Madni Pakwan Centre & Outdoor Catering

Madni Pakwan Centre & Outdoor Catering Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Madni Pakwan Centre & Outdoor Catering, Grocers, Lahore.

29/07/2025

# # **اسلام میں اولاد کی تربیت: ایک مقدس امانت**

**تحریر: بھلی بات سیریز**

جب اللّٰہ تعالیٰ کسی انسان کو اولاد کی نعمت سے نوازتا ہے، تو وہ صرف ایک تعلق یا محبت نہیں عطا فرماتا… بلکہ ایک بہت بڑی **ذمہ داری**، **امانت** اور **امتحان** بھی عطا کرتا ہے۔

یہ بچے، جن کے چہرے پر معصومیت کی چمک ہوتی ہے… جن کے ہاتھ ابھی قلم پکڑنے کے قابل نہیں ہوئے، جن کی زبان ابھی ٹھیک سے بولنا نہیں سیکھ پاتی — **انہیں سنوارنا، نکھارنا، اور جنت کی طرف لے جانا** والدین کا فرضِ عظیم ہے۔

# # # 💠 قرآن و سنت کا تصورِ تربیت

اللہ تعالیٰ سورۂ *تحریم* میں فرماتے ہیں:

> **"يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا"**
> (اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو جہنم کی آگ سے بچاؤ)۔

یہ آیت چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ والدین کی ذمہ داری صرف کھلانا پلانا نہیں، بلکہ انہیں **جہنم سے بچانے کی فکر** کرنا ہے۔ یعنی انہیں **ایمان، اخلاق، ادب، حیاء، دینداری اور محبتِ رسول ﷺ** کا پیکر بنانا ہے۔

# # # 💠 نبی کریم ﷺ کی تربیتی مثال

سرکار دو عالم ﷺ کی سیرت والدین کے لیے کامل نمونہ ہے۔
جب چھوٹے بچوں کو دیکھا تو ان کے ساتھ محبت کا اظہار فرمایا، انہیں گود میں اٹھایا، ان کے لیے دعائیں کیں۔
حضرت حسن و حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما جب دوڑتے ہوئے آئے، تو آپ ﷺ ان کو اپنے کندھوں پر بٹھا لیتے۔ فرمایا کرتے:

> **"هُمَا رَيْحَانَتَایَ مِنَ الدُّنْيَا"**
> (یہ دونوں میری دنیا کی خوشبو ہیں)۔

آپ ﷺ نے فرمایا:

> **"أكرِمُوا أَوْلَادَكُمْ، وأحسِنُوا أَدَبَهُمْ"**
> (اپنی اولاد کو عزت دو، اور ان کے ادب و اخلاق کو سنوارو)
> *(رواه ابن ماجه)*

# # # 🌹 تربیت کے بنیادی اصول

1. **محبت کے ساتھ تربیت**
ڈانٹ، مار اور چیخ و پکار سے بچوں کے دل بند ہو جاتے ہیں۔
لیکن محبت، شفقت اور وقت دینے سے دل کھلتے ہیں۔
وہ ماں باپ جن کی گود میں قرآن کی آواز گونجتی ہے،
ان کے بچے کبھی راہوں سے نہیں بھٹکتے۔

2. **عملی نمونہ بنیں**
بچے وہ نہیں کرتے جو آپ کہتے ہیں، بلکہ وہی سیکھتے ہیں جو **آپ کرتے ہیں**۔
اگر آپ نماز کے پابند ہیں، زبان پر درود ہے، نظریں پاکیزہ ہیں —
تو وہی کردار آپ کی نسلوں میں منتقل ہو گا۔

3. **وقت دینا سیکھیں**
آج کے والدین بچوں کو مہنگے اسکول، ٹیوشن، موبائل اور کھلونوں سے پالنا چاہتے ہیں —
مگر یاد رکھیں! بچوں کو **آپ کا وقت اور توجہ** چاہیے، چیزیں نہیں۔

4. **دعائیں کریں**
حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے بیٹوں کے لیے دعا کرتے تھے:

> **"رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي"**
> (اے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنے والا بنا)
> *(سورہ ابراہیم)*

