M.Z Organic

M.Z Organic our soap not only cleaness but also hydrates and protects helping you maintain your skin.
(2)

جس کے اندر برداشت نہیں ہے، اور نقصان اٹھانے کا حوصلہ نہیں ہے، وہ کاروبار نہ کرے اج سے تین چار سال پہلےجب میں نے اپنا کام...
19/05/2026

جس کے اندر برداشت نہیں ہے، اور نقصان اٹھانے کا حوصلہ نہیں ہے، وہ کاروبار نہ کرے اج سے تین چار سال پہلےجب میں نے اپنا کام شروع کیا تھا تو سچ بتاؤں، مجھے کچھ بھی آسان نہیں ملا۔ شروع کے کئی مہینے ایسے گزرے کہ بس نقصان ہی نقصان ہوتا تھا۔ کبھی پارسل تیار کرکے خوشی سے بھیجتی تھی اور دو دن بعد وہی پارسل واپس آ جاتا تھا۔ کبھی کسٹمر آخری وقت پر فون بند کر دیتا تھا۔ شروع میں کراچی کے آرڈرز بھی میں خود بڑی محنت سے رائڈر کے ذریعے بھجواتی تھی۔ ایک ایک پارسل میرے لیے بہت خاص ہوتا تھا کیونکہ اس میں صرف پروڈکٹ نہیں، میری امید بھی ہوتی تھی۔
مجھے آج بھی یاد ہے ایک دفعہ رات کے تقریباً 3 بج رہے تھے اور میں اگلے دن کے آرڈرز پیک کر رہی تھی۔ساتھ ساتھ مختلف صابن اور چیزیں بھی بنا رہی تھی دراصل میرے پاس مولڈ ایک ہی تھا🤭 اتنی تھکن تھی کہ ہاتھوں میں درد ہو رہا تھا اگر تین چار طرح کے صابن کا ارڈر ا جاتا تھا تو پہلے اس مولڈ کے سوکھنے کا انتظار ہوتا تھا وہ صابن تیار ہوگا تو پھر دوسرا بنے گا اس چکر میں اکثر پوری پوری رات ہو جاتی تھی اگر مختلف ارڈر ا جاتے تھے تو لیکن دل میں صرف یہ تھا کہ کسی کا آرڈر لیٹ نہ ہو۔ اس دن بھی ایک میری پیاری بہن نے ارڈر دیا تھا مختلف طرح کے صابن تھے میں ریڈی کرتی جا رہی تھی اور پھر انتظار کرتی تھی جب وہ سوکھ جاتا تھا ڈرائی ہو جاتا تھا اس کو نکالتی تھی پھر دوسرا تیار کیا جاتا تھا یہ کام کر رہی تھی ایک دم مجھے ایسا لگا کہ مولڈ لیک ہو گیا ہے اس وقت ٹمپریچر وغیرہ چیک کرنے کے لیے میرے پاس تھرما میٹر بھی نہیں تھا اور جلدی کے چکر میں گرم گرم صابن بیس مولڈ میں ڈال دیا اور وہ لیک ہوگیا اس دن میں واقعی بہت روئی تھی کیونکہ وہ میرا نقصان تھا لیکن اگلی صبح پھر اٹھ کر اس مولڈ کو صحیح کرااور کام نئے حوصلے سے شروع کیا۔
بہت دفعہ ایسا بھی ہوا کہ پروڈکٹ خراب نکل آئی تو اپنی جیب سے پیسے دے کر دوبارہ سینڈ کیا، صرف اس لیے کہ کسٹمر کا اعتماد نہ ٹوٹے۔ آج بھی ریٹرن آ جاتے ہیں، نقصان ہو جاتا ہے، لیکن اب دل مضبوط ہوگیا ہے۔ کیونکہ میں نے سیکھ لیا ہے کہ کاروبار میں ہر دن منافع نہیں ہوتا۔
اس لیے آج اگر کسی کا چھوٹا کاروبار آگے بڑھتا ہوا دیکھیں تو صرف اس کی خوبصورت پوسٹس مت دیکھیں، اس کے پیچھے چھپی ہوئی بے شمار راتیں، دعائیں اور خاموش آنسو بھی یاد رکھیں۔ 🤍 کیونکہ ہر چھوٹے کاروبار کے پیچھے بڑی بڑی کہانیاں ہوتی ہیں۔
اج کا صابن روز سوپ ہے اس کی بھی ایک بہت لمبی کہانی ہے 😄 اور ایک دفعہ شاید میں پہلے بھی شیئر کر چکی ہوں یہ صابن مجھے اتنا پسند ہے ایک دم ریفریشنگ صابن ہے ایک دم پرسکون کر دیتا ہے۔اور میرے دل کے بہت قریب ہیں اس سے بہت ساری یادیں جڑی ہیں جب بھی کوئی پوسٹ لگانے کا سوچتی ہوں تو بس دل چاہتا ہے ہر پوسٹ کے ساتھ اس کی تصویر لگا دو 🤭😄۔
چلیں بھئی اپنا خیال رکھیے گا دعاؤں میں یاد رکھیے گا اور جتنا ہو سکے ایک دوسرے کو سپورٹ کریں اللہ حافظ ♥️۔
M.Z Organic
03147183821

