Mr IRFAN Khan

Mr IRFAN Khan walcom to my page �
yeah pr ap ko gaming stores or shaeri ke video mile get�

05/11/2024
With Hassan dawani model school – I just got recognised as one of their top fans! 🎉
25/04/2024

With Hassan dawani model school – I just got recognised as one of their top fans! 🎉

23/04/2024

"انسانیت کی کتاب کا پہلا حرف احساس اور رحم دلی ہے"

21/04/2024

*اَللّٰھُمَّ صَلِِ عَلٰی ,مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ*

*اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ*

17/04/2024

انسان کی زندگی کے بدترین وقتوں میں سب سے برا وقت ”جوانی کی غربت“ ہے🥺❤️‍🩹🙁❣️

17/04/2024

دنیا کے نقشے سے اسرائیل کا مٹتا وجود؟

نوید مسعود ہاشمی

امریکہ کو اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کی بڑی فکر ہے۔ تبھی تو اس نے پہلی دفعہ درست بات کی ہے کہ دنیا میں یہودیوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے، امریکہ یہ راز جان چکا ہے کہ اس کی ناجائز اولاد ''اسرائیل'' اگر اپنے لوسی باپ ''امریکہ'' اور اس کے غلاموں کی ساری فضائی اور زمینی طاقت استعمال کرنے کے باوجود چند سو حماس کے مجاہدین کو چھ مہینوں سے شکست دینا تو درکنار ''غزہ'' کے نہتے اور بے سروسامان مظلوم بوڑھوں، بچوں اور عورتوں کے ''حوصلے'' تک توڑنے میں ناکام ثابت ہو چکا... تو اب سات ارب انسان دنیا کے نقشے سے اسرائیل کا ''وجود'' مٹتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھیں گئے۔ ''ان شاء اللہ'' یہ خاکسار ''اسرائیل'' کا وجود دنیا کے نقشے سے مٹنے کی بات 57 مسلم ممالک کی حکومتوں او آئی سی کی تہہ خاک سوئی ہوئی طاقت یا ایران، اسرائیل مخاصمت کی بنیاد پر نہیں لکھ رہا، بلکہ قرآن و سنت میں ''راہ حق کے مجاہدین'' کے ساتھ اللہ اور اس کے رسولۖ نے جو وعدے کئے ہیں اور ''مجاہدین'' کو بشارتیں عطا فرمائی ہیں ان کو بنیاد بنا کر لکھ رہا ہے، افغان مجاہدین کے ہاتھوں دنیا کے نقشے سے سرخ ریچھ سوویت یونین کا وجود مٹتے ہوئے سارے زمانے نے دیکھا، جب ایسا ہو رہا تھا تو یہ خاکسار خوست و دگردیز کے برف پوش پہاڑوں پر افغان مجاہدین کے ساتھ نصرت خداوندی کے رونما ہونے والے واقعات اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا، اس لئے مجھے ''حماس'' کے شیر دل مجاہدین کی کامیابیوں میں ذرا برابر بھی شک نہیں ہے اور یہ بھی آنکھیں کھول کر پڑھ لیجئے کہ اس نازک ترین موقع پر کہ جب امریکی ،صہیونی غزہ کے معصوم بچوں، بے گناہ بوڑھوں اور عورتوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔ اگر اپنے آپ کو مسلمان کہنے والا کوئی حکمران یا گروہ امریکہ، اسرائیل کی حمایت کرے گا تو وہ بھی عذاب خداوندی کا شکار بن کر راندہ درگاہ ہو جائے گا۔
''حماس'' کے مجاہدین خالصتاً اللہ کی مدد کے سہارے جہاد اقصیٰ میں مصروف ہیں، جو ان مجاہدین کی جس انداز میں مدد کرے گا، رب کا محبوب بن جائے گا۔ ''امریکہ'' جس طرح یہودیوں کے خلاف دنیا میں ''نفرت'' کو بڑھنے سے نہیں روک سکا، الٹا لٹک کر بھی ''اسرائیل'' کو عبرتناک انجام سے بچا نہیں سکے گا، حماس کے شیر دل سربراہ اسماعیل ہنیہ کی غیور اور باہمت بہو اپنے شوہر اور بچوں کی لاشوں پر صبرواستقامت کی تصویر بنی بیٹھی تھیں، اخباری رپورٹ کے مطابق ''اسماعیل ہنیہ'' کے تین شہید بیٹوں میں سے ایک حازم اسماعیل کی اہلیہ کی یہ بات آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہے کہ ''ہم زندہ اور عرب مردہ ہیں، کوئی ان سے مدد نہ مانگے، ہمیں عربوں کی نہیں، بلکہ انہیں ہماری ضرورت ہے، اسرائیل ناکام ہوچکا۔''بے شک شہید حازم کی اہلیہ اور حماس سربراہ کی بہو نے بالکل درست کہا، شہید حازم اسماعیل کی اہلیہ کے جوتوں کی خاک پہ ''میرا جسم میری مرضی'' والی ساری انٹیاں اور ان کے پیشہ ور ہمنوا سو، سو مرتبہ قربان، عرب و عجم کے محلات کی شہزادیاں غزہ کی اس پاکباز اور جری خاتون کے قدموں کی دھول پہ قربان، میرا مئوقف بھی یہی ہے کہ حماس کے مجاہدین کو عرب و عجم کے کسی منافق کی مدد کی ضرورت یا محتاجی نہیں ہے، بلکہ جو ''حماس'' والوں کے ساتھ جڑے گا، وہ ذلت و رسوائی سے بچ جائے گا، لہٰذا میری کوشش ہوگی کہ آج کے کالم میں ''یہودیوں'' کی ''اصلیت'' پر بھی تھوڑی بات کرلی جائے۔
