05/07/2026
آج شام اور رات کے دوران تھرپارکر، نگرپارکر، مٹھی، اسلام کوٹ، نئون کوٹ، ڈیپلو، ڈاہلی، تگوسر، عمرکوٹ، چاچرو اور چور سمیت ان کے قریبی علاقوں اور دیہاتوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے قوی امکانات ہیں۔
اگر تھر کے مضافات میں بننے والے یہ بادل مزید شدت اختیار کرتے ہیں، تو یہ اچڑو تھر، سانگھڑ اور میرپورخاص کے اِردگرد کا رُخ بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، 8 اور 9 جولائی کو بالائی (شمالی) سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی موسماتی ماڈلز اچھی بارش کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔ موسم کی حتمی اور کنفرم صورتحال سے وقت کے ساتھ ساتھ آپ کو مزید اپڈیٹ کر دیا جائے گا۔