناسب علاج بروقت مل جائے تو اس کے اثرات کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے تاہم اکثر لوگ اس جان لیوا مرض کی علامات کو دیگر طبی مسائل سمجھ لیتے ہیں اور علاج میں تاخیر ہو جاتی ہے۔

فالج درحقیقت ہارٹ اٹیک کی طرح ہوتا ہے مگر اس میں دل کی جگہ دماغ نشانہ بنتا ہے۔ فالج کی دو اقسام ہوتی ہیں ایک میں خون کی رگیں بلاک ہو جانے کے نتیجے میں دماغ کو خون کی فراہمی میں کمی ہوتی ہے۔

دوسری قسم ایسی ہوتی ہے جس میں کسی خون کی شریان سے دماغ میں خون خارج ہونے لگتا ہے۔ ان دونوں قسم کے فالج کی علامات یکساں ہوتی ہیں۔ ہر فرد کے لیے ان سے واقفیت ضروری ہے۔
فالج کی یہ انتہائی نشانیاں مختلف شکلوں میں اصل دورے سے ایک ہفتہ پہلے سامنے آنے لگتی ہیں۔

جسم کے ایک حصے کا سن ہو جانا یا چلنا ناممکن ہو جانا، بولنے سے قاصر ہو جانا یا باتوں کو سمجھ نہ پانا۔ بہت زیادہ ذہنی الجھن ایک جانب سے چہرہ ڈھلک جانا اور مسکرانے کے قابل بھی نہ رہنا۔ شدید سر درد اور قے، ایک یا دونوں آنکھوں سے دیکھنے میں مشکل کا سامنا، چلنے میں مشکلات کا سامنا، کچھ نگلنا مشکل ہو جانا، جسمانی توازن برقرار رکھنے میں مشکل، جسمانی توازن میں کمی کے باعث چلتے ہوئے لڑکھڑانا، شدید کمزوری، لاغری، ان علامات کا احساس ہوتے ہی اگر فوری طور پر طبی امداد کے لیے رجوع کیا جائے تو آپ اپنی یا اپنے گھر کے کسی فرد کی زندگی بچا سکتے ہیں۔

فالج کیوں ہوتا ہے اور اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

سیانوں نے کہا ہے کہ حرکت میں برکت ہے۔ حرکت کرتے رہنا یعنی ہلنا جلنا موومنٹ کرنا زندگی کی علامتوں میں سے ایک علامت ہے۔

اگر کسی وجہ سے حرکت میں کمی واقع ہو جائے اور زیادہ تر بیٹھنا پڑے، جسم زیادہ دیر جامد رہے، ایک ایسی حالت جس میں عام طور پر ذہن تو مفلوج نہیں ہوتا مگر جسم کا کوئی ایک حصہ اچانک کام کرنا چھوڑ سکتا ہے۔ یہ ایک ایسی صورت حال ہوتی ہے جس میں ہوش تو اکثر باقی رہتا ہے مگر جسم سے جوش اور ولولہ ختم ہو جاتا ہے، لامحدود زندگی پر حدیں نافذ ہو جاتی ہیں۔

خود پر سے، اپنے جسم، اپنے بدن سے اختیار ختم ہو جاتا ہے، جیتی جاگتی زندگی فقط کپکپاہٹ اور تھرتھراہٹ تک محدود ہو سکتی ہے۔ اکثر اپنی بنیادی ضروریات اور روزمرہ حاجات کے لیے بھی دوسروں کا محتاج ہونا پڑ جاتا ہے۔ فالج کی وجہ سے جسم کے کسی حصے کے مفلوج اور معذور ہو جانے کی اس کیفیت کو انگریزی میں سٹروک کہتے ہیں.

فالج کیا ہے؟

ہم جانتے ہیں کہ ہمارے جسم کی حرکت، ہمارے بولنے، ہماری زبان، ہمارے ہوش، ہمارے سوچنے سمجھنے کو ہمارا دماغ کنٹرول کرتا ہے۔ جس طرح کسی بھی گاڑی کو فیول کی ضرورت ہوتی ہے بالکل اسی طرح ہمارے دماغ کو آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے جو اسے خون کے ذریعے سے ملتی ہے۔

اب اگر کسی وجہ سے دماغ کو اس خون کی فراہمی متاثر ہو جائے، اس میں رکاوٹ پیدا ہو جائے یا اس میں کمی ہو جائے تو دماغ کے کچھ خلیات مر جاتے ہیں اور ان خلیات کی موت کے نتیجے میں فالج کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

