جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند ایجنسی

جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند ایجنسی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند ایجنسی, Grocers, safi, Nowshera.

پہلا چھکا
19/07/2026

پہلا چھکا

14/07/2026

بلا عنوان

  امیر جے یو آئی ضلع مہمند مفتی محمد عارف حقانی صاحب کے زیر صدارت جامعہ العلوم السلامیہ غلنئ میںجے یو آئی ضلع مہمند مجلس...
06/02/2026



امیر جے یو آئی ضلع مہمند مفتی محمد عارف حقانی صاحب کے زیر صدارت جامعہ العلوم السلامیہ غلنئ میں
جے یو آئی ضلع مہمند مجلس عمومی کے اجلاس کا انعقاد۔۔۔

اجلاس کا ایجنڈا جنرل سیکرٹری جے یو آئی ضلع مہمند مفتی محمد طلحہ فقیر صاحب نے پیش کیا۔

تمام مجلس عمومی اراکین نے ایجنڈے پر تفصیلی بحث کی۔



✅سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کی ہدایات پر8 فروری کو یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ۔

✅جمعیت علمائے اسلام آل قبائل (FATA) کی سنٹرل ایگزیکٹیوں کمیٹی کی مشاورت کے بعد ڈیجیٹل میڈیا کنونشن کے انعقاد کی منظوری۔

فروری 2024 کے دھندلی زدہ انتخابات کے خلاف 8✅ فروری بروز اتوار صبح 10 بجے، میاں منڈی بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

✅ 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اس عزم کا اظہار کہ بھارت نے کشمیری عوام کی آزادی و خودمختاری پر حملہ کرتے ہوئے غیر قانونی قبضہ کیا،
عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی اور بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر کے بدترین غیر انسانی مظالم ڈھائے۔
جے یو آئی مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔

✅تمام کارکنان کو جماعتی نظم و ضبط پر مکمل طور پابند کیا جائے،

✅تحصیلوں اور یونٹوں میں تنظیموں کو فعال کیا جائے،

✅آخر میں ملکی سلامتی ، امن وامان کے لیے حصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

جاری کردہ ؛
ڈیجیٹل میڈیا سیل جے یو آئی ضلع مہمند


جس ھونٹوں پہ ہمیشہ مسکراہٹ تھی ۔وہ چہرہ کئی دنوں سے اداس لگتا ہے ۔😭اللہ تعالٰی دی صبر جمیل درکی امیر صیب محترم Muhammad ...
28/11/2025

جس ھونٹوں پہ ہمیشہ مسکراہٹ تھی ۔
وہ چہرہ کئی دنوں سے اداس لگتا ہے ۔😭

اللہ تعالٰی دی صبر جمیل درکی امیر صیب محترم
Muhammad Arif Haqqani Official

 4 دسمبر بروز جمعرات بمقام جامعہ ضیاء العلوم غازی بیگ میں جے یو آئی ضلع مہمند کے زیر اہتمام "یک روزہ تربیتی اجتماع" کا ا...
19/11/2025



4 دسمبر بروز جمعرات بمقام جامعہ ضیاء العلوم غازی بیگ میں جے یو آئی ضلع مہمند کے زیر اہتمام
"یک روزہ تربیتی اجتماع" کا انعقاد کیا گیا ہے،

جس میں مہمان خصوصی
امیر جے یو آئی صوبہ خیبر پختونخوا
سنیٹر حضرت مولانا عطاء الرحمٰن صاحب،

امیر جے یو آئی آل فاٹا
حضرت مولانا جمال الدین صاحب،

جنرل سیکرٹری جے یو آئی صوبہ خیبر پختونخوا
سنیٹر حضرت مولانا عطاء الحق درویش صاحب،

جنرل سیکرٹری جے یو آئی آل فاٹا
سابقہ سنیٹر حضرت مولانا عبد الرشید صاحب،

نائب امیر جے یو آئی صوبہ خیبر پختونخوا
حضرت مولانا مفتی فضل غفور صاحب،

شیخ الحدیث شہنشاہ خطابت
حضرت مولانا سعید الرحمٰن حقانی صاحب،

شیخ الحدیث حضرت مولانا عطاء الرحمٰن صاحب آف
پراچہ ٹاؤن کوہاٹ
اور ناظم مالیات جے یو آئی صوبہ خیبر پختونخوا
حاجی نور اسلام صاحب مختلف موضوعات پر گفتگو کریں گے۔