متعدد کتابوں کے مصنف اور امیر المجاہدین مولانا محمد مسعود ازہر اپنی کتاب ''یہود کی چالیس بیماریاں'' میں لکھتے ہیں کہ ''پہلے یہودیت ان عقائد و اعمال کا نام تھا جو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کی ہدایت کے لئے اور ان کی فلاح و کامیابی کے لئے نازل فرمائے تھے، لیکن رفتہ رفتہ یہودیوں نے ان عقائد اور اعمال کو بھلا دیا اور عقیدے اور عمل کی ایسی ایسی برائیوں میں مبتلا ہوگے کہ جن کی وجہ سے ان کی کامیابی ناکامی میں بدل گئی اور یہودیت و شجر خبیثہ بن کر ابھری جس کی ہر شاخ اور جس کا ہر پتہ اللہ تعالیٰ کے غضب اور اس کی لعنت کا سبب بن گیا، یعنی ''یہودیت'' ان عقائد و نظریات اور اعمال کا نام بن گئی، جو شیطان نے ایجاد کئے تھے۔ بس یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے جگہ جگہ مسلمانوں کو یہودیوں کے امراض یعنی یہودیت سے بچنے کی تلقین فرمائی ہے اور تو اور ان یہود و نصاریٰ کے ساتھ دوستی اور گہرے تعلقات رکھنے سے بھی منع فرمایا اور ساتھ ساتھ یہ تنبیہ بھی فرمائی کہ یہود و نصاریٰ کی یہی کوشش ہمیشہ رہے گی کہ وہ شیطان کی بنائی ہوئی یہودیت اور نصرانیت کے امراض تم میں پھیلا دیں، اور تمہیں بھی غضب الٰہی میں اپنا شریک بنا لیں، چنانچہ سورہ بقرہ کی آیت نمبر 109میں ارشاد خداوندی ہے۔ ترجمہ: ''بہت سے اہل کتاب اپنے دل کی جلن سے یہ چاہتے ہیں کہ ایمان لاچکنے کے بعد تم کو پھر کافر بنا دیں حالانکہ ان پر حق ظاہر ہوچکا ہے تو تم معاف کر دو اور دوگزر کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا (دوسرا) حکم بھیجے، بے شک اللہ ہر بات پر قادر ہے۔'' سورہ بقرہ کی آیت نمبر 120میں ارشاد خداوندی ہے۔ ترجمہ: '' اور تم سے نہ یہودی کبھی خوش ہوں گے اور نہ عیسائی، یہاں تک کہ ان کے مذہب کی پیروی اختیار کرلو، ان سے کہہ دیجئے کہ اللہ کی ہدایت (یعنی اسلام) ہی ہدایت ہے اور (اے پیغمبر) اگر آپ اپنے پاس علم وحی کے آجانے پر بھی ان کی خواہشوں پر چلو گے تو تم کو اللہ سے بچانے والا نہ کوئی دوست ہوگا نہ مدد گار'' یہ آیت مبارکہ ان لوگوں کو بار بار اچھی طرح سے پڑھنی چاہیے کہ جو یہود و نصاریٰ کو راضی کرنے کی فکر میں ہر وقت گھلتے رہتے ہیں اور ان کا قرب پانے کے خواہش مند رہتے ہیں، بلکہ بہت سارے تو انہیں اپنے مسائل کا حل کندہ سمجھتے ہیں۔ ''کاش'' اے کاش مسلمان حکمران اس آیت کو پڑھنے کے بعد سمجھنے کی کوشش بھی کریں کہ جو اپنی حفاظت کا ''ٹھیکہ'' یہود و نصاریٰ کو دے چکے ہیں، انہیں اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ یہود و نصاریٰ کبھی بھی ان کے دوست نہیں ہوسکتے۔''
مجھے عرب و عجم کے ان بادشاہوں کی دماغی صحت پر شک ہوتا ہے کہ جو قرآن مقدس کی اس آیت مبارک کو پس پشت ڈال کر ''اسرائیل'' کو تسلیم کرنے کے منصوبے بناتے ہیں، کان کھول کر سن لیجئے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والا کوئی عرب کا بادشاہ ہو یا عجمی جمہوری حکمران، اسے ''ذلت'' کی اتھاہ گہرائیوں میں گرنے سے کسی کا باپ بھی نہیں بچا سکے گا۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mr IRFAN Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category