Malik Ayash11

Malik Ayash11 I'm doctor from Pakistan

17/04/2025
17/04/2025
13/01/2025

ہلدی کی چائے کے اہم ترین فوائد
ہلدی دل کو بے حد فائدہ دیتی ہے
ہلدی کی چائے آپ کی صحت کی کے لیئے بہترین فائدہ مند ہے
برصغیر پاک و ہند میں ہلدی کا استعمال ہزاروں برس سے جاری ہے اور اب سائنس بھی ہلدی کے حیرت انگیز فوائد تسلیم کر چکی ہے۔
چین، پاکستان انڈیا اور یونانی ادویہ سازی میں ہلدی کو کلیدی حیثیت حاصل رہی ہے اور اب مغرب اس میں موجود پیلی رنگت کے حامل مرکب سرکیومِن کو حیرت انگیز قرار دے چکا ہے جسے کینسر، سوزش اور امراضِ قلب میں اکسیر قرار دیا گیا ہے۔
سرکیومِن ایک طاقتور فلیوینوئیڈ ہے جو خلیات کو ٹوٹ پھوٹ سے بچاتا ہے اور کئی امراض کی جڑ سائٹوکائنز کو سر اٹھانے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ بیکٹیریا، فنجائی اور دیگر انفیکشنز سے بچانے میں بھی سرکیومن کا کلیدی کردار ہے۔ ماہرین کے ایک اور گروپ نے ہلدی کو طاقتور اینٹی بائیوٹک بھی قرار دیا ہے۔

🔹خلیاتی سطح پر حفاظت
ہلدی میں جسمانی سوزش کم کرنے والے تمام اجزاء موجود ہیں جبکہ سوزش کو کئی امراض کی جڑ قرار دیا جاتا ہے۔ ہلدی میں شامل سرکیومِن خلیاتی سطح پر متاثر ہونے کے عمل کو روکتے ہوئے کینسر سمیت کئی امراض سے بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ دمے، گٹھیا اور سانس کے امراض میں بہت مفید ہے۔

🔸صحت مند پھیپھڑے اور سانس
2017 میں کی گئی ایک تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ ہلدی میں موجود سرکیومِن دمے، سسٹک فائبروسِس اور پھیپھڑوں کے سرطانی حملے سے محفوظ رکھتا ہے۔
جب مریضوں کو سرکیومنِ سپلیمنٹ کچھ عرصے کےلیے دیئے گئے تو ان کے بدن میں سانس اور پھیپھڑوں کے دشمن ان گنت کیمیکلز کم ہونے شروع ہو گئے۔ 2400 مریضوں نے بتایا کہ ہلدی کے مرکب سے انہیں سانس کے مختلف امراض میں فائدہ ہوا ہے۔

♦️ہر سطح کے کینسر میں مفید،
کینسر کی ابتداء ضدی رسولی سے ہوتی ہے جو خلیات کے جمع ہونے سے بنتی ہے۔ ہلدی میں موجود سرکیومِن سرطانی خلیات کی بقا، پھیلاؤ، حملے اور رگیں بناکر رسولی کے مزید پھیلنے کے تمام راستوں کو بند کر دیتا ہے۔
2016 میں شائع ایک تحقیق میں جانوروں پر کیے گئے تجربات کے بعد ثابت ہوا کہ سرکیومِن ہر طرح کی سرطانی رسولیوں کے پھیلاؤ کو روکتا ہے۔ اسی بنا پر ہلدی کا استعمال قدرتی طور پر ہمیں کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔

👈ہلدی، دل کی دوست،
سرکیومِن جسم کے اندر پراسرار جلن کو دور کرتا ہے جسے ماہرین امراضِ قلب کی وجہ بھی قرار دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ جسم کےلیے مضر آزاد ریڈیکلز کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔ ماہرینِ قلب کے مطابق ہلدی دل کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
دوسری جانب ہلدی بلڈ پریشر کو معمول پر رکھتے ہوئے خون کے لوتھڑے بننے کے عمل کو بھی روکتی ہے۔ ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا کہ اگر روزانہ 500 ملی گرام سرکیومِن سپلمنٹ لیا جائے تو مضر کولیسٹرول میں 12 فیصد کمی ہوجاتی ہے۔

👈جوڑوں کے درد کو دور رکھے،
ہندوستانی طریقہ تشخیص و علاج ’’آیورویدک‘‘ میں ہلدی جوڑوں کے درد کےلیے اکسیر ہے۔ اس میں سوزش کم کرنے والے عناصر ہڈیوں کے بھربھرے پن کو روکتے ہیں۔ اسی بنا پر ہم درد کی کیفیت میں دودھ میں ہلدی ڈال کر پیتے ہیں جس کا فوری اثر ہوتا ہے۔

