Romantic pics Fight with You.

Romantic pics Fight with You. keep smile

27/07/2026
03/02/2026

یہ ملک واقعی کمال ہے! تعلیم پہلے ہی سانسیں گن رہی ہے، مگر ہم نے سوچا کیوں نہ ایک اور تہوار ڈال کر اسے مکمل آرام دے دیا ج...
03/02/2026

یہ ملک واقعی کمال ہے! تعلیم پہلے ہی سانسیں گن رہی ہے، مگر ہم نے سوچا کیوں نہ ایک اور تہوار ڈال کر اسے مکمل آرام دے دیا جائے۔ بسنت پر پچیس سال پرانی پابندی اب یادوں کا حصہ بن گئی ہے۔ وہ جانیں، وہ بجلی کے نظام، وہ حادثے سب شاید پرانی فائلوں میں دب گئے۔

اب خوشی دگنی ہے کیونکہ بسنت کے ساتھ ہفتہ اتوار بھی شامل ہیں۔ یعنی پانچ دن کی چھٹیاں۔ پڑھائی ویسے ہی مشکل لگتی تھی، اب کم از کم تسلسل کا جھنجھٹ بھی ختم۔

کہا جا رہا ہے کہ بسنت سے معیشت چلے گی۔ پتنگ بکے گی، ڈور بکے گی، بازار گرم ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ اس پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں مگر یہ خرچ پیداواری نہیں ہوتا۔ یہ پیسہ نہ نئی صنعت بناتا ہے، نہ مستقل روزگار پیدا کرتا ہے، نہ معیشت کو آگے لے جاتا ہے۔ چند دن کی خرید و فروخت ہوتی ہے، پھر سب کچھ ویسے کا ویسا۔ معیشت مضبوط تب ہوتی ہے جب سرمایہ تعلیم، ہنر اور کاروبار میں لگے، نہ کہ ڈور اڑانے میں۔

اصل مسئلہ شاید اس سے بھی گہرا ہے۔ ہماری قوم اسراف کی بیماری میں مبتلا ہے۔ کھلے خرچے، شاہ خرچیاں اور وقتی نمائش۔ دوسری طرف یہ حالت ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ بھوکے ہیں، نوکریاں نہیں، روزگار کے مواقع ختم ہو رہے ہیں۔ ایک طرف چند دن کی تفریح پر لاکھوں اور کروڑوں، اور دوسری طرف دو وقت کی روٹی کے لیے جدوجہد۔

اور یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مسلم امہ شدید بحران سے گزر رہی ہے۔ ف- ل- س- ط - ی-ن -ی تاریخ کے بدترین حالات میں ہیں، روزانہ جانیں جا رہی ہیں، گھر مٹ رہے ہیں۔ اور ہم ایک غیر پیداواری اور ماضی میں جان لیوا ثابت ہونے والے تہوار پر جشن منا رہے ہیں۔ سوال یہ نہیں کہ خوشی منانا غلط ہے، سوال یہ ہے کہ ترجیحات کہاں کھڑی ہیں۔

یہ سب دیکھ کر رومن سلطنت یاد آتی ہے۔ جب حکمران عوام کو روٹی کم اور تماشے زیادہ دیتے تھے تاکہ لوگ اصل مسائل بھول جائیں۔ کھیل اور میلے تو تھے، مگر مقصد توجہ ہٹانا تھا۔

ہم نے بھی شاید وہی ماڈل اپنا لیا ہے۔ معیشت، تعلیم، روزگار اور امت کا درد بعد میں۔ پہلے پتنگ، ڈور اور رنگین آسمان۔

آخر میں ایک سادہ سا سوال۔ ہماری غیرت، وقار، ایمان اور یکجہتی کہاں کھو گئی؟

Address

Lahore

Telephone

+923214933654

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Romantic pics Fight with You. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share