Pak Village Foods

Pak Village Foods Welcome to Pak Village Foods! Muhammad Adeel (Punjabi Prince)'s official page .

Indulge in the goodness of nature with our exquisite herbal food products, crafted to nourish your body and delight your taste buds. 🌿✨ .

14/08/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Mushtaq Ahmed, Muhammad Imtiaz, Muhammad Jabeer, Muhammad Azeem, Muhmmad Usman, M Awais Monzoor

*گرمیوں میں پھلوں کی بارش*🍎🍐🍊🍇 🍋🍓🍒🍑 🍍🍏  *========= گرمیوں کا تحفہ ========**2.25 لیٹر جوس کے 6 کین کا ڈبہ صرف 2999 روپے ...
26/05/2024

*گرمیوں میں پھلوں کی بارش*
🍎🍐🍊🍇 🍋🍓🍒🍑 🍍🍏
*========= گرمیوں کا تحفہ ========*
*2.25 لیٹر جوس کے 6 کین کا ڈبہ صرف 2999 روپے میں*
👈 *اعلیٰ معیار، بہترین ذائقہ دار رس*
اپنے ذائقوں کا تحفہ باکس بنائیں
آم
سیب
امرود امرود
لیچی
انار. انار
چیری
انناس
آڑو
مالٹا اورینج
* اصل = پیو اپنا پیو = پاکستانی پیو *
اپنے پیاروں کو بہترین تحفہ بھیجیں۔
خوبصورت پیکنگ کے ساتھ
*لاہور میں ڈیلیوری فری*
ابھی کال کریں:
*03468018238 صرف واٹس ایپ
پیور ولیج (PVT) لمیٹڈ

*گرمی میں پھلوں کی برسات*  *= Summer Gift =* 2.25 لیٹر جوس کے 6 کین کا باکس* 👈 *اعلی کوالٹی،  ذبردست مزےدار جوس* اپنی مر...
09/05/2024

*گرمی میں پھلوں کی برسات*
*= Summer Gift =*
2.25 لیٹر جوس کے 6 کین کا باکس*
👈 *اعلی کوالٹی، ذبردست مزےدار جوس*
اپنی مرضی کے فلیورز کا گفٹ باکس بنوائیں
آم Mango
سیب Apple
امرود Guava
لیچی Lychee
انار. Promegranate
چیری Cherry
انناس Pineapple
آڑو Peach
مالٹا Oringe
*اصلی = پئیو اپنا پئیو = پاکستانی پئیو*
اپنے پیاروں کو بہترین تحفہ بھجوائیں
خوبصورت پیکنگ کے ساتھ
*ڈلیوری فری*
ابھی کال کریں:
*03468018238*
Pak Village Foods

08/05/2024
گرمیوں کے اس پھل(خربوزہ) کو کھانا عادت بنالیں*بینائی کے لیے فائدہ مندغذائیت سے بھرپورجلد کی صحت بہتر کرےجسمانی دفاعی نظا...
19/04/2024

گرمیوں کے اس پھل(خربوزہ) کو کھانا عادت بنالیں

*بینائی کے لیے فائدہ مند
غذائیت سے بھرپور
جلد کی صحت بہتر کرے
جسمانی دفاعی نظام مضبوط کرے
جسم میں پانی کی مقدار پوری کرے
بالوں کی نشوونما میں مددگار
بلڈ پریشر کنٹرول کرے
نظام ہاضمہ کے مسائل دور کرے
گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان بھر میں ایک پھل بہت زیادہ نظر آنے لگتا ہے جو قیمت میں سستا مگر ذائقے میں بے مثال ہوتا ہے۔

جی ہاں ہم بات کررہے ہیں خربوزے کی، جو کہ آسانی سے دستیاب، سستا اور مزیدار پھل ہے۔

رس دار اور خوشبودار خربوزے اکثر افراد بہت شوق سے کھاتے ہیں، تاہم اگر آپ کو وہ پسند نہیں تو اسے کھانا عادت بنالیں کیونکہ یہ صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

ویسے جان لیں کہ یہ پھل بیٹا کیروٹین، وٹامن سی اور متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔

*بینائی کے لیے فائدہ مند*
خربوزوں میں ایک اینٹی آکسائیڈنٹ بیٹا کیروٹین موجود ہوتا ہے جو کہ آنکھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، اس میں موجود zeaxanthin بینائی کے لیے خصوصی طور پر بہت زیادہ فائدہ مند ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی کے مسائل جیسے بینائی کمزور ہونا وغیرہ سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔

*غذائیت سے بھرپور*
خربوزے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور ایک بار کھانے سے ہی وٹامن سی اور اے کی روزانہ درکار مقدار کا 50 فیصد حصہ حاصل کیا جاسکتا ہے، وٹامن اے بینائی کی صحت بہتر کرتا ہے جبکہ ورم کم کرتا ہے۔ اسی طرح وٹامن سی جلد کی صحت، جسمانی دفاعی نظام اور سیلولر ہیلتھ کو بہتر کرتا ہے۔ وٹامن سی ڈی این اے کے عمر بڑھنے سے ہونے والے نقصان سے بھی بچاتا ہے۔

*جلد کی صحت بہتر کرے*
خربوزے جلد کے لیے جادوئی ثابت ہوسکتے ہیں، اس میں جلد کے لیے فائدہ مند کولیگن موجود ہوتا ہے جو کہ جلدی ٹشوز کو ڈھیلا نہیں ہونے دیتا جبکہ جھریوں کا امکان کم کرتا ہے۔ اسی طرح وٹامن سی چہرے کی قدرتی جگمگاہٹ کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

*جسمانی دفاعی نظام مضبوط کرے*
خربوزے میں مختلف اجزاء کا امتزاج اسے جسمانی دفاعی نظام مضبوط بنانے کے لیے اہم بناتا ہے، جیسے وٹامن سی، وٹامن اے، بیٹا کیروٹین اور دیگر اجزاء جسم میں گردش کرنے والے مضر صحت فری ریڈیکلز سے پیدا ہونے والے امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ وٹامن سی خون کے سفید خلیات کی پیدوار کو حرکت میں لاتا ہے جو کہ مختلف خطرناک بیکٹریا، وائرس اور دیگر زہریلے مواد سے جسم کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

*جسم میں پانی کی مقدار پوری کرے*
خربوزے موسم گرما کا سپرفوڈ اس لیے بھی ہے کیونکہ ان میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس کا 90 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ گرم موسم میں جسم میں پانی کی سطح مناسب حد تک رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

*بالوں کی نشوونما میں مددگار*
چونکہ خربوزے وٹامن اے سے بھرپور ہوتے ہیں تو یہ بالوں کی نشوونما کے لیے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں۔ وٹامن اے صحت مند بال اور بالوں کی نشوونما کے لیے ضروری جز ہے، وٹامن اے سے سیبم کی پروڈکشن بڑھتی ہے جس کے نتیجے میں بال صحت مند اور ان میں نمی برقرار رہتی ہے۔

*بلڈ پریشر کنٹرول کرے*
یہ پھل بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے بھی اچھا انتخاب ہے، اس میں موجود پوٹاشیم خون کی شریانوں کو سکون پہنچاتا ہے جس کے نتیجے میں دوران خون کو ہموار رکھنے میں مدد ملتی ہے جبکہ بلڈپریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔

*نظام ہاضمہ درست کرے*
خربوزے میں غذائی فائبر کی مناسب مقدار ہوتی ہے، غذائی فائبر قبض کو دور رکھنے کے ساتھ آنتوں کے افعال کو حرکت میں لانے کے لیے ضروری ہے۔ قبض کے اکثر شکار رہنے والے افراد کو اس پھل کو ضرور آزمانا چاہیے

24/02/2024

ٹینشن، ڈپریشن ،انگزائٹی اورنیند کا نہ آنا
ھوالشافی۔۔
تمباکو نوشی وغیرہ
بادیان خطائی دو گرام
لونگ دو عدد
پودینہ ایک گرام
دارچینی ایک گرام
چھوٹی الائچی دو عدد
بڑی الائچی ایک عدد
زعفران ایک چٹکی
تمام مصالحہ جات کو باریک کرکے پانی میں چائے کی طرح ابالیں۔
یہ قہوہ معدہ اور اعصاب کیلئے بہترین چیز ہے۔
ٹینشن ڈپریشن انگزائٹی نیند کا نہ آنا سگریٹ نوشی کے مضر اثرات ختم کر کے اس عادت کو ترک کروانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بلغم کو تحلیل کرتا ہے،
گیس کو ختم کرتا ہے،
نزلہ و زکام کو دفع کرتا ہے۔

دماغی ،اعصابی اور جسمانی کمزوری کیلئےھوالشافی ۔زعفران کم از کم 30 بوٹی ایک برتن میں ڈال کر ہلکا سا گرم کرکے ایک گلاس دود...
14/02/2024

دماغی ،اعصابی اور جسمانی کمزوری کیلئے
ھوالشافی ۔
زعفران کم از کم 30 بوٹی ایک برتن میں ڈال کر ہلکا سا گرم کرکے ایک گلاس دودھ ملا کر گرم کرے.
جب دودھ کا رنگ اورنج ہو جائے تو اتار کر نیم گرم رات کوسوتے وقت پی لیں۔
اعصابی جسمانی قوت مدافعت قوت حافظہ میں بے حد مفید ہے.

