GPS Sher Ali Abba khel Lakki Marwat

GPS Sher Ali Abba khel Lakki Marwat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GPS Sher Ali Abba khel Lakki Marwat, Grocers, Abba khel, Lakki.

اج مورخہ 2 نومبر 2025 پروز بدھ مرکزی چیرمین اباشہید ریفارمیٹو مومنٹ (ARM) جناب نعمت اللہ صاحب نے گورنمنٹ پراہمری سکول شی...
02/12/2025

اج مورخہ 2 نومبر 2025 پروز بدھ مرکزی چیرمین اباشہید ریفارمیٹو مومنٹ (ARM) جناب نعمت اللہ صاحب نے گورنمنٹ پراہمری سکول شیرعلی اباخیل کا دورہ کیا ,
چیرمین صاحب نے حالیہ پراہمری سکولز کھیلوں اور بزم ادب کے مقابلوں میں سکول ھذا کی شاندار کامیابی پر طلباء کو انعامی شیلڈ دیکر انکی حوصلہ افزای کی ,
چیرمین صاحب نے طلباء , اساتذہ اور والدین کو مخاطب کرکے کہا کہ __
کھیل صرف تفریح نہیں بلکہ کردار سازی اور خوداعتمادی کا ذریعہ بھی ہے۔
نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کے اندر چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں،
انہیں ٹیم ورک، صبر , برداشت اور محنت کا سبق دیتی ہیں۔
یہ سب طلباء کی ٹیم ورک,صلاحیتوں اور اساتذہ کرام کی محنت کا نتیجہ ہے
انھوں نے طلباء اور اساتذہ کرام کو مبارکباد دیتے ہو ے سکول کے لیے سپورٹس کٹ کا اعلان کیا,
چیرمین صاحب نے کہا کہ یہ سب اساتذہ کرام کی محنت اور پیشے سے خلوص کا نتیجہ ہے کہ سکول ھذا کا شمار اج تحصیل سطح پر بہترین اور کامیاب سکولوں میں ہونے لگا ہے
اخر میں اساتذہ نے چیرمین صاحب کا حوصلہ افزای پر شکریہ ادا کیا ,

27/11/2025

کامیابی کی خبر!
بزم ادب میں پوزیشن!
گورنمنٹ پرائمری سکول شیرعلی اباخیل کی آن ،شان اور فخر،،، پیاری بیٹی 🌹عاہشہ گل🌹 آپ نے سرکل لیول پر پورے اباخیل کی نمائندگی کی،، آپ کل بھی ہیرا تھی،، آپ آج بھی ہیرا ھے اور آپ مستقبل میں بھی ھیرے کی طرح چمکو گی،، آپ ایک امید ھے،، آپ نے اپنے گاؤں کا نام روشن کردیا ،، آپ نے اس ادارے کا نام اور سر فخر سے بلند کیا🎈♥️
Long live Gps Sher Ali Abba khel 🌹❤️

🌟 *گورنمنٹ پرائمری سکول شیرعلی آباخیل کی شاندار کامیابیاں!* 🌟 *الحمدللہ! گورنمنٹ پرائمری سکول شیرعلی  آباخیل* کے طلباء ن...
11/11/2025

🌟 *گورنمنٹ پرائمری سکول شیرعلی آباخیل کی شاندار کامیابیاں!* 🌟

*الحمدللہ! گورنمنٹ پرائمری سکول شیرعلی آباخیل* کے طلباء نے اپنی محنت، لگن اور بہترین کارکردگی سے سرکل اور یونین کونسل سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

🏆 سرکل سطح پر
🌖فٹ بال _ پہلی پوزیشن
🎵 حمد — دوسری پوزیشن
🌹 نعت شریف — دوسری پوزیشن
قرات __ تیسری پوزیشن
🗣️ اردو تقریر — تیسری پوزیشن

*یونین کونسل سطح پر* :
🏏 فٹ بال — پہلی پوزیشن

یہ کامیابیاں ہمارے اساتذہ کی محنت، طلباء کی لگن اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔
*گورنمنٹ پرائمری سکول شیرعلی آباخیل* نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں روز بروز ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔
تمام طلباء و اساتذہ اور والدین کو دل کی گہراہیوں سے مباک باد پیش کرتے ہیں