مثال کے طور پر اگر ہمارے دماغ کے ان خلیات کو نقصان ہو، جو ہماری زبان، ہماری بول چال کو قابو میں رکھتے ہیں تو فالج کی وجہ سے ہم بول نہیں سکتے۔

اسی طرح اگر دماغ کا وہ حصہ متاثر ہوتا ہے جو ہماری جسمانی حرکت کو کنٹرول کرتا ہے تو ہم جسمانی طور پر مفلوج ہو جاتے ہیں۔ فالج کے دورے کے بعد ہر گزرتے منٹ میں دماغ 19 لاکھ خلیات سے محروم ہو جاتا ہے۔

علاج میں جتنی تاخیر ہوگی اتنا زیادہ بولنے میں مشکلات، یادداشت سے محرومی جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ فالج سے پہلے اور فالج کے دوران بلڈ پریشر بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے اورکوئی چیز کھانا، پینا یا نگلنا دشوار ہو جاتا ہے۔

وہ لوگ جن کا جسمانی وزن نارمل سے زیادہ ہو یا جو تمباکونوشی یا الکحل استعمال کرتے ہوں، بلڈ پریشر زیادہ ہو، ذیابیطس کے مریض ہوں، مستقل ذہنی دباؤ یا ڈپریشن کے شکار ہوں، ایسے افراد میں فالج کا خطرہ زیادہ پایا جاتا ہے۔ ایسے افراد پر فالج حملہ کرے تو اس کے نتیجے میں موت کا امکان55 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

اسی طرح اپنی غذا میں نمک کا زیادہ استعمال کرنے والے لوگ اور وہ لوگ جن کی عمر 50 سال سے زائد ہو یا وہ لوگ جن کی دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی ہو، ایک کیفیت جسے ایٹریل فبریکشن کہتے ہیں موجود ہو، سب فالج کے حملے کے زیادہ قریب ہوتے ہیں۔ مرغن غذاؤں کے شوقین فربہ افراد، جو بیٹھے رہتے ہیں اور کسی قسم کی ورزش نہیں کرتے ان میں بھی فالج کا حملہ ہونے کے خدشات ہوتے ہیں۔

ہم کیسے فالج کے حملے کو روک سکتے ہیں؟

اپنے بلڈ پریشر پر چوبیس گھنٹے قابو رکھیں، روزانہ ورزش کریں۔ اپنی غذا میں چربی اور ٹرانس فیٹ میں کمی لانا فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ میٹھی چیزوں اور چکنائی کا استعمال کم کریں، تمباکونوشی ختم کریں۔

پھلوں کا استعمال، سبزیوں، مچھلی، بغیر چربی والا گوشت اور اجناس پر مبنی متوازن غذا کھائیں۔ زیادہ سیب کھائیں۔ ٹماٹر کا استعمال بڑھادیں۔ نمک کا استعمال کم کریں۔ فالج کے علاج کے لیے سب سے بہترین بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھیں، صفائی کا خاص خیال رکھیں..! ❤️❤️☺️☺️

اس نے گندم کے بیج زمین میں ڈالنے سے پہلے اوپر دیکھا اور اللہ سے کہا کہ اس فصل میں نو(9) حصے میرے اور دسواں تیرا ہے۔ فصل ...
22/04/2024

اس نے گندم کے بیج زمین میں ڈالنے سے پہلے اوپر دیکھا
اور اللہ سے کہا کہ
اس فصل میں نو(9) حصے میرے اور دسواں تیرا ہے۔ فصل کو نقصان پہنچا تو میرے نو(9) تو جائیں گے تیرا دسواں بھی جائے گا۔
اور اس نے بیج ڈالنا شروع کر دیا۔ فصل تیار ہو گئی اور اس نے کھیت کے اندر گندم اٹھانا شروع کر دی۔ ہر نو بوری کے بعد دسویں بوری وہ الگ اللہ کے لئے رکھ دیتا۔ جب بانٹ مکمل ہو جاتی تو دسواں حصہ ادھر ہی غریبوں مسکینوں میں بانٹ دیتا۔ اور باقی نو حصے خود اپنے گھر لے آتا۔
وہ ہر سال ایسا ہی کرتا تھا۔ اس نے اپنے بزنس میں اللہ کو شریک کر لیا تھا اور فصل کے پکنے تک لمبی تان کے سو جاتا۔ اسے نہ بارشوں کا ڈر ہوتا نہ ژالہ باری کی فکر ہوتی۔
کئی بار دیکھا گیا اس علاقے میں فصلوں پر شدید ژالہ باری ہوئی لیکن اس کی فصل کا ایک سٹہ تک نہ ٹوٹا۔ اس کی فصل بھی دوسروں کی نسبت زیادہ اور اچھی ہوتی تھی۔نہ کوٸی یوریا نہ ڈےاےپی کھادیں۔۔۔۔
ہمارے آباٶاجداد اللہ کی توکل پرصدق دل سےاللہ پاک سے جڑےرہتےتھےاور جوبات اللہ کریم سےطےکرتےقول دیتےتواس پرنبھاہ کرتےرہے۔۔۔۔یہ انکی کامیابی کاراز تھا
Capi post

