15/02/2024
عمران خان کا جیل سے اصل پیغام
آج اسد قیصر اور بیرسٹر سیف اور دیگر وكلا کی عمران خان سے ملاقات ہوئی۔۔
اس ملاقات میں عمران خان نے اپنی ذات اور ریلیف کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں کی۔
بہر حال وكلا نے کیسز کے حوالے سے بریفنگ ضرور دی۔۔
عمران خان نے دو ٹوک مؤقف اپنایا کہ ہم کسی صورت اس الیکشن کو قبول نہیں کریں گے جب تک ہماری چورائی گئی سیٹیں فارم 45 کے مطابق ہمیں واپس نہیں مل جاتی۔
اس وقت فارم 45 کے مطابق ہماری سیٹیں 180 بنتی ہیں اور ہم ہر صورت اپنا حق چھين کر رہیں گے۔۔
عمران خان نے کہا کہ ملک بھر ان تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کی جائے جن جماعتوں کو فارم 45 کے مطابق نتائج نہ دی گئی ہو، خواہ اس میں مولانا فضل الرحمن ہی کیوں نہ ہو، فضل الرحمن کو لگتا ہے کہ ان کے ساتھ بھی دھاندلی ہوئی ہے ان سے بھی بات چیت کی جائے۔۔
ملک بھر میں یونین کونسل لیول تک احتجاج جاری رکھیں۔۔
سوسشل میڈیا اور اورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے کہا کہ عالمی سطح پر بھر پور آواز اٹھائیں اور امریکہ سمیت ہر جگہ احتجاج کیا جائے۔۔
پیپلز پارٹی MQM اور ن لیگ کے حوالے سے کہا کہ ان سے اس صورت بات چیت ہوگی جب ہمیں اپنی سیٹیں واپس مل جائے ورنہ ان سے تب تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی!
پرویز خٹک کے حوالے سے کہا کہ ہم KP میں سب کو ساتھ لے کر چلنے کو تیار ہیں مگر پہلے قوم سے معافی مانگے اور دوبارہ پریس کانفرنس کریں اور قوم کو بتائے کہ ان سے پریس کانفرنسز کس نے کروائے تھے۔۔
باقی عمران خان نے بڑے خوش گوار موڈ میں نظر آئے اور بلکل پرامید ہے، ایسا لگتا ہے کہ کسی بھی دن وہ باہر اسکتے ہیں۔۔۔