19/05/2026

























اب ماؤں کے لیے ایک نیا امتحان شروع ہونے والا ہے کیونکہ چھٹیاں ہونے والی ہیں 🤭آج میرا بیٹا اسکول سے ا کے بتا رہا ہے کہ مم...
18/05/2026

اب ماؤں کے لیے ایک نیا امتحان شروع ہونے والا ہے کیونکہ چھٹیاں ہونے والی ہیں 🤭آج میرا بیٹا اسکول سے ا کے بتا رہا ہے کہ مما صرف چار دن رہ گئے ہیں چھٹیاں ہونے میں میرا ایک دم چہرہ اتر گیا😄 کہہ رہا ہے آپ کو خوشی نہیں ہوئی میں نے کہا بیٹا جب تم لوگ گھر میں ہوتے ہو کام تو کچھ ہونا نہیں ہے الٹا کام میں اضافہ ہوتا ہے اور ایک سب سے بڑا جو ایشو ہمیں فیس کرنا پڑتا ہے وہ یہ پیٹ بھر کے ایک دفعہ کھانا کھاتے نہیں ہیں شفٹوں میں کچھ نہ کچھ چاہیے ہوتا ہے اور آج کل لائٹوں کی وجہ سے کچھ فریزر میں فروزن بنا کے رکھنے کا بھی دل نہیں چاہ رہا کیونکہ پچھلے دنوں بھی میرا کافی سامان خراب ہوا ہے لائٹ تھی نہیں ف*ج کام نہیں کر رہا تھا کباب بنا کے رکھ لیے تھے اپنی آسانی کے لیے کیونکہ کبھی کبھی کام کی زیادتی کی وجہ سے کھانے کا بڑا مسئلہ ہو جاتا ہے کم سے کم کباب ہوتے ہیں تو ساتھ رائتہ بنا لیا جائے روٹیاں پک جائیں تو کھانا ہو ہی جاتا ہے یا کوئی دال کے ساتھ کباب تل لیے لیکن جب لائٹ بہت زیادہ جاتی ہے تو آپ کچھ بھی نہیں کر کے رکھ سکتے اور گرمی کا موسم ہے ویسے ہی ہر چیز بہت جلدی خراب ہو رہی ہے مجھے ابھی سے یہ فکر پریشان کر رہی ہے کہ اگے بچوں کی چھٹیاں بھی ہیں ساتھ ساتھ بکرا عید ارہی ہے اور لائٹ اتنا جا رہی ہے کہ ٹھنڈا پانی بھی بڑی مشکلوں سے مل پا رہا ہے کیا کریں گے ہم🤔۔
آج آپ لوگ خود گیس کرئیں یہ کونسی کریم کی تصویر ہے پہلے بھی ایک دفعہ پوسٹ لگا چکی ہوں ۔
اپنا خیال رکھیے گا اور دعاؤں میں یاد رکھیے گا اللّٰہ حافظ ♥️۔
M.Z Organic
03147183821