12 Best Fruits For Weight Loss🍉🍊🍉🥝🍑🍊🍉🍌🍍🍏🥑🍉🍉❤️♥️☺️☺️
21/01/2024

12 Best Fruits For Weight Loss🍉🍊🍉🥝🍑🍊🍉🍌🍍🍏🥑🍉🍉
❤️♥️☺️☺️

Health Benefits of Kiwi ☺️😊Kiwi, once called the Chinese gooseberry, is a small fruit with significant nutritional benef...
14/12/2023

Health Benefits of Kiwi ☺️😊

Kiwi, once called the Chinese gooseberry, is a small fruit with significant nutritional benefits. Native to the hillsides of Southwest China, kiwi is now a popular fruit grown in many areas of the world. It earned its name from New Zealand fruit exporters, who named it after the flightless kiwi bird based on similarities in appearance.
There are several kiwi species, but the two most commonly consumed are known under the scientific names Actinidia deliciosa and Actinidia chinensis. The Actinidia deliciosa species is the typical green kiwi often seen in stores. However, no matter the type, kiwis offer many evidence-based health benefits. They are rich in vitamin C and can support digestive, heart, and eye health, among other health benefits.

Supports Digestive Health

Kiwis contain soluble and insoluble fiber, supporting health on many levels, starting in the digestive system. Soluble fiber supports a healthy gut microbiome, while insoluble fiber helps maintain regular bowel movements. Research has shown that the fiber found in kiwis can influence stool consistency and transit time through its water-retaining capabilities, more than fiber in other fruits.1
These digestive benefits can help those experiencing constipation find relief by adding bulk to stool and decreasing the time it spends in the digestive tract. Furthermore, a healthy gut microbiome can support many health goals. Research continues to point to its profound implications in health concerns, such as diabetes, irritable bowel syndrome (IBS), cardiovascular disease, and depression.2

Excellent Source of Vitamin C

Kiwi is an excellent source of vitamin C, a powerful antioxidant essential to a healthy immune system. Vitamin C helps protect the body from oxidative damage caused by free radicals, which are molecules or fragments of molecules with at least one set of unpaired electrons. The oxidative stress triggered by free radicals damages healthy cells and is thought to play a role in a variety of diseases. Just one kiwi provides 64 milligrams (mg) of vitamin C, which is 71% of the recommended intake for men and 85% for women.34

Research has shown that eating two kiwis daily for as little as four weeks can improve immune cell function in those with low serum vitamin C. These immune cells, called neutrophils, are white blood cells that help protect the body against infection.5

May Benefit Heart Health

A diet rich in fruits and vegetables can help support heart health through several mechanisms, and the kiwi can be a contributing benefactor. For example, a study that examined kiwi intake and blood pressure found that participants who ate three kiwis daily experienced lower blood pressure than those who ate other fruits.6 Besides regular exercise, adding kiwi to a well-balanced diet can help maintain healthy blood pressure levels.
Kiwi may also positively affect cholesterol. Research has shown a link between daily kiwi consumption and reduced total cholesterol and triglycerides. The study even connected kiwis with improved HDL cholesterol, the healthy cholesterol.7

Supports Weight Management

Kiwis can be a nutritious addition to a well-balanced diet, especially for those aiming to lose weight. They're deliciously sweet but low in calories, meaning they can satisfy cravings without adding excessive energy intake.

Kiwis also contain dietary fiber, which adds bulk to the diet without skewing calorie intake. Plus, fiber contributes to feelings of fullness, which can help prevent overeating. For reference, one kiwi provides around 42 calories and 2 g of fiber
Still, it's important to remember that sustainable weight management relies on a well-balanced diet of fruits, vegetables, lean proteins, whole grains, and healthy fats. Kiwis should be consumed mindfully with individualized nutrition needs in mind.