👈ہلدی کی چائے بنانے کا طریقہ
ہلدی کی چائے بنانے کےلیے چار کپ پانی ابالیے اور ابالتے دوران ایک سے دو چمچ ہلدی ڈال دیں۔ اب اس چائے کو 10 منٹ تک ابال کر چولہے سے اُتار لیجیے اور ٹھنڈا کرنے کے بعد تھوڑا تھوڑا کرکے پی لیں۔۔
اگر اس چائے کا ذائقہ نہ بھائے تو اس میں تھوڑا شہد ملاکر چائے نوش کی جاسکتی ہے۔ اس چائے کا مسلسل استعمال آپ کو کئی امراض سے محفوظ رکھے گا۔ ہلدی کی چائے میں سیاہ مرچ کی تھوڑی سی مقدار سے سرکیومن کے جسم میں جذب ہونے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔
٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭

13/01/2025

بلوچستان کے اکثر علاقوں میں پایا جانے والا یہ پودا نما درخت جس کے پتے کھجور سے ملتے جلتے ہیں قدرت کا انمول اور بیش بہا تحفہ ہے اسے اردو میں "مزری" اور سرائیکی میں "پیس" جبکہ بلوچی زبان میں "پِیش" کہا جاتا ہے اس پہ لگنے والا خوشنما اور خوش ذائقہ گول مٹیالے رنگ کے پھل کو بلوچی زبان میں "کونر" کہتے ہیں اس کے پتوں سے چٹائیاں رسیاں تیار کی جاتی ہیں اور کئ دہائیاں قبل تو بلوچستان کے باسی جوتے بھی اس سے تیار کر لیا کرتے تھے جنھیں "سواس" کہا جاتا تھا
اس کے علاوہ اس درخت میں انسان کے کھانے کے قابل اس کی نرم شاخ بھی ہوتی ہے جسے "کیلڑ" کہا جاتا ہے کیلڑ کو انگاروں پہ سجی کی طرح بھون کر کھایا جاتا ہے جلنے سے اس کی رنگت کالی ہو جاتی ہے اور ذائقہ انتہائی خوش کن ؛
معروف بلوچ شاعر توکلی مست نے کیلڑ کو اپنے اشعار میں استعارہ کے طور پر استعمال کیا
"مں پہ تھئ رندا سُتّکؤ سیاہیں کیلڑاں"
ترجمہ =(اے میری سمو) میں تیرے ہجر کی آگ میں جل کر "کیلڑ" کی مانند سیاہ ہو گیا ہوں
لیکن افسوس کہ دیگر قدرتی تحائف کی طرح "مزری" بھی اب معدومیت کی طرف گامزن ہے اور انسان کو بے شمار فوائد فراہم کرنے والا یہ ماحول دوست درخت انسانی چیرہ دستیوں سے محفوظ نہیں رہا
اس درخت کو دھڑا دھڑ کاٹ کر اس کی نسلی صفائی کی جارہی یے

12/01/2025

اطالوی علاقے ابروزو کے دل میں، سیویٹیلا ڈیل ٹرنٹو کے قلعے کے دروازے کے قریب دنیا کی سب سے تنگ گلی "روئٹا" واقع ہے، جو صرف 40 سینٹی میٹر سے زیادہ چوڑی ہے۔

یہ تنگ گلی نہ صرف ایک تاریخی سیاحتی نشان ہے بلکہ قرونِ وسطیٰ کے شہروں کے دفاعی ڈیزائن کی ایک شاندار مثال بھی ہے۔ ان تنگ گلیوں کو جان بوجھ کر اس طرح بنایا جاتا تھا تاکہ دشمنوں کی قلعہ بند شہروں میں داخل ہونے کی صلاحیت کو محدود کیا جا سکے۔ اس طرح کی گلیاں چھپ کر حملہ کرنے یا دفاع کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتی تھیں۔

آج یہ گلی سیویٹیلا کے ثقافتی ورثے کا حصہ ہے اور دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی منفرد تاریخ اور تعمیراتی حکمت عملی کے باعث متوجہ کرتی ہے۔ یہاں جانا ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ماضی کے ان تنگ راستوں میں کھڑے ہوں، جہاں دشمنوں کا خطرہ تھا اور شہروں کے باسی اپنی حفاظت کے لیے ذہانت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے تھے۔

یہ گلی نہایت چھوٹی جگہ میں لچک، منصوبہ بندی، اور دفاعی حکمتِ عملی کی بڑی کہانی پیش کرتی ہے۔

07/01/2025

انویسٹر حضرات کے لیے نادر موقع دار دین پناہ میں پانچ مرلے کا پلاٹ برائے فروخت فرنٹ 24 فٹ سائیڈ میں 16 فٹ کی گلی بیک 55 فٹ دو دکان تعمیر شدہ کمیٹی سے نقشہ بنا ہوا کارنر کا پلاٹ ساتھ میں اٹا چکی مدرسہ کریانے کی دکان ہر سہولت موجود ہے گیس کی سپلائی میں پلاٹ تک ائی ہوئی ہے پلاٹ سے تھوڑا دور ہے رابطہ ڈاکٹر محمد اشرف 03426625322

Address

Punjab
Kot Addu
34030

Telephone

+923407551690

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik Ayash11 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category