A Nawaz mahar jotah

A Nawaz mahar jotah Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from A Nawaz mahar jotah, Grocers, gulgasht, Multan.

19/04/2026

اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں بے رحمانہ احتساب ہو
جیسے جرائم کی روک تھام کےلیے سی سی ڈی بنی ہے اور واقعی جرائم پر قابو پایا جا رھا ہے ایسے سرکار کے ملازم جو یکا یک امیر ہو جاتے ہیں ان کے رشتہ دار ٹھیکیدار بن جاتے ہے اپنی آبائی دولت سے کئی گنا زیادہ دولت بن جاتی ہے
ایم این ایز ،ایم پی ایز اپنی آبائی اثاثوں سے کئی گنا بڑھا لیتے ہیں جو کہ ان کہ تنخواہوں سے ممکن نہیں یوتا
یہ سب کرپشن کا مال اکٹھا کیا ہوتا ہے
ان کےلیے از سرنو بے رحم ادارہ بنانا چاہیے جس کے پاس مضبوط سے مضبوط حکمران کو بھی کٹہرے میں لانے کا اختیار ہو جو سیاسی اور فوجی اور ذاتی اثر ورسوخ سے بالا تر ہو
اوپر سے کرپشن ختم ہو گی عوامی سطح اس کے اثرات ہونگے اور سب صحیح ہو گا

19/04/2026

اب غلط ہو رھا ہے امن کےلئے آگے برھا جا رھا تھا دنیا امریکہ کی بدمعاشی نکلنے پر خوش تھی اور ایران کی مزید تباھی روکنے کی جستجو میں
جنگیں ہمیشہ ایک دوسرے کے صبر اور برداشت یعنی وار آف پیشنس سے جیتی یا ہاری جاتیں ہیں اس میں امریکہ ہار رھا تھا دنیا کا اس پر پریشر بن گیا ہے
لیکن تاریخ اپنے آپ کو دھراتی نظر آ رھی ہے
ایران کی عوام امن اور فتح کے جلوس نکال رھی ہے
بڑے آپس میں بات چیت کر رھے ہیں
صبح ہرمز کھولنے کا اعلان ہوتا ہے رات کو فائرنگ کر کے روک دیا جاتا ہے اور دنیا مزید جنگ کے خطرے سے دوچار ہو جاتی ہے
تاریخ بھی یہی بتاتی ہے کہ لشکر کی اگلی صفحوں میں امن بھائی چارے کی بات ہو رھی ہوتی تھی لیکن پچھلے حصے میں لڑائی شروع ہو جاتی تھی اور امن کا عمل رک جاتا تھا
لگتا ایسے ہے کہ ایران ہی ایسے اختلافات کا شکار ہو رھا ہے کچھ امن کی خواہش رکھتے ہیں اور کہیں سے لڑائی
بہرحال اب ایران کو پاکستان اور دوسرے ممالک جو ایران کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں ان کے ساتھ چل کر امن پر کام کرنا چاہیے تاکہ وقت مل جائے اور دشمن سے آگے لڑی والی جنگوں کی تیاری کی جا سکے

08/04/2026
21/10/2025

پاکستان میں جھوٹ تو پہلے بھی بولا ،سنا اور اس پر اعتبا کیا جاتا تھا لیکن جب سے سوشل میڈیا ایا ہے جھوٹ جھوٹ جھوٹ ہی بولا اور سنا جاتا ہے اور اور دشمن ملکوں کے پروپیگنڈا کی طرح پی ٹی ای کا سوشل میڈیا بہت متحرک ہے فیک ویڈیو جھوٹا پروپیگنڈا جھوٹی ڈبنگ کی جب بھی اپ کھوج کریں گے کھرا پیٹی ائ سے جا ملے گا
ہر شر اور فساد یا اس کو پروموٹ کرنے کا سہرا بھی پی ٹی آئی کے سر جاتا ہے

07/09/2025

سید ،ہراج ،گردیزی صاحبان اور بڑی شخصیتیں اپنے نقصانات گنوانے کی بجائے ان کےلیے کام کریں جن کا کچھ نہیں بچا اپ کی طرح ان کے کوئی بنک بیلینسز نہیں ہیں دریا کے علاقے والے چاہے بڑے یا چھوٹے یا وسدے سب کے نقصانات ہوے ہیں لیکن اب سب کو مل کے ان کی بحالی کے اقدامات کرنے چاہییں سب سے پہلے ان کے جانوروں کےلیے بندوبست کریں اور خود ان کےلیے جن کے مکان تک دریا برد ہو گئے ہیں جن کا اب نام و نشان تک نہیں اور حکومتیں اور سیاستدان اپنی غلطیوں کا ازالہ کر کے باہو اور ہیڈمحمد والا پل ہر ایسے انتظمات کریں کہ آئندہ زیادہ سے زیادہ ان کے نیچے سے پانی گزر سکے ہیڈ سدھنائ پر بھی از سر نو انجنئیرنگ کی ضرورت ہےجس کو سیلاب زدگان کی بحالی کے بعد کھلا اور مضبوط کرنے کےلئے اقدامات ضروری ہیں اور کبیروالہ کی عوام سے درخواست ہے کہ اپنے اقتدار اور بغیر اقتدار والے سیاستدانوں پر نظر رکھیں کہ کون خود یا اس کی ٹیم اس مصیبت کی گھڑی میں سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے اور کون اپنے ذاتی وسائل سیلاب زدگان کیلئے استعمال کر رھاہے

