Mera Orakzai

Mera Orakzai کوہاٹ و جنوبی اضلاع کی خبروں کا سوشل میڈیا پیج!

06/09/2026

کوہاٹ : لیڈی ڈاکٹر بشریٰ رباب کا کلینک سیل کر دیا گیا، مبینہ طبی غف-ل-ت کے معاملے پر انکوائری بھی شروع

کوہاٹ پوسٹ/کوہاٹ: نجی اسپتال میں دورانِ زچگی خاتون جاں بحق، مبینہ طبی غفلت کے الزاماتکوہاٹ شہر کے ایک نجی اسپتال میں دور...
06/09/2026

کوہاٹ پوسٹ/کوہاٹ: نجی اسپتال میں دورانِ زچگی خاتون جاں بحق، مبینہ طبی غفلت کے الزامات
کوہاٹ شہر کے ایک نجی اسپتال میں دورانِ زچگی خاتون کے جاں بحق ہونے کا افسوسناک واقعہ سامنے آگیا۔
ورثاء نے لیڈی ڈاکٹر اور اسپتال انتظامیہ پر مبینہ طبی غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
ورثاء کے مطابق مریضہ کا آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں بچی کی پیدائش ہوئی، تاہم آپریشن کے بعد مریضہ کو دوسرے کمرے میں منتقل کیا گیا جہاں اچانک اس کی طبیعت بگڑ گئی۔
اہلِ خانہ کا دعویٰ ہے کہ اسپتال میں آکسیجن سمیت بعض ضروری طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث مریضہ کی حالت مزید خراب ہوئی اور وہ جانبر نہ ہوسکی۔
انتظامیہ کا ایکشن
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز کے حکم پر متعلقہ لیڈی ڈاکٹر کا کلینک سیل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی رپورٹ مزید کارروائی کے لیے ہیلتھ کیئر کمیشن کو ارسال کردی گئی ہے۔

جب سرکاری عہدے دار سیاسی عہدے دار بن جائے تو نظام تو بگڑے گا۔ سنسنی سے بھرپور انکشافات اور شواہد کے ساتھ ویڈیو بہت جلد ک...
05/09/2026

جب سرکاری عہدے دار سیاسی عہدے دار بن جائے تو نظام تو بگڑے گا۔ سنسنی سے بھرپور انکشافات اور شواہد کے ساتھ ویڈیو بہت جلد کوہاٹ عوام کے سامنے رکھی جائے گی ۔ انتظار کیجئے۔
#ایم-ایس-استعفی-دو

ایم این اے یوسف خان کا اورکزئی درہ منی خیل  روڈ کا دورہ 🚧ایم این اے یوسف خان نے ضلع اورکزئی کے درہ منی خیل  روڈ کا دورہ ...
04/09/2026

ایم این اے یوسف خان کا اورکزئی درہ منی خیل روڈ کا دورہ 🚧

ایم این اے یوسف خان نے ضلع اورکزئی کے درہ منی خیل روڈ کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر مقامی عوام نے سڑک کی خستہ حالی اور آمدورفت کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے ایم این اے یوسف خان کو آگاہ کیا۔ ایم این اے نے عوام کے مسائل غور سے سنے اور متعلقہ حکام کو فوری اقدامات اور کام میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے:

▪️ عبدالرحمان — جنرل سیکرٹری پاکستان تحریکِ انصاف اورکزئی
▪️ سینئر رہنما تاج مین
▪️ پاکستان تحریکِ انصاف کے دیگر رہنما اور کارکنان

ایم این اے یوسف خان نے کہا کہ اورکزئی کے عوام کے بنیادی مسائل کا حل اور علاقے کی ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ منیحیل درہ روڈ کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے گی تاکہ مقامی لوگوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

ان شاء اللہ اورکزئی کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔





إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ​اطلاعِِ مرگ / نمازِ جنازہ​بڑے دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ:​...
29/08/2026

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
​اطلاعِِ مرگ / نمازِ جنازہ
​بڑے دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ:
​نبی غلام عرف بابو
ولد: مرحوم گل نبی
سکنہ: کلایہ، میرواس خیل
​رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔
​نمازِ جنازہ کی تفصیلات:
​وقت: آج دن 12:30 بجے
​مقام: کلایہ دربار
​تمام مومنین و اہل علاقہ سے جنازے میں شرکت اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کی جاتی ہے۔
​دعا:
اللہ تعالیٰ مرحوم کی تمام بال بال خطاؤں کو معاف فرما کر جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ جزیل عطا فرمائے۔ آمین!

کوہاٹ: ہنگو روڈ پر چکرکوٹ مین روڈ کے قریب دن دہاڑے فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے موٹر ...
28/08/2026

کوہاٹ: ہنگو روڈ پر چکرکوٹ مین روڈ کے قریب دن دہاڑے فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل پر سوار مقامی سکول ٹیچر علی رضا کو فائرنگ کا نشانہ بنا دیا۔

​عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے موٹر سائیکل سوار استاد پر اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

​اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ قتل کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

*کے ڈی اے ہسپتال کی بدترین صورتحال — ایک لمحۂ فکریہ*آج کوہاٹ کے ڈی اے ہسپتال جانے کا موقع ملا۔ یقین جانیے، وہاں کی حالت ...
25/08/2026