24/01/2024

*بالوں کے مسائل،دماغی کمزوری،نظر کی کمزوری،خشکی کے مسائل اور جلدی مسائل کے لیے*
خاص طور پر سکری، بالوں کا گرنا‘ جڑوں کا کمزور ہونا ان سب کے لیے ایک انتہائی مفید اور کارگر نسخہ ہے۔ جن لوگوں نے یہ پیسٹ استعمال کیا ان کا پرانا سردرد ختم ہوگیا۔ عینک کا نمبر بڑھنا ختم ہوگیا‘ نظر تیز ہوگئی‘ دماغ کی خشکی ختم ہوگئی‘ یادداشت بہترہوئی‘ نیندکی کمی ختم ہوئی‘ ڈیپریشن‘ ٹینشن تک کیلئے یہ پیسٹ لاجواب چیز ہے۔
ھوالشافی۔۔ ایک دیسی انڈہ لے لیں اس کو توڑ کر ایک پیالی میں ڈالیں جتنا انڈہ ہو اتنی مہندی سرخ دیسی پسی ہوئی‘ کیمیکل کے بغیر ہو‘ اتناہی سرسوں کا تیل اور دہی۔ ان سب کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور انگلیوں سے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور کم از کم چار پانچ چھ گھنٹےلگا رہنے دیں. اس کے بعد سر دھو لیں ،چند ہفتوں کے استعمال سےآپ کو وہ رزلٹ ملیں گے کہ آپ حیران ہو جائیں گے.

23/01/2024

کھٹے دہی کو پھر سے میٹھا کرنے کے لیےایک برتن میں ململ کا کپڑا بچھا کر کھٹا دہی اس میں ڈال دیں، پھر کپڑا اٹھا کر دہی ہلکا ہلکا دباتے جائیں جب دہی کاکھٹا پانی نکل جائے تو کسی برتن میں نکال لیں۔ اس میں تھوڑا سا دودھ ڈالیں اور چمچ سے ہلائیں دہی پھر سے میٹھا ہوجائے گا۔