18/05/2026

Contact on WhatsApp
03147183821






یار میں اپنی آواز سے بہت پریشان ہو گئی ہوں پہلے تو صرف نئے کسٹمرز ہی سر کر کے بات کرتے تھے اور میری سب سے خراب عادت یہ ہ...
17/05/2026

یار میں اپنی آواز سے بہت پریشان ہو گئی ہوں پہلے تو صرف نئے کسٹمرز ہی سر کر کے بات کرتے تھے اور میری سب سے خراب عادت یہ ہے کہ میں وائس نوٹ کرتی ہوں اور اگے سے مجھے سننے کو ملتا ہے سر یا بھائی صاحب یا محترم بہت ہنسی آتی ہے 😁🤭کہ بھائی میں محترمہ ہوں لیکن آج تو حد ہی ہو گئی بیٹا نہانے گیا ہوا تھا مسلسل اس کی موبائل پہ کال ا رہی تھی میں نے دیکھا تو اس کے فرینڈ کی کال تھی لیکن بار بار ا رہی تھی میں نے اٹھا لیا میں نے سوچا کہیں کوئی ایمرجنسی نہ ہو بس ہیلو ہی کہا تھا کہ اگے سے وہ بچہ کہتا ہے انکل پلیز علی زر سے بات کروا دیں ہنسی بھی آئی ساتھ ساتھ غصہ بھی آیا پھر اپنے بیٹے کو سنایا ایج کے ساتھ ساتھ آواز بھی عجیب بھاری ہو گئی ہے ہر چیز کے میں ٹوٹکے بتاتی ہوں اور نسخے بناتی ہوں اپ لوگ بھی کوئی میرے لیے ٹوٹکا یا نسخہ بنا دیں جس سے میری آواز تھوڑی عورتانہ سی ہو جائے 😞۔
اج اسکرپس کی ویڈیو بنانی تھی مجھے کیونکہ ماشاءاللہ سے شوگر اسکرب کافی دنوں سے تیار تھا، بس خود اچھی طرح ٹیسٹ کرنا چاہتی تھی پھر آپ سب کے ساتھ شیئر کرنا ویڈیو بنا رہی تھی سب سے پہلے تو جب چارکول اسکرب کی ویڈیو بنا رہی تھی تو اس میں اتنا سارا چارکول گر گیا اس کے بعد اسے ایک سائیڈ پہ کیا دوسرا باؤل رکھا اس کے اندر نکالا ان کی ویڈیو تیار کری اور جب ڈیمو کرنے کے لیے ہاتھ پہ لگایا تو اتنا سارا لگ گیا کہ بعد میں چہرے کو بھی صاف کرنا پڑا یہ چھوٹی موٹی غلطیاں انسان سے ہوتی رہتی ہیں انسان اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے لیکن ماشاءاللہ سے عید قریب ہے تو سب کو مشورہ دوں گی جو سیلون نہیں جاتے یا جن کو سیلون میں اتنا لمبا لمبا انتظار کرنا بہت مشکل لگتا ہے تو وہ ایک تو یہ سکرب لے لیں تین طرح کے سکرپس ہیں اس کو بھی ایک ایک کر کے انشاءاللہ اس کے بینیفٹس بتاؤں گی لیکن ماشاءاللہ سے صرف ویڈیو کی وجہ سے دو منٹ میں نے سکرب کیا ہوگا یا دو منٹ سے بھی کم اتنا اچھا رزلٹ ایا ہے ہاتھ اور چہرہ بالکل صاف،کیونکہ یہ ڈیڈ اسکن ہٹا دیتا ہے۔
جس سے بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز کم ہو تے ہیں۔
اسکن ہو جاتی ہے smooth اور soft
کریم یا موئسچرائزر بہتر طریقے سے جذب ہوتا ہے کیونکہ رکاوٹ کم ہو جاتی ہے۔
اور خاص طور پہ وہ لوگ جو کوئی بھی کریم استعمال کر رہے ہیں وہ ہفتے میں دو دفعہ تو کم از کم سکرب کیا کریں تب کریم بہت بہتر طریقے سے اپ کی اسکن میں جذب ہوتی ہے اور بہترین کام کرتی ہے۔ پوسٹ بہت لمبی ہو گئی اپنا خیال رکھیں دعاؤں میں یاد رکھیں اور اپنے اپ کو جتنا ہو سکے کیمیکل سے بچا کے رکھیں اللہ حافظ ♥️۔
M.Z Organic
03147183821

