12/04/2025
ایبٹ آباد (ایڈمن )۔۔۔۔۔۔ جہاں بھی گئے اپنا نشان چھوڑ آئے،پاکستان پیپلزپارٹی سرکل بکوٹ کے لئے مسیحا بن گئی۔چھ دن سے بند سڑک کو کھلوا کرعوامی مشکل کا ازالہ کردیا ،عوامی حلقوں کا خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین ہمراہ کارکنان پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ PK 42 کے سئنیر نائب صدر الیاس عباسی کے صاحبزادے کی شادی کے سلسلے میں سرکل بکوٹ کے گاوں درویش آباد سابقہ کھن کلاں گئے جہاں راستے میں 6 روز سے مین بکوٹ روڈ ایک بہت بڑا درخت گرنے سے بند تھی پورے علاقے کا واحد راستہ اور آمد و رفت بند تھی پیپلزپارٹی کے قائدین ڈویژنل صدر ملک فاروق خان تنولی صدر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ایبٹ آباد سید سلیم شاہ جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ایبٹ آباد افتخار خان تنولی ایڈووکیٹ سینیر نائب صدر منظور ممتاز عباسی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ساجد جاوید بٹ سیکرٹری انفارمیشن اسفند یار بنگش نائب صدر PK 42 قادر خان نائب صدر PYO عدیل عباسی سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان نے چھوٹے سائز کے درخت کو خود بند سڑک سے ہٹایا پھر بہت بڑے ہیوی درخت کو الیکٹرانک آرا منگوا کر بڑی مشکل سے کئی گھنٹے لگا کر شام اندھیرا پھیل جانے کے بعد کاٹ کر سب نے ہاتھوں سے بند سڑک کو کھولا سرکل بکوٹ کی عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین کا شکریہ ادا کیا اور امر سے آگاہ کیا کہ حلقہ Pk 42 کے ممبر صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر کے گھر کا راستہ بھی اس رکاوٹ کی وجہ سے بند تھا موصوف راستہ بند ھونے سے 6 روز سے اپنے گھر نہیں آ سکے تھے ۔ علاقہ بکوٹ کی عوام اور عمائدین نے پاکستان پیپلزپارٹی کے عملی کام کو زبردست خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واقعی عوام کی جماعت ہے غریبوں اور مزدوروں کسانوں پسے ہوئے طبقات کی جماعت ہونے کا عملی ثبوت آج پیش کر دیا۔