19/06/2023
*اہم ٹکر*
*پاکپتن 18 جون 2023*
*27 روز سے جاری پاکستان بچاؤ مارچ مکمل کامیابیاں سمیٹنے کے بعد لاہور باباجی امیرالمجاھدین رحمۃ اللّٰہ علیہ کے مزار پر انوار پر واپس پہنچ گیا*
*پاکپتن کے حلقہ پی پی 191 سے عظیم الشان قافلہ جو کہ امیدوار ایم پی اے چوہدری غلام محی الدین رضوی صاحب کی قیادت میں پاکستان بچاؤ مارچ میں شامل تھا وہ بھی آج دوپہر 3 بجے حلقہ پی پی 191 میں پہنچا*
*حلقہ پی پی 191 میں پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے پل جالپ ، سب تحصیل نورپور ، اڈہ چانوٹ اور جمال چوک میں شاندار استقبال کئے گئے*
*چوہدری غلام محی الدین رضوی صاحب نے تمام کارکنان کا پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور اس عظیم الشان کامیابی کا سہرا تحریک کے کارکنان کو دیا*
*مزید چوہدری غلام محی الدین رضوی صاحب نے حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدہ پر عوام الناس کو بریفنگ دی*
*جمال چوک استقبال کے بعد کارکنان و ذمہ داران پی پی 191 کے ہمراہ دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللّہ علیہ پر حاضری دی گئی اور عظیم کامیابی پر شکرانے کے نفل ادا کئے گئے*
*نماز مغرب دربار بابا عبدالکریم پر ادا کی گئی اور مزار پر حاضری دی گئی*
*قافلہ آگے اڈہ رنگشاہ پر پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے عظیم الشان استقبال کیا گیا اور شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا*
*چوہدری غلام محی الدین رضوی صاحب نے تمام کارکنان و عہدیداران تحریک لبیک پاکستان کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور حلقہ میں بھرپور طریقے سے تحریک کے کام کو شروع کرنے کا ٹاسک دیا*
*جاری کردہ*
*شعبہ نشرو اشاعت تحر یک کرین پارٹی پاکستان حلقہ پی پی 191 پاکپتن شریف*