راتوں کو اٹھ کر، سجدوں میں رو رو کر اولاد کے حق میں دعائیں مانگنا —
یہ وہ تربیت ہے جو فرشتوں کو بھی رشک میں ڈال دیتی ہے۔

# # # 🌟 آج کی ضرورت

آج اگر دنیا میں بگاڑ ہے، تو وہ **گھروں کے بگاڑ** سے ہے۔
اگر امت میں روشنی چاہیے، تو وہ **ماں کی گود سے شروع ہوگی**۔
اگر باپ تربیت میں کوتاہی کرے گا، تو بیٹے ظلم کی راہوں پر چلیں گے۔

اپنے بیٹوں کو **حضرت ابوبکر، عمر، علی، حسن، حسین رضی اللّٰہ عنہم** جیسا بنائیے۔
اپنی بیٹیوں کو **حضرت فاطمہ، زینب، خدیجہ، عائشہ رضی اللّٰہ عنہن** جیسا بنائیے۔

تبھی یہ دنیا گلزار بھی بنے گی، اور آخرت بھی سنورے گی
# # # 📌 آخر میں ایک پکار:

**اے والدین! یہ بچے آپ کے خوابوں کا تسلسل ہیں۔
انہیں صرف دنیا کے لیے نہ بنائیے،
انہیں جنت کے لیے بھی سنواریے۔**✍️ ذوالفقار مصطفی ہاشمی
قادری
24-07-2025

\
\
\
\
\
\
\
\
\
\
\
\

29/07/2025

آدھی جہالت کا فتنہ

آج کل ہمارے ہاں آدھی جہالت کا فتنہ پُورے زَوروں پر ہے۔ یہ میں درست کہہ رہا ہوں (1):بندہ پُورا ہی جاہِل ہو تو سیکھنے کی طرف مائِل رہتا ہے (2):بندہ پُورا عالِم ہو، اگر درست طریقے سے قرآن و حدیث کو سمجھتا ہو، جس نے باقاعِدَہ عاشقانِ رسول سے عِلْمِ دِین سیکھا ہو، وہ خوش نصیب ہے مگر (3):جو آدھا جاہِل ہو وہ بہت خطرناک ہوتا ہے۔ یہ ذِہن میں رکھئے گا؛ جہالت اِتنی نُقصان دہ نہیں ہے، جتنی آدھی جہالت نُقصان دہ ہوتی ہے
قرآنِ کریم کی 2آیات پڑھ لیں، باقی ہزاروں آیات سے ابھی جاہِل ہے مگر خُود کو مفتی سمجھ بیٹھا، بڑے بڑے عُلَمائے کرام کے ساتھ بحثیں کرنا شروع کر دیتا ہے۔ یہ اَدھوری جہالت ہے *اُردُو کی 4کتابیں پڑھ لیں اور پَھنَّے خَواں بن گئے کہ جی اب مجھ سے بڑا تو کوئی عالِم دُنیا میں پیدا ہی نہیں ہوا۔ یہ جو اَدھوری جہالت ہوتی ہے نا، یہ آدمی کو بیوقوف بنا دیتی ہے۔ ایسے شخص کو سمجھانا آسان نہیں ہوتا۔

مُردَہ زِندہ کرنا آسان ہے

روایت ہے کہ ایک مرتبہ اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام تیز تیز قدموں کے ساتھ کہیں تَشْریف لے جا رہے تھے، ایک شخص مِلا، عرض کیا: عالی جاہ! اتنی تیزی میں کہاں تشریف لے جا رہے ہیں؟ فرمایا: میں نے ایک بیوقوف دیکھ لیا تھا، اُس سے دُور بھاگ رہا ہوں۔

اُس شخص نے حیرت سے عرض کیا: عالی جاہ...!! آپ تو وہ شان والے ہیں کہ مُردَے زِندہ کر لیا کرتے ہیں تو بیوقوف کیا چِیز ہے؟ آپ علیہ السَّلام نے بڑا خُوبصُورت جملہ کہا، فرمایا: مُردَے زِندہ کرنا آسان ہے، بیوقوف کو سمجھانا اِنتہائی مشکل ہے۔([۔اخبار الحمقی والمغفلین لابن جوزی، صفحہ:18 مفصلًا۔])