23/01/2024

گڑ کے بےشمارطبی فوائد
گڑ ایک ایسی قدرتی مٹھاس ہے جو گنے کے رس کو فقط پکا کر حاصل ہوتی ہے۔
گُڑ میں کیروٹین ، نکوٹین ، تیزاب، وٹامن اے، وٹامن بی ون، وٹامن بی ٹو ، وٹامن سی کے ساتھ ساتھ آئرن اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔ گُڑ کا مزاج گرم اور دوسرے درجے میں پرانا گُڑ خشک ہے۔
نیا گُڑ کف، دمہ، کھانسی، پیٹ کے کیڑے وغیرہ جیسے مختلف امراض کے لیے مفید ترین قرار دیا گیا ہے ۔ گڑ نظام ہضم کی اصلاح کرتا ہے۔ قبض دور کرتا اور گیس کی تکلیف سے نجات دلاتا ہے۔
شیرخوار بچوں کی مائیں جن کا دودھ بچوں کے لیے کافی نہ ہوتا ہو وہ صرف اتنا کریں کہ دودھ کے ساتھ سفید زیرے کا سفوف اور گُڑ صبح و شام استعمال کریں۔ اس سے دودھ کی مقدار بڑھ جائے گی۔ حافظہ تیز کرنے اور یادداشت بڑھانے میں گُڑ کے حلوہ کا استعمال بہترین ثابت ہوا ہے۔ لہذا وہ طلبا جنھیں سبق یاد نہ ہوتا ہو انھیں صبح و شام گُڑکا حلوہ استعمال کرنا چاہیے۔
گڑ میں موجود فولاد، انیمیا کو بھی ٹھیک کرتا ہے اور خون میں ہیموگلوبن کی مقدار بڑھاتا ہے۔ جسم کی قوت مدافعت مضبوط کرتا ہے۔ آرتھرائٹس یا گھٹنے کے درد اور سوزش میں مبتلا افراد 5گرام گڑ اور 5گرام ادرک کا پاؤڈر استعمال کریں۔ اس سے نہ صرف گھٹنے کے درد سے نجات ملے گی بلکہ سوجن بھی کم ہو گی۔
اسی طرح تھوڑا سا گُڑ اور بھنا ہوا ادرک گرم پانی کے ساتھ سونے سے پہلے استعمال کرنے سے دائمی زکام اور درد سے افاقہ ہوتا ہے۔
قبض، بے شمار جسمانی امراض کی جڑ ہے۔ اس سے بواسیر جیسی تکلیف دہ بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔ قدرت نے گُڑ میں قبض کشا صفت بھی رکھی ہے۔ جن لوگوں کو قبض ہو انہیں گُڑ کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔ نیم کی پکی نمولی پرانے گُڑ کے ساتھ دن میں تین بار کھانے سے بواسیر جیسے مہلک مرض سے نجات مل جاتی ہے۔۔
بواسیر سے تو چھٹکارہ
پیپل کے پتے 10 گرام، دار چینی، تیزپات اور کالی مرچ 30، 30 گرام، سونٹھ 35 گرام اور ہرڑ کا سفوف 100 گرام؛ ان تمام اشیاء کو 200 گرام گُڑ کے ساتھ اچھی طرح کوٹ کر پیسنے کے بعد 25،25 گرام کے لڈو بنالیں۔ ایک لڈوصبح اور ایک شام کے وقت گرم پانی کے ساتھ کھانے سے بواسیر سے تو چھٹکارہ ملتا ہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ انسانی بدن کو بے شمار دوسری بیماریوں جن میں پیٹ کی گیس ، پیٹ کی گڑگڑاہٹ ، سنگرہنی اور ہاتھ پاؤں کی سوجن اور کھانسی سے بھی نجات مل جاتی ہے۔
کھانسی سے نجات کے لیے یہ نسخہ بھی مفید ہے۔
ھوالشافی۔۔۔10 گرام سرسوں کے خالص تیل میں 10 گرام گُڑ ملا کر صبح و شام ایک ایک چمچہ چاٹ لیں۔ پیپل کے پتے اور جوکھار 4،4 گرام ، کالی مرچ 5 سے 7 گرام ، اناردانہ 25 گرام کو ملا کر 50 گرام گُڑ میں شامل کرکے سفوف بنالیں۔ صبح و شام گرم پانی کے ساتھ5 گرام سفوف کھانے سے دائمی کھانسی سے نجات مل جاتی ہے۔
اگر کسی مریض کا ملیریا بخار نہ اتر رہا ہو تو کالا زیرہ اور گُڑ کا سفوف ملا کر کھلانے سے فائدہ ہوگا۔
سردیوں کے موسم میں گُڑ اور کالے تل کے لڈو بنا کر صبح و شام کھانے سے ٹھنڈک کے خلاف جسم میں بھرپور قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے اور کھانسی ، دمہ اور برانکائیٹس وغیرہ میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔
*وہ بچے جو نیند میں بستر پر پیشاب کر دیتے ہیں ان کے لیے یہ نسخہ مجرب مانا گیا ہے۔ ہچکی روکنے کے لیے بھی گُڑ کارگر ثابت ہوا ہے۔
پرانا گُڑ خشک کر کے پیس لیں۔ اس میں پیسی ہوئی سونٹھ ملا کر سونگھنے سے ہچکی میں افاقہ ہوتا دیکھا گیا ہے۔
ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں میگرین یا درد شقیقہ کا مرض عام ہوتا جا رہا ہے۔ اسے آدھے سر کا درد بھی کہتے ہیں۔ اس سے نجات کے لیے صبح سورج نکلنے سے پہلے اور رات کو سوتے وقت 12 گرام گُڑ کو 6 گرام گھی میں ملا کر چند دن کھائیں۔ اگر بلغم کی شکایت ہو اور بلغم بھی زیادہ بن رہا ہو توگُڑ کے ساتھ ادرک کا رس استعمال کروانے سے بلغم کی شکایت ختم ہو جاتی ہے ۔
بزرگ و خواتین حضرات کو اکثر کمر درد کی شکایت ہوجاتی ہے۔ اگر وہ 50 گرام اجوائن کے سفوف میںہم وزن گُڑ ملا لیں اور اس آمیزہ کا 5 گرام صبح اور 5 گرام شام کے وقت کھائیں تو اس سے انھیں افاقہ ہوگا۔
مٹاپے سے نجات پانے کے خواہش مند چینی کی جگہ گڑ کا استعمال کریں۔ وہ افراد جنھیں پیشاب کے قطرے آتے ہیں،گڑ اور تل کے لڈو بنا کر کھانے سے انھیں اس عارضے سے چھٹکارا مل سکتاہے۔گُڑ میں پکے ہوئے چاول کھانے سے بیٹھا ہوا گلا ٹھیک اور آواز سریلی ہوجاتی ہے۔۔

Address

Office No. 16, 7th Floor, Goldmines Plaza Ichra Ferozpur Road Lahore
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Village Foods posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share