May Improve Eye Health

Interestingly, kiwis may also benefit eye health. Their impressive nutrient profile can help maintain optimal vision and reduce the risk of age-related eye concerns,♥️❤️☺️😊

Available Now...Location Karachi Good Quality Good Price For Details Contact Only on Whatsapp 03322000874😉🥭♥️♥️🥭🥭❤️❤️
08/06/2023

Available Now...
Location Karachi
Good Quality Good Price
For Details Contact Only on Whatsapp
03322000874😉🥭♥️♥️🥭🥭❤️❤️

08/06/2023

Mango Loversss ❤️❤️🥭🥭♥️♥️

 🥭ملتان کو آم کی  پیداوار کی وجہ سے بھی شہرت حاصل ہے لیکن ملتان کے علاوہ کچھ اور اضلاع بھی ہیں جو آم کی پیداوار کی وجہ س...
13/05/2023

🥭
ملتان کو آم کی پیداوار کی وجہ سے بھی شہرت حاصل ہے لیکن ملتان کے علاوہ کچھ اور اضلاع بھی ہیں جو آم کی پیداوار کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی مشہور ہیں جن میں سرفہرست صوبہ سندھ کا ضلع "میرپور خاص " ہے ملتان کی طرح میرپور خاص کو بھی Mango City کا درجہ حاصل ہے اور میرپور خاص کی تحصیل سندھڑی کے نام پر آم کی ایک قسم کا نام رکھا گیا ہے جو اپنے بڑے سائز اور ذائقہ کی وجہ سے آموں کا بادشاہ کہتا ہے اور ملک کے طول وعرض میں Mango Milk Shake میں استعمال ہوتا ہے۔
میرپور خاص کے علاوہ آم کی پیداوار میں ضلع رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لودھراں اور وہاڑی، مٹیاری، حیدرآباد اور سانگھڑ بھی کافی اہمیت کے حامل ہیں۔

تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کراچی سے میرپورخاص جنکشن کے درمیان چلنے والی شاہ لطیف ایکسپریس ٹنڈوجام کے قریب آم اور کیلوں کے سرسبز باغات میں سے گزر رہی ہے۔❤️❤️

22/03/2023

Water Melon Yummy Joice🍉❤️🍉

14/03/2023

Mashallah ❤️❤️🍉🍉🍉🍉🍉❤️❤️
Sindh ka Tarbooz Ready ❤️❤️🍉🍉

11/03/2023

Fresh Fruit Loverzz 🍉🍓🍑🍉🍎🍉🍈🍉
Karachi Fruit Market

SHERAZI PESTICIDE FERTILIZER & COMPANY اسلام علیکم___________________________________ہم سیڈز کو بھگوتے کیوں ہیں۔؟پانی می...
02/03/2023

SHERAZI PESTICIDE FERTILIZER & COMPANY
اسلام علیکم

___________________________________
ہم سیڈز کو بھگوتے کیوں ہیں۔؟
پانی میں بھگونے سے بیج نرم ہو جاتا ہے اور 5 سے 7 دنوں میں جرمینیٹ ہو جاتا ہے ۔ اگر ہم نا بھگوئیں تو دو دو ہفتے انہیں جرمنیشن میں لگ جاتے ہیں۔ اگر ہم دودھ میں بھگوئیں تو وہ پانی سے جلد جرمینیٹ ہو جاتے ہیں وجہ دودھ میں کیلشیم ہوتا ہے جو بیج کے لیئے فرٹیلائزر کا کام کرتا ہے اور جلد اگ جاتا ہے۔

■ کس کس سیڈ کو کتنا بھگونا ہے ؟

پالک : 24 گھنٹے
دھنیا : 24 سے 48 گھنٹے
کدو : 24 گھنٹے نمکین پانی میں
ٹینڈے : 24 گھنٹے
بھنڈی : 24 گھنٹے
گھیا توری : 10 سے 12 گھنٹے
کریلا : 12 گھنٹے ( دودھ میں کچھ لوگ بھگو لیتے ہیں )
تر / کھیرا : 8 سے 12 گھنٹے
خربوزہ : 24 گھنٹے
تربوز : 20 منٹ گرم پانی میں آبالیں گے پھر اسے ٹھنڈا کریں