جے یو آئی ضلع مہمند کے تمام ابابیلوں سے شرکت کی اپیل کیجاتی ہیں۔

جاری کردہ۔
ڈیجیٹل میڈیا سیل جے یو آئی ضلع مہمند




مفتی محمود مرکز پشاور:آج بمورخہ 15 ستمبر جمعیت علماء اسلام فاٹا مجلس عاملہ کا پہلا تعارفی اجلاس امیر جےیوآئی فاٹا مولانا...
15/09/2025

مفتی محمود مرکز پشاور:
آج بمورخہ 15 ستمبر جمعیت علماء اسلام فاٹا مجلس عاملہ کا پہلا تعارفی اجلاس
امیر جےیوآئی فاٹا مولانا جمال الدین صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے شفقت فرماتے ہوئے اجلاس میں خصوصی شرکت کیں۔
اجلاس میں قبائلی اضلاع کے ناگفتہ بہ صورتحال اور جماعتی فعالیت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

مجلس عاملہ اراکین کی آراء کی روشنی میں مندرجہ ذیل فیصلے ہوئے۔
فاٹا کیبینٹ میں توسیع کرنے یا نا کرنے کے متعلق قائد جمعیت کے ساتھ مشاورت ہوگی۔
جماعتی فعالیت کے لیے مجلس شوری کی تشکیل اور تمام اضلاع میں تربیتی پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا۔
دستوری چندہ وصولی کے لیے مضبوط مکینزم تشکیل دیا جائے گا۔
اورکزئی اور تحصیل باڑہ کے جماعتی مسلے کے لیے 20 ستمبر کے بعد خودمختار کمیٹیاں تشکیل دی جائے گی۔
جماعتی اختلافات اور امور کو سوشل میڈیا پہ اچھالنے والوں کے خلاف دستوری تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آخر میں امیر جمعیت علماء اسلام فاٹا مولانا جمال الدین اور جنرل سیکرٹری مولانا عبد الرشید صاحب نے مجلس کے فیصلے اور قبائلی اضلاع کی صورتحال سے قائد جمعیت کو بریفنگ دی۔

جاری کردہ: جےیوآئی ڈیجیٹل میڈیا سیل فاٹا

04/09/2025

دلائل کا بادشاہ
Gul Faraz

  امیر جے یو آئی ضلع مہمند مفتی محمد عارف حقانی صاحب کے زیر صدارت میں تحصیل یکہ غنڈ میں جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند کے م...
02/06/2025



امیر جے یو آئی ضلع مہمند مفتی محمد عارف حقانی صاحب کے زیر صدارت میں تحصیل یکہ غنڈ میں جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند کے مجلس عاملہ اجلاس کا انعقاد۔۔۔

اجلاس کا ایجنڈہ جنرل سیکرٹری جے یو آئی ضلع مہمند مفتی محمد طلحہ فقیر صاحب نے پیش کیا ۔
تمام مجلس عاملہ کے اراکین نے ایجنڈے پر تفصیلی بحث کی۔

۔

1) جے یو آئی ضلع مہمند چائلڈ میرج بل 2025 (18 سالہ سے کم عمر شادی بل ) کو مکمل مسترد کرتی ہے۔

2) بل ، قرآن و سنت کے سراسر منافی ہے ۔

3) قائد جمعیت کے حکم پر متنازعہ بل کے خلاف شدید احتجاج کرئنگے اور ہر فورم پر آواز بلند کرئنگے۔۔۔

4) جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبرپختونخوا نے کرپشن اقربا پروری، بدانتظامی، امن و امان کی بگڑتی صورت حال، مائنز ومنرلز بل کے خلاف عوامی مہم چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں جے یو آئی ضلع مہمند صوبائی جماعت کے تحریک کے حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

5) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال غلنئی ضلع مہمند، ڈی ایچ او آفس، اور ویلج کونسلز کی سطح پر خالی آسامیوں پر تقرریاں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں۔

6) جمعیتِ علماء اسلام ضلع مہمند کا مطالبہ ہے کہ مذکورہ سرکاری اداروں میں جو خالی آسامیاں سامنے آئی ہیں، ان پر تعیناتی کا عمل شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے۔ کسی بھی قسم کی اقرباء پروری، سیاسی مداخلت یا من پسند افراد کی بھرتی کو سختی سے مسترد کیا جاتا ہے۔

7) اگر ان آسامیوں پر میرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من پسند افراد کو تعینات کیا گیا تو جمعیتِ علماء اسلام ضلع مہمند بھرپور احتجاج کرے گی اور عوامی سطح پر اس ناانصافی کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔

8) جمعیت طلبہ اسلام کے انتخابات میں سرفہرست جماعتیں بھرپور تعاون کریں۔

9) سوشل میڈیا کوارڈینیٹر کو چاہیے کہ ویلج کونسلوں کے سطح پر تنظیم کے فعالیت کے بعد ضلعی سطح پر سوشل میڈیا تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کریں۔

10) امیر جے یو آئی فاٹا مولانا جمال الدین صاحب،
جنرل سیکرٹری اور فاٹا سالار کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ضلع مہمند کے قاری غفران صاحب کو ڈپٹی سالار فاٹا منتخب کر دیا۔

جاری کردہ۔
ڈیجیٹل میڈیا سیل جے یو آئی ضلع مہمند

  تحصیل پنڈیالی کے دور آفتادہ  علاقہ دوئزے زاوو میں جاری کرکٹ سپر لیگ (ٹورنامنٹ)   اختتام پذیر ۔۔۔۔فائنل میچ  و اختتامی ...
09/04/2025



تحصیل پنڈیالی کے دور آفتادہ علاقہ دوئزے زاوو میں جاری کرکٹ سپر لیگ (ٹورنامنٹ) اختتام پذیر ۔۔۔۔

فائنل میچ و اختتامی تقریب کے
مہمان خصوصی
امیر جے یو آئی ضلع مہمند
مفتی محمد عارف حقانی ،
چیئرمین وی سی 1 دوئزے شاہ ولی ،
چئیرمن وی سی 2 دوئزے سراج خان دوئزے
قاری فضل خالق شاہ صاحب،
مولانا محمود الحسن صاحب ، ڈاکٹر زاہد اللہ صاحب تھے۔

دوئزے زاوو سپر لیگ میں کل 45 ٹیمیں مدمقابل تھیں ۔
جن میں کاٹنے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں۔
ٹورنامنٹ کے دوران کرکٹ شائقین کی ان گنت تعداد موجود رہی۔۔
امیر محترم مفتی محمد عارف حقانی و دیگر
مہمانوں نے ونر ٹیم ، رنر آپ اور ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں۔

جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند کی قیادت کھیل و دیگر مثبت سرگرمیوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرتیں ہیں۔
بلکہ تمام تر مصروفیات کے باوجود نوجوانوں کے امور حصوصا کھیل کھود و دیگر تقریبات میں بذات خود موجودگی پر یقین رکھتی ہے۔

امن کو ترستی ضلع مہمند کے دور افتادہ علاقوں میں کھیل و دیگر سرگرمیوں کا انعقاد یقنا خوش آئند ہے۔
جے یو آئی ضلع مہمند کی قیادت کے ایسے مواقعوں میں شرکت یقنا نوجوانوں کے لئے باعث مسرت ہے۔

ارگنائزنگ کمیٹی نے امیر محترم و دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

شعبہ نشر و اشاعت جے یو آئی ضلع مہمند

Muhammad Arif Haqqani Hafiz Tajwali Khan Safi Official

07/04/2025

Muhammad Arif Haqqani Official Hafiz Tajwali Khan Safi Official Muhammad Arif Haqqani مولانا عظمت علی

Address

Safi
Nowshera
MOHMAND

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند ایجنسی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category