اللہ اکبر! یہ ہے اَدھوری جہالت...!! جو آدھا جاہِل ہو، یعنی جو 4 کتابیں پڑھ کر خود کو بڑا عَلَّامہ فَہَامَہ سمجھ بیٹھے، وہ بیوقوف ہو جاتا ہے، پِھر اُسے سمجھانا اِنتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔

خارجیوں کی بےوقوفی

ایک بدمذہب فرقہ ہے؛ خارجی ۔یہ فرقہ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ، حضرت مولا علی رَضِیَ اللہُ عنہ کے دورِ خِلافت میں تھا۔ یہ لوگ بھی آدھے جاہل تھے، اُن کی بیوقوفی کی انتہا دیکھئے! اُن بدبختوں نے حضرت مولا علی رَضِیَ اللہُ عنہ پر کُفْر کا فتویٰ لگایا تھا۔

اللہ پاک کی پناہ...!! *جن کو دیکھنا عِبَادت ہے( المجالسۃ و جواہر العلم،جزء السادس و العشرون،جلد:3،صفحہ:269 ،رقم:3596۔) *جن کی محبّت اِیْمان کی عَلامت ہے *جن کا بُغْض بندے کو مُنَافِقْ بنا دیتا ہے۔(۔ مسلم،کتاب الایمان،باب الدلیل علی ان حب الانصار ،صفحہ:50 ،حدیث:78) اُن عظیم ہستی، قطعی، یقینی جنّتی صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ پر کفر کا فتویٰ....!! لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃ اِلَّا باللہ!
انہوں نے یہ فتویٰ لگایا کیوں تھا؟ سنیئے! حضرت مولا علی رَضِیَ اللہُ عنہ اور حضرت اَمیرِ مُعَاویہ رَضِیَ اللہُ عنہ کے درمیان کسی دِینی مسئلے پر اِخْتلاف ہو گیا تھا۔ حضرت مولا علی رَضِیَ اللہُ عنہ مَاشَآءَ اللہ! بڑے باکمال تھے، آپ نے حکمتِ عملی اِختیار فرمائی اور ایک حَکَم مقرر کر دیا (حَکَم یعنی ثالثی)۔ اُس حَکَم نے دونوں کی صُلح کروا دی۔ اب یہ جو خارجی لوگ تھے، یہ مَعَاذَ اللہ! جنگ چاہتے تھے لیکن مولا علی رَضِیَ اللہُ عنہ نے تو صُلح کر لی۔ چنانچہ اُنہوں نے اُس صلح پر کفر کا فتویٰ لگایا، کہنے لگے: قرآنِ کریم میں ہے:

اِنِ الْحُكْمُ اِلَّا لِلّٰهِؕ-

(پارہ:12، یوسف:40)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:حُکم تو صرف اللہ کا ہے۔

یعنی حَکَم صِرْف اللہ پاک ہو سکتا ہے، مولا علی رَضِیَ اللہُ عنہ نے چونکہ ایک بندے کو حَکَم بنا لیا، لہٰذا اِس آیت کا خِلاف کیا، لہٰذا آپ کافِر ہو گئے۔

اللہُ اکبر...!! جہالتوں کی اِنتہا دیکھئے!

خُدا جب عقل لیتا ہے، جہالت آ ہی جاتی ہے

خیر! مولا علی رَضِیَ اللہُ عنہ نے یہاں بھی حکمتِ عَمَلی اپنائی، حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہما جو قرآنِ کریم کے بہت ہی ماہِر تھے، تَرجَمانُ القرآن آپ کا لَقب ہے، اُنہیں خارجیوں کے پاس بھیجا اور فرمایا: اِنہیں ذرا سمجھا کر آؤ...!! حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہما تشریف لے گئے۔ اُن کی بات سُنی تو فرمایا: کیا تمہیں قرآن کی صِرْف ایک ہی آیت آتی ہے، کیا تم نے سُورۂ مائدہ کی آیت: 95 نہیں پڑھی، اللہ پاک نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی حالتِ اِحْرام میں کسی جانور کو مار دے، مثلاً کسی نے خرگوش مار دیا، اب حکم ہے کہ اس جانور کی قیمت صدقہ کرے، یہ کیسے پتا چلے گا کہ اس خرگوش کی قیمت کتنی تھی؟ اللہ پاک نے فرمایا:

یَحْكُمُ بِهٖ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْكُم

(پارہ:7، المائدۃ:95)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:تم میں سے دو معتبر آدمی فیصلہ کریں۔

حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہما نے یہ آیت پڑھ کر فرمایا: کیا کہتے ہو...؟ خرگوش جو ایک دِرْہَم کے 4مِل سکتے ہیں، اِن کی اَہمیت زیادہ ہے یا اِنسانوں کی...؟ جب اللہ پاک نے مثلاً ایک خرگوش کی قیمت طَے کرنے کے لیے 2 لوگوں کو فیصلہ کرنے والا مقرر فرمایا ہے تو مَولا علی رَضِیَ اللہُ عنہ نے اگر اِنسانوں بلکہ صحابہ کے درمیان جنگ روکنے کے لیے کسی کو حَکَم مان لیا تو یہ کفر کیسے ہو سکتا ہے...؟

اسی طرح حضرت اِبْنِ عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہ نے اُنہیں مزید آیات بھی سُنائیں مگر بات وہی ہے، بیوقوفوں کو سمجھانا بھی تو عام بات نہیں ہے، اُن بدبختوں کی سمجھ میں نہ آیا، آخر حضرت مولاعلی رَضِیَ اللہُ عنہ نے اُنہیں سخت سزائیں دے کر جہنّم پہنچا دیا۔(۔ مصنف عبدالرزاق، کتاب العقول، باب ما جاء فی الحروریۃ، جلد:9، صفحہ:455، حدیث:18939 مفصلًا۔)

پیارےبھائیو! معلوم ہوا؛ اَدھوری جہالت اِتنی بڑی بیوقوفی ہے کہ جس کو یہ بیماری لگ جائے، وہ بڑے بڑے بزرگوں، اُمّت کے سرداروں بلکہ وہ جو جانِ اِیمان ہیں،
ان پر بھی کفر کے فتوے لگا ڈالتا ہے ۔
اکابر پر موشگافیاں کرتا ہے ۔اپنے زعمِ باطل میں بدمست ہو کر اللّٰہ کے ولیوں امت کے محسنوں کو طعنہ زنی کرنے سے بھی باز نہیں آتا ۔اس مزاج اور چلن کے کرداروں پر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ یہ اپنی خباثتوں اور رذالتوں کے باعث منہ پر پڑی پھٹکار سے معاشرے میں اپنی الگ پارٹی اور پہچان حاصل کرلیتے ہیں ۔اس قسم کے کردار آپ کو اپنی بستیوں میں بھی مل جائیں گے بس پہچان پیدا کیجئے



29/07/2025

!
* 🌸 مہربانی کے قدم...
نفرتوں کی دھوپ میں جھلسے لوگ جب کسی کی نرمی کا لمس محسوس کرتے ہیں تو وہ لمحہ اُن کے لیے بہار بن جاتا ہے۔
جس دنیا میں لفظ زہر بن چکے ہوں، وہاں اگر تم کسی کے لیے ایک پیار بھرا جملہ چھوڑ دو،
تو وہ جملہ اس کے اندر جلتی آگ پر برسات کی پہلی بوند بن جاتا ہے۔

کیا خبر… تمہارا ایک مسکرانا،
کسی کا دن بدل دے…
کیا خبر… تمہارا ایک دعا دینا،
کسی کی راتوں کی تنہائیاں مٹا دے…
کیا خبر… تمہارے قدموں سے نکلتے نرمی کے پھول،
کسی کے کانٹوں بھرے راستے کو جنتی خوشبو عطا کر دیں…
کیا تم نے کبھی سوچا؟
کہ تمہاری ایک مسکراہٹ کسی ٹوٹے ہوئے دل کا سہارا بن سکتی ہے؟
تمہارے لبوں سے نکلا ایک نرم بول… کسی کے دن کا سب سے خوبصورت لمحہ بن سکتا ہے؟
تمہارا دیا ہوا ایک سہارا… کسی کو خودکشی کے کنارے سے واپس لا سکتا ہے؟