کامیابی کی خبر!  گورنمنٹ پرائمری سکول شیرعلی آباخیل کے طلبہ نے پراہمری سکول کھیلوں کے مقابلے میں فٹ بال کے میچ میں تحصیل...
29/10/2025

کامیابی کی خبر!
گورنمنٹ پرائمری سکول شیرعلی آباخیل کے طلبہ نے پراہمری سکول کھیلوں کے مقابلے میں فٹ بال کے میچ میں تحصیل سطح پر بھی پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے سکول بلکہ پورے گاوں کا نام روشن کردیا,
کھیل صرف تفریح نہیں بلکہ کردار سازی اور خوداعتمادی کا ذریعہ بھی ہے۔
نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کے اندر چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں،
انہیں ٹیم ورک، صبر , برداشت اور محنت کا سبق دیتی ہیں۔
یہ سب طلباء کی ٹیم ورک,صلاحیتوں اور اساتذہ کرام کی محنت کا نتیجہ ہے
تمام طلباء اور اساتذہ کرام کو دل کی گہراہیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ,
نوٹ:_ سکول ھذا مسلسل تین سالوں سے تحصیل سطح پر فٹ بال میں فسٹ پوزیشن حاصل کررہا ہے
انتظامیہ : GPS شیرعلی اباخیل

Sher Ali Abba khel #
Foot ball #
Champion ⚽⚽⚽

⚽ یونین کونسل سطح پر فٹ بال میں شاندار کامیابی! ⚽گورنمنٹ پرائمری سکول شیرعلی آباخیل کی فٹ بال ٹیم نے یونین کونسل سطح پر ...
24/10/2025

⚽ یونین کونسل سطح پر فٹ بال میں شاندار کامیابی! ⚽

گورنمنٹ پرائمری سکول شیرعلی آباخیل کی فٹ بال ٹیم نے یونین کونسل سطح پر پچھلے سال کی طرع اس سال بھی بےمثال کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی 🏆

یہ کامیابی ہمارے باصلاحیت طلباء، محنتی اساتذہ اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
تمام طلباء اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

گورنمنٹ پرائمری سکول شیرعلی آباخیل —ہر میدان میں سب سے آگے!
اللہ کرے ہمارے بچے زندگی کے ہر میدان میں ہمیشہ اس طرع کامیاب و کامران رہے ۔۔ امین

Sher Ali Abba khel
Foot ball Champions


⚽⚽

کامیابی کی خبر!گورنمنٹ پرائمری سکول شیرعلی  اسماعیل خیل آباخیل کی ایک اور شاندار کامیابی! الحمدللہ! ہمارے ہونہار  اور با...
22/10/2025

کامیابی کی خبر!
گورنمنٹ پرائمری سکول شیرعلی اسماعیل خیل آباخیل کی ایک اور شاندار کامیابی!

الحمدللہ! ہمارے ہونہار اور باصلاحیت طلباء نے فٹ بال کے میچ میں زبردست مقابلے کےبعد یکے بعد دیگر فتح حاصل کر لی۔ یہ کامیابی بچوں کی محنت، ٹیم ورک اور اساتذہ کرام کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ ہے۔
اساتذہ اور تمام طلباء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ کرے ہمارے بچے زندگی کے ہر میدان میں اسی طرح کامیابی حاصل کرتے رہیں۔
انتظامیہ!___
اباخیل

13/10/2025

والدین کے نام خاص پیغام
توجہ فرماہیں
1:_ جس بچے کا مزاق اڑایا جاتا ہے وہ بزدل بن جاتا ہے
2:_جس بچے کو مارپیٹ کا سامنا ہوتا ہے انکی صلاحیتیں دب جاتی ہیں ,
3:_ جس بچے پر اعتیبار نہیں کیا جاتا وہ دھوکہ دینا سیکھ جاتا ہے ,
4:_ جس بچے پر تنقید کیی جاتی ہے وہ کوشش کرنا چھوڑ دیتا ہے
5:_جس بچے کی تعریف نہیں کی جاتی وہ اچھی چیزوں کو پسند نہیں کرتا,