17/05/2026



جن کے سروں میں جوئیں ہوتی ہیں ان کے بال بہت اچھے ہوتے ہیں گھنے اور موٹے اور مضبوط آج میری پڑوسن آئی ہوئی تھی اور یہ عجیب...
16/05/2026

جن کے سروں میں جوئیں ہوتی ہیں ان کے بال بہت اچھے ہوتے ہیں گھنے اور موٹے اور مضبوط آج میری پڑوسن آئی ہوئی تھی اور یہ عجیب سی بات اس نے کہی پہلے تو میں ہنستی رہی کہنے لگی کہ آپ یقین کریں یا نہ کریں بالکل سچ بات ہے پھر کہنے لگی یہ ہماری امی کہتی تھی اور واقعی میں جن کے سروں میں جوئیں ہوتی ہیں ان کے بال بہت اچھے ہوتے ہیں مجھے تو یہ بات ہضم نہیں ہوئی کیا واقعی میں ایسا ہوتا ہے ۔ہم نے تو ہمیشہ یہ سنا ہے کہ جوئیں دماغ کمزور کر دیتے ہیں خون پی کر اپ لوگ اتفاق کرتے ہیں اس بات سے۔
تصویر دیکھ کر یہ آپ کو اندازہ ہو گیا ہوگا کہ یہ فلیکسیڈ اور رائس سوپ ہے فلیکس سیڈ جیسے بالوں کے لیے بے تحاشہ فائر مند ہے اسی طریقے سے اسکن کے لیے اور رائس تو ہر انسان کو ہی پتہ ہے کہ چاول ہمارے چہرے پہ کتنے فائدے مند ہیں فلیکسیڈ اور رائس صابن چہرے کی جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہے کیونکہ یہ جلد کو نرم، صاف اور تازہ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ فلیکسیڈ میں موجود قدرتی اجزاء اور اومیگا تھری جلد کی لچک اورجلد کو نمی فراہم کرتے ہیں جبکہ رائس جلد کی رنگت نکھارنے اور چہرے کو ہموار بنانے میں معاون ہوتا ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے جلد زیادہ فریش، چمکدار اور صحت مند نظر آ تی ہے۔ اپنا خیال رکھیں اور اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو کیمیکل سے بچائیں اللہ حافظ ♥️۔
M.Z Organic
03147183821

16/05/2026

03147183821
#

گرمیوں کی سب سے بڑی پرابلم کھانا کیا پکایا جائے کیونکہ سالن والی چیزیں کھائی نہیں جا رہی مجھ سے تو روٹی بھی نہیں کھائی ج...
15/05/2026