ہمیں شاید پتہ نہیں ہم جن چلتے راستوں کے مسافر ہیں۔
کب، کہاں، کس دل سے گزر جانا ہے، ہم نہیں جانتے۔
مگر ایک بات طے ہے…
ہمارے نقشِ قدم یا تو *زخموں کے کٹاؤ* چھوڑیں گے
یا *گلوں کی خوشبو*...
پس اے مسافرو ۔۔۔
ایسے چلن چلو کہ کریں لوگ آرزو
ایسے رہا کرو کہ زمانہ مثال دے
جب بھی زندگی کے کسی راستے سے گزرو…
ایسا گزرنا کہ تمہارے بعد وہ راستہ مہکنے لگے،
اور لوگ تمہارے بارے میں کہیں:

**"یہ وہی شخص ہے…
جو گزر گیا، مگر دلوں میں مہک چھوڑ گیا!
یاد رکھئے کہ ہم میں سے ہر ایک کے قدم کسی نہ کسی کی روح کی زمین پر چھپتے ہیں،
کیا ہی اچھا ہو کہ ہم وہاں صرف مہربانی، خلوص، شفقت، اور محبت اگائیں…
ایسی محبت جو لفظوں میں نہیں، رویوں میں ہو
ایسی شفقت جو باتوں میں نہیں، عمل میں ہو
ایسا خلوص جو احسان نہیں، عبادت بن جائے...
دنیا کو آگ لگانے والے بہت ملیں گے...
تم پانی لے کر نکلو...
درد دینے والے بےشمار ہوں گے...
تم مرہم بن جاؤ...
تکالیف پہنچانے والے بہت ہیں...
تم تسلی بن جاؤ...
یاد رکھو!
دنیا تمہیں یاد نہیں رکھے گی کہ تم کتنے طاقتور تھے، تم بڑے مال دار تھے
لیکن دنیا کبھی نہیں بھولے گی کہ تم کتنے مہربان تھے۔
تمہاری زندگی کی سب سے خوبصورت وراثت…
تمہاری نرمی ہوگی، تمہاری مسکراہٹ ہوگی،
اور وہ پھول ہوں گے جو تم نے
ہر جگہ محبت کے انداز میں کھلائے ہوں گے۔
تم نے اپنی نرمی اور لوگوں پر کئے جانے والے احسانات کو یاد نہیں رکھنا…
مگر جس پر تم مہربان ہوئے،
وہ تمہیں ساری عمر یاد رکھے گا۔
تمہارے نقشِ قدم پہ اگر پھول کھلنے لگیں…
تو جان لو، تم **خود ایک دعا** بن چکے ہو…
اور جو خود دعا بن جائے…
وہ جہاں بھی جائے، رب کی رحمتیں اس کے پیچھے پیچھے چلتی ہیں
✍️ ذوالفقار مصطفی ہاشمی قادری 20-07-2025
۔


06/08/2024
06/08/2024

قرآن درست انداز میں پڑھنے کیلئے سیکھنےکی ابتداماہر استاد سےہوناضروری ہے ۔
ماہر اساتذہ سےقرآن پڑھنے کیلئےابھی رابطہ کیجئے:
Other countries Male & Female
+9251111252692
(For WhatsApp only)

Pakistan Male & Female
+923139292992
(For Call only)
🌐https://www.quranteacher.net

Address

Lahore
54700

Opening Hours

Monday 09:00 - 22:00
Tuesday 09:00 - 22:00
Wednesday 09:00 - 22:00
Thursday 09:00 - 22:00
Friday 09:00 - 23:00
Saturday 09:00 - 22:00
Sunday 09:00 - 23:00

Telephone

+924235233441

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madni Pakwan Centre & Outdoor Catering posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category