13/05/2026
امریکہ میں ایک بہت دردناک واقعہ پیش آیا۔
ایک عورت جس کا نام کرسٹل تھا، اپنی صرف 16 ماہ کی بچی کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ گھومنے چلی گئی۔
وہ ایک یا دو دن نہیں… پورے 10 دن گھر واپس نہیں آئی۔
اس دوران ننھی بچی گھر میں اکیلی رہی۔
نہ کوئی اسے کھانا دینے والا تھا،
نہ پانی پلانے والا،
نہ اس کے رونے پر اسے چپ کروانے والا۔
وہ معصوم بچی شاید بار بار دروازے کی طرف دیکھتی ہوگی…
شاید اسے لگتا ہوگا کہ اس کی ماں ابھی آ جائے گی۔
وہ روئی بھی ہوگی… ڈری بھی ہوگی… مگر اسے سننے والا کوئی نہیں تھا۔
عورت کچھ دودھ وغیرہ رکھ کر گئی تھی،
لیکن 16 ماہ کی بچی خود ف*ج کھول کر کچھ نہیں نکال سکتی۔
10 دن بعد جب ماں واپس آئی…
تو اس کی بچی مر چکی تھی۔
بھوک، پیاس اور اکیلے پن نے اس معصوم کی جان لے لی۔
یہ خبر سن کر پوری دنیا رو پڑی۔
لوگ آج بھی سوچتے ہیں کہ ایک ماں اپنے بچے کو اتنا اکیلا کیسے چھوڑ سکتی ہے۔
بچے صرف کھانے سے نہیں…
ماں کی محبت، توجہ اور حفاظت سے زندہ رہتے ہیں۔ 💔