Youman Goat Farm

Youman Goat Farm Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Youman Goat Farm, PCSIR Society, Gulzar e hijri, Karachi.

22/06/2025
22/06/2025

🔍 "قیمت نہیں، پہچان کا فرق ہوتا ہے!" — ایک حقیقت جو ہر نئے اور پرانے شوقین کو سمجھنی چاہیے 🔍

جب کوئی بندہ نیا نیا کسی بھی فیلڈ میں آتا ہے، تو اسے فوراً چیزوں کی گہرائی، اقسام اور فرق سمجھ نہیں آتا۔
مثلاً، اگر کسی نئے بندے کو دس مختلف نسلوں کی گائیں کھڑی دکھائی جائیں،
تو وہ بس یہی سمجھے گا: "یہ سب ایک ہی طرح کی گائیں ہیں!"
جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہر ایک گائے کی نسل، دودھ دینے کی صلاحیت، وزن، جسمانی ساخت، اور قیمت ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔

بلکل یہی مثال بکریوں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔

ایک عام شخص، جو نہ پہلے بکریوں کا شوق رکھتا ہو، نہ نسلوں کا تجربہ رکھتا ہو،
اگر اُس کے سامنے دس مختلف نسلوں کی بکریاں کھڑی کر دی جائیں —
تو اُس کے لیے وہ سب ایک جیسی ہوں گی،
اسے یہ اندازہ نہیں ہوگا کہ ان میں:

ہر ایک کی نسل الگ،

ہر ایک کا جسمانی ڈھانچہ، دودھ کی صلاحیت، چال ڈھال، اور قیمت الگ۔

🧠 یہ فرق صرف وہی سمجھ سکتا ہے جو گوٹ فارمنگ کا علم، تجربہ، اور مشاہدہ رکھتا ہو۔

اور یہی وہ نقطہ ہے جہاں لوگ قیمت پر سوال اٹھاتے ہیں۔

اکثر لوگ جب کسی اعلیٰ نسل کے جانور کی قیمت سنتے ہیں، تو فوراً کہتے ہیں:

"اللہ کا خوف کرو! اتنے کی بکری؟"

"بارش ہونے دو، یہ سب ریٹ نیچے آ جائیں گے!"

"ہمارے علاقے میں تو آدھی قیمت میں مل جاتی ہے!"

مگر یہی لوگ جب سونے یا چاندی کی قیمت سنتے ہیں،
تو کبھی یہ نہیں کہتے:
"یہ کیا بات ہوئی؟ اتنے وزن میں لوہا تو سستا آ جائے گا!"

کیونکہ وہاں انھیں پتہ ہے کہ سونا، سونا ہوتا ہے — اور لوہا، لوہا !

اسی طرح نسل، نسل ہوتی ہے — اور عام جانور، عام!

📌 سچ یہ ہے کہ جب چیز کی پہچان نہ ہو، تو قیمت ہمیشہ زیادہ لگتی ہے۔
اور جب پہچان آ جائے، تو وہی چیز قیمتی لگنے لگتی ہے۔

🔸 جانور صرف گوشت کا ذریعہ نہیں ہوتے،
🔸 کچھ کے لیے وہ نسل کی علامت ہیں،
🔸 کچھ کے لیے کاروبار کا سرمایہ،
🔸 اور کچھ کے لیے شوق، جذبہ اور محبت۔
قرآن مجید میں جانوروں کے متعلق ایک جگہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے " وزینة " زینت یعنی خوبصورتی کیلئے بھی جانور پالے جاتے ہیں ۔

ہر جانور کا ایک مقام ہوتا ہے، اور مقام کا تعین اس کی نسل، خون، دیکھ بھال اور نایابی سے ہوتا ہے — نہ کہ صرف وزن اور گوشت سے۔
حسن اور وزن کا امتزاج سمجھنا ضروری ھے
شکریہ
والسلام

19/05/2025

Address

PCSIR Society, Gulzar E Hijri
Karachi

Telephone

+923333715995

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youman Goat Farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share