گرمیوں کی سب سے بڑی پرابلم کھانا کیا پکایا جائے کیونکہ سالن والی چیزیں کھائی نہیں جا رہی مجھ سے تو روٹی بھی نہیں کھائی جاتی بس چاول ہوں یا کوئی بھی چیز ہو ہلکی پھلکی سی آج لوکی کا رائتہ اور آلو کے کٹلس بنائے گرمیوں میں اتنا اچھا لگتا ہے اس طرح کا کھانا اپ لوگ بتائیں شدید گرمی میں کیا بناتے ہیں اور کیا پکانا پسند کرتے ہیں ۔
ماشاءاللہ سے صبح سےآئی برین بوسٹر کے ارڈرز ہیں بہت سارے لوگ مختلف پریشانیاں فیس کر رہے ہوتے ہیں میں نے تو عموما یہ دیکھا ہے کہ جب بھی کوئی ایسی پروڈکٹ کی پوسٹ لگاؤ تو ایسا لگتا ہے سب لوگوں کو بس وہی چیز چاہیے آنکھوں اور دماغی کمزوری کا مسئلہ بہت عام ہو گیا ہے بچوں کا فوکس بالکل ختم ہوتا جا رہا ہے اور آنکھیں کمزور اور یہ سب کچھ موبائل کی وجہ سے لیکن کیا کریں آج کے دور میں موبائل بھی بچوں کی پہنچ سے دور نہیں رکھ سکتے ضرورت زندگی بن گیا ہے۔بچے کیا ہم نہیں رہ سکتے بغیر موبائل کے 😁🤭۔
اج تصویر ہم نے لپ بٹر کی لگائی ہے یہ آپ کے لپس کو نیچرلی پنک کرتا ہے سافٹ بناتا ہے ہائیڈریٹ رکھتا ہے میرے پاس تین ٹائپ کے لپ بٹر ہیں تینوں کا ایک ہی کام ہے لپس کو نیچرلی پنک کرنا سافٹ بنانا ایک روز جو بالکل ٹرانسپیرنٹ ہیں جو جینٹس حضرات بھی استعمال کر سکتے ہیں اس کے علاوہ ایک بیٹ روٹ ہے جس میں بالکل لائٹ سا شیڈ آتا ہے نیچرلی پنک سا اور ایک کوکو بٹر اس کا بھی بالکل لائٹ شیڈ آتا ہے تینوں کا کام ایک ہی ہے اچھا ایک بات اور پلیز کال نہیں کیا کریں میں بہت پریشان ہوں کال کی وجہ سے ایک منٹ بھی ایسا نہیں ہوتا کہ کال نہ ائے کسی کو واٹس ایپ پہ ہم ریپلائی کر رہے ہوتے ہیں مسلسل کالز آرہی ہوتی ہیں تو کائنڈلی کال کرنے سے پرہیز کریں مجھے نہیں سمجھ میں ا رہا کہ میرے موبائل میں کیا اپشن ا رہا ہے کہ ہر پوسٹ کے ساتھ نمبر لگ جاتا ہے حالانکہ پہلے واٹس ایپ میسج کا اتا تھا اپشن اب ڈائریکٹ کال کا اتا ہے تو ذرا مجھے یہ بھی بتائیے گا کہ یہ اپشن دوبارہ سے واٹس ایپ میسج کا کیسے ا سکتا ہے کیونکہ ہر کوئی کال ہی کر رہا ہے چلیں اپنا خیال رکھیے گا دعاؤں میں یاد رکھیے گا اللہ حافظ ❤️۔
M.Z Organic
03147183821

15/05/2026

Naturally pink lips



















اج آپ لوگوں کو ایک بہت اچھا سا نسخہ دے رہی ہوں دماغ اور انکھیں تیز کرنے کا بدلے میں صرف دعائیں چاہیے اس کو بنائیں استعما...
14/05/2026