♡ زیادہ ٹائم بھگونے سے سیڈز گل سکتے ہیں۔

■ سیڈز کس درجہ حرارت پہ لگائیں۔؟

پالک : 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہو
دھنیا : 10 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہو
کدو : 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہو
ٹینڈے : 15 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہو
بھنڈی : 20 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہو
گھیا توری : 25 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہو
کریلا : 15 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہو
تر / کھیرا : 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہو
خربوزہ : 21 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ
تربوز : 21 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہو

■ سیڈز سے سیڈز کا فاصلہ گہرائی ، قطار کتنی رکھیں۔؟

پالک : آدھا انچ سے ایک انچ گہرائی ہو گئ
بیج سے بیج کا فاصلہ 3 سے 5 انچ
قطار سے قطار کا فاصلہ 14 سے 18 انچ

● پالک کے بیج چٹکیوں سے لگائیں 6 سے 8 دانے

دھنیا : بیج آدھا انچ گہرائی میں لگائے جائیں گے
بیج سے بیج کا فاصلہ 2 سے 3 انچ رکھیں
قطار سے قطار کا فاصلہ 8 سے 10 انچ رکھیں

● دھنیا کے سیڈز چٹکی سے لگائیں 8 سے 10 دانے

کدو : بیج 1 انچ گہرائی میں لگائے جائیں گے
بیج سے بیج کا فاصلہ 24 انچ رکھیں
قطار سے قطار کا فاصلہ 6 سے 10 فٹ رکھیں

ٹینڈے : بیج 1 انچ گہرائی میں لگائے جائیں گے
بیج سے بیج کا فاصلہ 4 سے 6 انچ رکھیں
قطار سے قطار کا فاصلہ 6 سے 8 فٹ رکھیں

● دو دو سیڈز اکھٹے لگیں گے تاکہ کوئی ایک جرمینیٹ ہو

بھنڈی : بیج ایک انچ گہرائی میں لگائے جائیں گے
بیج سے بیج کا فاصلہ 5 سے 6 انچ رکھیں گے
قطار سے قطار کا فاصلہ 18 انچ رکھیں

● دو دو سیڈز ایک ساتھ لگائیں تاکہ کوئی ایک جرمینیٹ ہو

گھیا توری : بیج 2 انچ گہرائی میں لگائے جائیں گے
بیج سے بیج کا فاصلہ 3 ، 3 فٹ رکھیں
قطار سے قطار کا فاصلہ 2 میٹر رکھیں گے

کریلا : بیج 1 انچ سے 1.5 انچ گہرائی میں لگیں گے
بیج سے بیج کا فاصلہ 2 سے 4 فٹ رکھیں
قطار سے قطار کا فاصلہ 5 سے 6 فٹ رکھیں

تر / کھیرا : بیج آدھا انچ گہرائی میں لگائے جائیں گے
بیج سے بیج کا فاصلہ 6 انچ رکھیں
قطار سے قطار کا فاصلہ 15 سے 18 انچ رکھیں

● دو دو تین تین سیڈز اکھٹے لگائیں جرمنیشن کے بعد کمزور سیڈ نکال دیں

تربوز : بیج ایک انچ گہرائی میں لگائے جائیں گے
بیج سے بیج کا فاصلہ 4 فٹ رکھیں
قطار سے قطار کا فاصلہ 6 فٹ رکھیں

● دو دو تین بیج اکھٹے لگائیں

خربوزہ : بیج 1 انچ گہرائی میں لگائے جائیں گے
بیج سے بیج کا فاصلہ 18 انچ رکھیں
قطار سے قطار کا فاصلہ 3 فٹ رکھیں

دو دو تین تین سیڈز اکھٹے لگائے جائیں گے ۔

بیجوں پہ کیمیکل
اس لیئے لگایا جاتا ہے تاکہ اس پہ کیڑے اثر انداز نا ہوں انہیں فنگس نا لگے دیر تک محفوظ رہیں اور فصلوں کی مجموعی کارکردگی بہتر ہو ۔ سیڈز سے سیڈز کے درمیان فاصلہ دینے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ یہ زمین سے مکمل غذا حاصل کرے ، رزلٹ شاندار آئے اور بہتر اور زیادہ پیدوار آئے ۔
SHERAZI PESTICIDE FERTILIZER & COMPANY

19/02/2023

Karachi Fruit Market 🍈🍈❤️❤️🤲🏻

Address

Fruit Market
Karachi

Telephone

+923322000874

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZK Fertilizer Company posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ZK Fertilizer Company:

Share