07/07/2025

CCD
پنجاب حکومت کا بڑا اقدام
کام وہ جس کی مخالف تعریف کریں
دوسری طرف اگر دیکھا جائے تو حکومت کا اپنے تھانوں میں لکھے ہوئے چالانوں ضمنیوں اور خاص کر عدالتوں کے سزاؤں پر اور ان کے عملدرآمد پر عدم اعتماد
بہرحال عوامی مفاد ترجیح ہے
قاتلوں،ڈکیٹوں،زانیوں ،مجرموں کا شرعام انصاف ان کو جہنم واصل کرنا۔۔۔
عام عوام کی طرف سے بہت پزیرائی ہو رہی ہے عام ادمی بہت مطمئن ہے اسی طرح زمینوں کے قابضین جو عدالتوں کا سہارا لے کے بیٹھے ہیں ان کا بھی قلع قمع کیا جائے اور حق داروں کو ان کا حق لے کے دیا جائے

27/06/2025

آج سوات واقعے پر دل گرفتہ ہے
خالصتاً کے پی کے کی حکومت ذمہ وار ہے اس کو اپنے ذمہوار افسران کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے کہ انہوں نے فلڈ وارننگ کیوں نہیں دی سیاحوں سے وہ جگہ خالی کیوں نہیں کروائی،پانی وہیں سے تو نہیں نکلا پانی پیچھے سے ٹریول کر کے ہی ایا ہو گا
حکومت نے اپنی 1122 کو اتنا ان ایکواپڈ رکھا ہوا ہے تو وہاں اس کو ختم ہی کر دے کیونکہ لاشیں تو عوام خود ہی نکال لے گی

26/06/2025

گوجرانوالے کے لوگ اپنی بیویوں کو کراچی لے جاتے ہوے موٹروے پو بھولنے لگے ہیں
ایسا لگتا ہے سب کچھ کھاتے ہیں لیکن بادام نہیں کھاتے😂😂😂😂🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻♥️♥️♥️♥️

22/06/2025

پورے کے پی کے اور مری سمیت گلیات میں بڑے پرانے درخت کاٹ کر ان علاقوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نظر کر دیا گیا ہے نئے لگائے پہاڑی پودوں کی بڑھوتری بہت سلو ہوتی ہے
پاکستان کے میدانی علاقوں میں جلدی برھوتری کرنے والے درخت بے تکے طریقے سے بڑی تعداد میں لگ چکے ہیں جہاں فصلیں ہونیں چاہیں تھیں۔۔ میدانی علاقوں کا ایگریکلچر محکمہ نظام دینے میں بری طرح ناکام ہے مثلاً ہر دس ایکڑ میں ایک ایکڑ جنگل اور ایک مربع میں ڈھای ایکڑ مکمل جنگل بقایا مکمل صاف زمین جس میں اچھی پیداور والی فصلیں ترتیب سے کاشت ہوں
موسمیاتی تبدیلی کے اصل ذمہدار محکمہ جنگلات کے کرپٹ افسران اور دوسرے ملازم ہیں جنہوں نے لکڑی کے کاروبار کرنے والوں سے مل کے ہمارے پہاڑوں کو اجاڑا

20/06/2025

ایران ایک خوبصورت ملک ہے ایران کے لوگ بھی خوبصورت ہیں میں نے 2002 میں زیارتوں کی غرض سے ایران کو دکھا ایران کے کھانے کھائے اور وہاں کے لوگوں کی محبتوں کا مشاھدہ کیا
اس جنگ میں ہر مسلمان ایران کے لیے دعا گو ہے اور ایران کے فتحیاب ہونے کا متمنی ہے
لیکن
میری 53 سالہ عمر میں ایران کا رویہ دوسرے مسلمان ملکوں کے ساتھ مسلک کی وجہ سے ہمیشہ سخت اور متعصب رھا ہے ایران نے عراق شام یمن غرض اپنے سارے ہمسائے مسلمان ملکوں میں پراکسی جنگیں لڑی ہیں اور بقیہ مسلمان ملکوں پاکستان سمیت ہر ملک میں شیعہ ازم کے لیے اپنے وسائیل استعمال کا بے تحاشہ استعمال کرتا ریا ہے پاکستان کے دشمن ملک انڈیا کی را اور دہشت گرد بی ایل اے کو کیمپ فراہم کرتا رھا ہے
اب اس اسرائیلی دہشتگردی کی الحمدللہ سارے مسلمان ملکوں نے مذمت کی ہے اور پاکستان تو ایران کے شانہ بشانہ کھڑا ہے
ایران کو بھی اب اپنی مسلمان ملکوں کے بارے میں پالیسی کی نظرثانی کرنی چاہیے
ہم سب ایک امت ہیں اور امت کا اتحاد اب وقت کی ضرورت ہے

Address

Gulgasht
Multan

Telephone

+923006306642

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A Nawaz mahar jotah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to A Nawaz mahar jotah:

Share

Category