اج آپ لوگوں کو ایک بہت اچھا سا نسخہ دے رہی ہوں دماغ اور انکھیں تیز کرنے کا بدلے میں صرف دعائیں چاہیے اس کو بنائیں استعمال کریں بچوں کو بھی استعمال کروائیں بزرگ بڑے سب استعمال کر سکتے ہیں یہ نسخہ میں خود استعمال کر رہی ہوں اور میرا بیٹا پچھلے ڈیڑھ سال سے استعمال کر رہا ہے اس کی پیدائشی ایک انکھ بہت ویک ہے ہمیں بھی جب بچہ بڑا ہوا تب جا کے پتہ چلا اب ہو رہا یہ تھا کہ ہر تین مہینے کے بعد ڈاکٹر بلا رہے تھے اور ہر تین مہینے کے بعد اس کے نمبر مزید بڑھ رہے تھے ہم دونوں ہسبینڈ وائف اتنا پریشان تھے اس کو لے کر کیونکہ موبائل سے وہ دور ہو نہیں رہا تھا ٹی وی مسلسل دیکھنا موبائل استعمال کرنا کمپیوٹر یوز کرنا اور اب ماشاءاللہ سے بڑی کلاسز میں تھا پڑھائی کا بھی بچوں پہ بہت لوڈ ہوتا ہے یہ نسخہ مجھے میری ایک کسٹمر نے دیا تھا انہوں نے اپنے لیے بنوایا تھا میں نے جب مختلف چیزوں پہ ریسرچ کی تو پتہ چلا یہ ایک بہترین قسم کا نسخہ ہے میں نے بنایا بیٹے کو استعمال کروایا خود استعمال کیا الحمدللہ اب یہ ہے کہ جتنی سپیڈ سے نمبر بڑھ رہے تھے وہ رک گئے ہیں چشمہ ابھی بھی بیٹا لگاتا ہے لیکن نمبر مزید بڑھنا رک گئے اب میں نسخہ بتا رہی ہوں ہر چیز صاف ستھری استعمال کریے گا اور وزن کا خیال رکھیے گا
برہمی بوٹی 20 گرام،دکنی مرچ 20 گرام،بادام 50 گرام،چار مغز 50 گرام ،سونف 50 گرام ،دھنیا گری 50 گرام ،دھاگے والی مصری 50 گرام،زرشک 20 گرام،مکھانا 20 گرام ،سفید موصلی 20 گرام ،اسگند 20 گرام ،سنگھاڑا 30 گرام ان تمام چیزوں کو لے کر چھان کر صاف کر کے پیس لیں اور کسی کنٹینر میں محفوظ کر لیں صبح یا شام یا جس ٹائم موقع لگے تھوڑے سے دودھ کے ساتھ آدھا چمچ چبا کے کھا لیں اوپر سے تھوڑا سا دودھ پی لیں دودھ نہ ہو تو پانی استعمال کر لیں لیکن کوشش کر یں اگر بچوں کو دینا ہے تو آدھا کپ دودھ لازمی دیں آپ خود فرق محسوس کریں گے آنکھوں میں بھی اور دماغی صلاحیت میں بھی نسخہ پسند آئے تو اس کو لائک اور شیئر کر دیجئے گا لازمی یہ آپ کی طرف سے ہمارے لیے ایک فیور ہوتا ہے اور جن کو بنوانا ہے تو یہ میرے پاس موجود ہے وہ مجھ سے بھی لے سکتے ہیں اس کی قیمت میں محنت کی کچھ نہیں لے رہی جتنے کا سامان ہے بس اس حساب سے اس کی قیمت لی جائے گی کیونکہ کچھ کام ہم صرف اللہ کی رضا کے لیے کرتے ہیں، ہر چیز کا حساب انسانوں سے نہیں لیا جاتا۔ اپنا خیال رکھیے گا دعاؤں میں یاد رکھیے گا اور جتنا ہو سکے دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں اللہ حافظ ❤️۔
M.Z Organic
03147183821

Address

Tariq Road Rehmania Masjid
Karachi
74100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M.Z Organic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category