Trun back to Allah

Trun back to Allah Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Trun back to Allah, Grocers, Paragon House, 1-E/1, Gulberg III, Lahore.

06/10/2025
01/06/2025

Com back to Allah

جب خیبر فتح ہوا تو ایک یہودیہ عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے کھانا بھجوایا جس میں زہر تھا۔ اللہ کے نبی ...
10/10/2024

جب خیبر فتح ہوا تو ایک یہودیہ عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے کھانا بھجوایا جس میں زہر تھا۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ہی لقمہ منہ میں ڈالا کہ فورا پہچان لیا لیکن زہر نے اپنا اثر کر دیا۔ یہودیہ عورت کو پکڑ کر لایا گیا اور اس نے اپنا جرم تسلیم بھی کر لیا لیکن اس نے معافی مانگ لی، اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس یہودیہ عورت کو بھی معاف فرما دیا۔ جب مکہ فتح ھوا تو ابوجہل کے بیٹے عکرمہ کو بہت ڈر تھا کہ میرے والد نے مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ کیا اب اس کا خمیازہ مجھے بھگتنا پڑے گا۔ چنانچہ یہ فتح مکہ کے دن وہاں سے بھاگ گئے۔ان کی بیوی حضرت ام حکیم رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور کلمہ پڑھ لیا۔ مسلمان ہونے کے بعد کہنے لگیں: جی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے خاوند کو بھی معاف فرما دیجئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو بھی معاف کر دیا۔ اب ام حکیم اپنے خاوند کو تلاش کرنے کے لئے نکلیں جب ایک جگہ دریا کے کنارے پر پہنچیں تو پتہ چلا کہ خاوند کشی کے ذریعے ابھی یہاں سے روانہ ہوا ہے۔ انہوں نے بھی کشتی کرایہ پر لے لی اور کہا کہ ذرا جلدی چلو مجھے اگلی کشتی میں سوار ایک آدمی سے ملنا ہے۔ چنانچہ دریا میں کشتی کے سامنے کشتی لائی گئی اور انہوں نے اپنے خاندان سے پوچھا آپ کہاں جا رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی جان کا خطرہ ہے۔ کہا کہ میں آپ کی جان کی امان لے کر آئی ہوں، چلیں واپس اپنے گھر چلتے ہیں وہیں زندگی گزاریں گے۔ چنانچہ عکرمہ واپس آگئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کے لیے آئے۔ ابھی دور ہی تھے کہ ایک صحابی کی نظر پڑی تو وہ صحابی دوڑ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے کہ آپ کو بتائیں کہ ابوجہل کا بیٹا آیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لیٹے ہوئے تھے جیسے ہی ان صحابی نے کہا کہ جی عکرمہ آئے ہیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جلدی سے اٹھے، سر پر عمامہ رکھنے کا بھی وقت نہیں ملا اور باہر نکل کر فرمایا: اے مہاجر سوار تیرا آنا مبارک ہو۔ ابو جہل وہی تھا جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شہید کرنے کی پلاننگ بنائی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بیٹے کے ساتھ بھی ایسا عفو و درگذر کا معاملہ فرمایا۔ ابو سفیان کو دیکھ لیجیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شہید کرنے کے مشورے میں بھی وہ موجود تھے اور غزوہ خندق کے موقع پر تو وہ غیر مسلموں کے بہت بڑے لیڈر بن کر آئے تھے۔ فتح مکہ کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو بھی معاف کر دیا اور ساتھ یہ بھی فرما دیا کہ جو ابوسفیان کے گھر داخل ہو گیا وہ بھی امان پا گیا۔ اللہ تعالی ہمیں بھی پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین پوسٹ اچھی لگے تو شیئر ضرور کیا کریں کیونکہ حدیث پاک میں آتا ہے کہ اچھی بات دوسروں تک پہنچانا بھی صدقہ جاریہ ہے۔ جزاک اللہ

Address

Paragon House, 1-E/1, Gulberg III
Lahore

Opening Hours

09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Trun back to Allah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category