Awaken Comrade Official

Awaken Comrade Official وہ تلخ باتیں اپ سیکھیں گے جو حقیقت پر ممبنی ہیں ��

مونیکا ایرٹل اور چی گویرا کا انتقام، دشمن سے جنگ میں مارا جانے والا ہر جنگجو، اپنے ساتھیوں کے دل و دماغ میں زندہ رہتا ہے...
08/07/2025

مونیکا ایرٹل اور چی گویرا کا انتقام،

دشمن سے جنگ میں مارا جانے والا ہر جنگجو، اپنے ساتھیوں کے دل و دماغ میں زندہ رہتا ہے،
ارنسٹو چی گویرا،

سن 1967 میں چی گویرا بولیویا کے گھنے جنگلات میں امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی مدد سے بولیویائی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہوئے، پکڑنے کے بعد ان کے ہاتھ کاٹ کر فنگر پرنٹس کے ذریعے شناخت کے لیے امریکہ بھیجے گئے، ان کی لاش کی تصاویر شائع کی گئیں،
یہ سانحہ عالمی سطح پر انقلابی تحریکوں کے لیے ایک زخم تھا مگر کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے یہ زخم خاموشی سے نہیں سہا، انہی میں سے ایک مونیکا ایرٹل بھی تھا،

1937 میں میونخ جرمنی میں پیدا ہونے والی مونیکا نازی جرمن فلم ساز ہانس ایرٹل کی بیٹی تھی، جنگ عظیم دوم کے بعد ہانس ایرٹل نے جرمنی چھوڑ کر بولیویا میں سکونت اختیار کی، جہاں ان کے خاندان کو مراعات بھری زندگی میسر آئی، لیکن مونیکا، جو پُرسکون دنیا میں پلی بڑھی، جلد ہی اس آسائش کے پردے کے پیچھے چھپے ہوئے سیاہ سچ سے بے چین ہو گئی، جس نے خاموش رہنے سے انکار کر دیا،

وہ معاشرتی ناانصافی ، استعماری جبر اور ظلم کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کی طرف متوجہ ہونے لگی، وقت کے ساتھ اس کی سوچ بائیں بازو کے انقلابی نظریات سے ہم آہنگ ہوئی، اور آخرکار وہ بولیویا کی اُس انقلابی تنظیم کا حصہ بن گئی، جو چی گویرا کے خواب کو زندہ رکھنے کی جدوجہد کر رہی تھی، بولیویا کی نیشنل لبریشن آرمی ( ELN )

چی کی مرنے کے بعد بولیویا کی فوجی حکومت نے ان کے ساتھیوں کو کچلنے کی مہم تیز کر دی، ان ہی دنوں روبرٹو پاپی کوئنتانیا پریرا وہ شخص جس نے چی گویرا کی لاش کی تصویری نمائش کی نگرانی کی، ان کے ہاتھ کٹوانے کا حکم دیا، بعد میں بولیویا کی حکومت کی طرف سے مغربی جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں قونصلر مقرر کیا گیا،

یہی وہ مقام تھا جہاں مونیکا نے انتقام کا فیصلہ کیا، سن 1971 میں ، مونیکا ایرٹل خاموشی سے ہیمبرگ پہنچی، اس نے بولیویا کے قونصل خانے میں داخل ہو کر روبرٹو پریرا پر گولیاں چلائیں، پریرا اسی موقع پر ہلاک ہو گیا،

اس کے بعد مونیکا زیر زمین چلی گئی، ELN کے بچے ہوئے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دوبارہ کام کرنے لگی، لیکن دو سال بعد 1973 میں بولیویا کی خفیہ فورسز نے Yungas کے پہاڑی اور جنگلاتی علاقے میں ELN کے خلاف ایک کارروائی کے دوران مونیکا کو گرفتار کر لیا، گرفتاری کے بعد نہ اس کی لاش واپس دی گئی تھی اور نہ ہی قبر کا کچھ
پتہ چلا،

مونیکا ایرٹل، ایک مراعات یافتہ جرمن خاندان کی بیٹی، اپنی مرضی سے بےنام جدوجہد میں شامل ہوئی، چی کے لیے نہیں، بلکہ ہر اس آواز کے لیے جو استعمار، جبر اور خاموشی کے خلاف بلند ہوئی،
تحریر و ترجمہ
روبی ریڈیکل


Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaken Comrade Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category