30/09/2025

انشاء اللہ کل یعنی یکم اکتوبر2025 سے تمام پرائمری سکولوں کی طرع گورنمنٹ پراہمری سکول شیرعلی اباخیل کی حاضری صبح 8بج کر 30منٹ( 8:30) پر ہوگی اور چھٹی 1بج کر 35منٹ ( 1:35) پر ہوگی ,
لہزا والدین نوٹ فرماہیں ,
انتظامیہ گورنمنٹ پراہمری سکول شیرعلی اباخیل لکی مروت

18/09/2025

!والدین متوجہ ہوں
ایک افواہ زیر گردش ہے کہ سکولوں میں کل سے بچوں کو انجیکشن لگوائے جارہے ہیں جو کہ سراسر جھوٹی افواہ ہے لہذا بچوں کو اعتماد میں لیں اور ان کو مطمئن کرے کہ ایسی کوئی بات نہیں لہذا سکول نہ جانے کی ضذ نہ کریں اور اپنے قیمتی وقت کو
ضائع نہ کریں اور مطمئن ہو کر سکول آئیں۔

انتظامیہ سکول ھذا

28/08/2025

(اہم اطلاع)
انشاءاللہ گورنمنٹ پراہمری سکول شیر علی آباخیل لکیمروت میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز مورخہ یکم ستمبر 2025کو بروز سوموار کیا جاہے گا۔
والدین اپنے بچوں کی حاضری یقینی بنائیں۔
حاضری وقت 7:30 سے 5 3 :2 1 تک
شکریہ
انتظامیہ سکول ھذا

10/07/2025

”بغیر ڈانٹے بچوں کو سمجھاہیں“
بچوں کی غلطی پر غصہ فطری بات ہے , لیکن یاد رکھیں ڈانٹنے سے وہ ڈرنا سیکھتے ہیں سمجھنا نہیں , ان سے نرمی سے بات کریں ,انکھوں میں دیکھ کر کہیں کہ ”مجھے اچھا نہیں لگا جب تم نے یہ کام کیا“
جب اپ ان کے جذبات کو سمجھتے ہیں تو وہ بھی اپ کی بات کو سننے لگتے ہیں ,
تربیت ڈر سے نہیں تعلق سے ہوتی ہے ,

والدین سے گزارش!جیسا کہ اپ سب کو معلوم ہے کہ  یکم جون 2025 سے سکول ھذا گرمیوں کے چھٹیوں کے باعث بند رہے گا لہذا والدین ا...
04/06/2025

والدین سے گزارش!
جیسا کہ اپ سب کو معلوم ہے کہ یکم جون 2025 سے سکول ھذا گرمیوں کے چھٹیوں کے باعث بند رہے گا
لہذا والدین اپنے گھروں میں بچوں کا خاص خیال رکھیں اور سکول کی طرف سے دیا گیا ہوم ورک کروایں ,
محترم SDEO لکی مروت اور اباشہید اصلاحی تحریک (ARM) اباخیل کی طرف سے مفت ٹیوشن سنٹرز کی خدمات حاصل کریں اس کے علاوہ سکول ھذا کی طرف سے بناے گیے وٹساپ گروپ میں سکول ٹیچنگ سٹاف طلباء کی رہنمای کےلیے موجود رہے گا , والدین بچوں کی رہنمای کے لیے وٹس اپ گروپ میں اساتذہ کے ساتھ رابطے میں رہیں
والدین اپنی قیمتی راے اساتذہ کے ساتھ یہاں اور وٹس اپ گروپ میں اساتذہ کے ساتھ شٸر کیا کریں انشاء اللہ انتظامیہ اپ کے راے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا کرے گی ,

طلباء کو دیا گیا ہوم ورک ییاں شٸر کیا جارہا ہے ,
ھیڈ ٹیچر سکول ھذا:_ افتاب عالم
رابطہ نمبر:_ 03139088454
وٹس اپ نمبر :_ 03459855859

Address

Abba Khel
Lakki

Telephone

+923139088454

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS Sher Ali Abba khel Lakki Marwat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GPS Sher Ali Abba khel Lakki Marwat:

Share

Category