28/04/2023
ہندو بمقابلہ مسلمان ۔۔
-------------------------------------------------------------------------
بھارت کے کروڑ پتی اجے منوت
اور
پاکستان کےکروڑ پتی شبیر قریشی .
اجے منوت اورنگ آباد، بھارت کے چھوٹے سے قصبے میں پیدا ہوا بچپن اور جوانی شدید مشکلات اور محنت سے گزارا. مہاراشٹر آیا، کپڑے اور گندم کا کاروبار شروع کیا اور اپنی محنت سے کروڑ پتی بن گیا. اجے نے اپنی بیٹی شریا منوت کی شادی کے لیے کروڑ روپے جمع کیے لیکن اس نے اپنی بیٹی کا جہیز نہیں بنایا، کپڑے جوتے اور زیورات نہیں بنائے، داماد کو نئی گاڑی لے کر نہیں دی..
اس نے اپنی بیوی، بیٹی اور داماد سے مشورہ کیا، دو ایکڑ زمین خریدی اور اس پر چھوٹے چھوٹے 90 گھر بنوا دئیے. پھر یہ گھر جھونپڑیوں میں رہنے والوں میں تقسیم کر دئیے. ہر گھر 12x20 فٹ کا ہے، اس میں کچن بھی ہے، بجلی بھی ہے اور پینے کا صاف پانی بھی. گھر بانٹتے ہوئے اجے منوت کی فیملی نے خود کچی آبادیوں کا رخ کیا اور مستحق خاندانوں میں ہی گھر بانٹے گئے، یہ بھی خیال رکھا گیا کہ کوئی چرسی شرابی یا جرائم پیشہ یہ گھر نہ لے سکے.
شادی کے دن شریا نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر خود گھروں کی چابیاں مستحق خاندانوں میں تقسیم کیں. نوے خاندانوں کے سینکڑوں افراد نے دولہا دلہن کی زندگی میں خوشیوں کے لیے دعائیں کیں اور یہ آج تک روزانہ صبح شام ان کے لیے دعائیں کر رہے ہیں. اجے منوت اور اس کی بیٹی جین مت کے ماننے والے ہیں، ان کا اللہ رسول سے، روز قیامت سے جزا و سزا سے جنت دوزخ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے.. اسی گجرات میں اس سے پہلے بھی کئی ہندو کاروباری افراد نے بہت سے غریبوں کو گھر بنا کر دئے بڑے پیمانے پر ان کی بیٹیوں کی شادیاں کرائیں مستحق اور محنتی لوگوں کو چھوٹے کاروبار شروع کروا کر دئے
اب آئیے پاکستان کی طرف، ملتان کے ایک امیر کبیر, کروڑ پتی تاجر شبیر قریشی نے اپنے بیٹے نعمان کی شادی کی، بارات کے لیے دس لیموزین گاڑیاں منگوائی گئیں، دولہے کو سونے کا تاج پہنا کر شیر کے پنجرے پر بٹھایا گیا، اس کے علاوہ مہمانوں کی سینکڑوں گاڑیاں الگ تھیں. شادی کارڈز ہیلی کاپٹر سے پورے ملتان شہر پر پھینکے گئے۔ دلہن کے ماں باپ نے بھی اپنی بیٹی کو پانچ کروڑ روپے کا جہیز دیا جس میں ایک فل فرنشڈ گھر اور گاڑی شامل ہے. اس شادی پر ایف بی آر نے دونوں خاندانوں کو اثاثہ جات، آمدنی اور ٹیکس گوشواروں کی تفصیل جمع کروانے کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔
قارئین، شبیر قریشی مسلمان ہے، اللہ اور روز آخرت پر یقین رکھتا ہے، یہ عاشق رسول بھی ہے اور اسے امت مسلمہ کی زبوں حالی پر پریشانی بھی ہے لیکن شبیر قریشی اجے منوت کی طرح قربانی اور ایثار کے لیے تیار نہیں.. شبیر قریشی جیسے پاکستان میں ڈھیروں امراء اشرافیہ موجود ہیں، یہ لوگ خود گاڑی میں بیٹھتے ہیں اور ملازموں کو ڈگی میں بٹھا دیتے ہیں، ملازموں کے ساتھ ہوٹل جاتے ہیں خود پیزا کھاتے ہیں اور ملازم کو ماش کی دال ملتی ہے. آپ شہر کی کسی بھی بڑی شادی کا حال دیکھ لیں، کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں، شرابیں چلتیں ہیں، کنجریوں پر لاکھوں پھینکے جاتے ہیں، لاکھوں کی فائرنگ ہوتی ہے، لیکن غریبوں کو ولیمے سے بچ جانے والا کھانا بھی نہیں ملتا..
لاہور کے قریب ایک میواتی کاروباری خاندان کے چشم و چراغ کی شادی پر کروڑوں روپے لٹانے کے ساتھ موبائیل فون تک مفت میں بارات کے شرکاء میں تقسیم کئے گئے
اسی طرح دو سال پہلے گوجرانولہ کے ایک معروف کاروباری ماسٹر والوں نے اپنے بیٹے کی شادی میں ڈیڑھ ارب روپے خرچ کر دئے مگر اسی کی ایک فیکٹری کے سینکڑوں محنت کش کارکن کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں میرپور اور آزاد کشمیر کے کئی لوگوں نے شادیوں پر اربوں روپے خرچ کئے ہیلی کاپٹروں پر باراتیں لائی گئیں پونڈ اور ڈالر باراتیوں پر لٹائے گئے پاکستان میں ایسی بہت سی مثالیں ملیں گی
آپ پاکستان کی تباہی و بربادی کی وجوہات تلاش کرنا چاہتے ہیں؟ اپنے اردگرد نظر دوڑائیں انگلیوں پر گن لیں اجے منوت جیسے کتنے ہیں اور شبیر قریشی جیسے کتنے؟؟؟