*کے ڈی اے ہسپتال کی بدترین صورتحال — ایک لمحۂ فکریہ*

آج کوہاٹ کے ڈی اے ہسپتال جانے کا موقع ملا۔ یقین جانیے، وہاں کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو رو دیا۔ پاکستان بالعموم اور کوہاٹ بالخصوص میں اللہ تعالیٰ کسی کو بیماری اور علاج کے لیے ایسے حالات سے دوچار نہ کرے۔
ہسپتال کے بدحال مریض اور ان کے تیماردار جس اذیت ناک اور ناگفتہ بہ صورتحال سے گزر رہے تھے، اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ یہ محض ایک میڈیکل وارڈ کی داستان ہے، جہاں مریض بنیادی سہولیات سے محروم اور بے یار و مددگار دکھائی دیے۔ بعض وارڈ اٹینڈنٹس کا رویہ بھی انتہائی نامناسب، غیر ذمہ دارانہ اور انسانیت کے بنیادی تقاضوں سے عاری محسوس ہوا۔ نہ کسی مریض کی فریاد سننے کو آمادگی، نہ کسی مجبور تیماردار کی پریشانی کا احساس۔
مریضوں کے لیے مناسب نشست کا کوئی انتظام نہیں تھا؛ لوگ زمین پر بیٹھنے اور لیٹنے پر مجبور تھے۔ شدید گرمی اور حبس کے باوجود وارڈ میں ہوا اور پنکھے جیسی بنیادی سہولت تک میسر نہیں تھی۔ سوال یہ ہے کہ ایک بیمار انسان، جو پہلے ہی جسمانی تکلیف میں مبتلا ہے، وہ ایسے ماحول میں علاج کیسے حاصل کرے؟
کوہاٹ جنوبی خیبر پختونخوا کا ایک اہم، بڑا اور مرکزی ضلع ہے۔ اگر یہاں کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کی حالت یہ ہے تو پھر دور دراز اضلاع کے ہسپتالوں اور وہاں علاج کے لیے آنے والے غریب عوام کا اللہ ہی حافظ ہے۔
اس صورتحال پر بالخصوص کوہاٹ کے منتخب عوامی نمائندگان کو سنجیدگی سے جواب دینا ہوگا۔ عوام نے انہیں اپنے مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے منتخب کیا ہے، محض اقتدار کے ایوانوں میں نمائندگی کے لیے نہیں۔ اسی طرح ہسپتال کے ایم ایس، ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر اور کمشنر بھی ان سنگین انتظامی کوتاہیوں سے خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے۔
افسوسناک امر یہ ہے کہ ہمارے ہاں اکثر سرکاری افسران اور متعلقہ حکام سال میں ایک آدھ مرتبہ ہسپتال کا رسمی دورہ کرتے ہیں، ماتحت عملے کی جانب سے پیش کی جانے والی خوش نما بریفنگ سنتے ہیں، چند تصاویر بنواتے ہیں اور یوں سمجھتے ہیں کہ ذمہ داری پوری ہوگئی۔ مگر حقیقت ان رسمی دوروں، بریفنگز اور فوٹو سیشنز سے کہیں زیادہ تلخ اور بھیانک ہے۔
یہ محض ایک ہسپتال کی خراب حالت کا ذکر نہیں، بلکہ ہمارے پورے نظامِ صحت، انتظامی بے حسی اور عوامی نمائندگی کے دعووں کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ متعلقہ حکام فوٹو سیشنز اور رسمی دوروں سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کریں، ہسپتالوں کی حقیقی صورتحال کا بلاواسطہ جائزہ لیں، نااہل اور غیر ذمہ دار عملے کا احتساب کریں اور مریضوں کو کم از کم وہ بنیادی سہولیات ضرور فراہم کریں جن کا ایک مہذب معاشرے میں ہر انسان حق دار ہے۔
بیماری انسان کو پہلے ہی توڑ دیتی ہے؛ اسے علاج گاہ میں بے بسی، تذلیل اور بنیادی سہولیات کی محرومی کا سامنا کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

کوہاٹ کلینک ۔بروز ہفتہرابطہ نمبر 03369661554
16/08/2026

کوہاٹ کلینک ۔بروز ہفتہ
رابطہ نمبر 03369661554

الحمدللہ کوئ جانی و مالی نقصان نہیں ہوا
14/08/2026

الحمدللہ کوئ جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

ماشاءاللہ، الحمدللہ! ❤️سید میثم ظالموں کی قید سے باعزت طور پر رہا ہو گئے۔ یہ یقیناً اللہ تعالیٰ کا فضل، مولا علیؑ کے مان...
13/08/2026

ماشاءاللہ، الحمدللہ! ❤️

سید میثم ظالموں کی قید سے باعزت طور پر رہا ہو گئے۔ یہ یقیناً اللہ تعالیٰ کا فضل، مولا علیؑ کے ماننے والوں کی دعاؤں، اور اہلِ علاقہ کی بھرپور محبت و تعاون کا نتیجہ ہے۔

واقعی مکتبِ تشیع سے وابستہ مومنین ایک دوسرے کے دکھ درد میں جس طرح متحد ہو کر کھڑے ہوتے ہیں، وہ ہمارے ایمان، عقیدے اور باہمی محبت کی خوبصورت مثال ہے۔ یہ رشتہ صرف الفاظ کا نہیں بلکہ عقیدۂ ولایت اور محبتِ اہلِ بیتؑ کا مضبوط رشتہ ہے۔

ہم اپنے علاقے کے تمام لوگوں پر فخر کرتے ہیں جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں سید میثم اور ان کے اہلِ خانہ کا ساتھ دیا، دعائیں کیں اور ہر ممکن تعاون کیا۔ قوم نے اس موقع پر جس اتحاد، محبت اور قربانی کا مظاہرہ کیا، اسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

سید میثم کی رہائی پر تمام اہلِ علاقہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ تمام مومنین کی حفاظت فرمائے، ہمارے درمیان اتحاد و محبت کو ہمیشہ قائم رکھے، اور ہر مظلوم کو ظلم و قید سے نجات عطا فرمائے۔

یا علیؑ مدد 🤲❤️

Address

Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mera Orakzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category