Dehati Pure

Directions Contact the business

Dehati Pure Pure Organic Foods. DM to place an order!

جنوبی پنجاب کی مشہور سوغات میوے والا گڑ، سادہ گڑ | شکر | دیسی گھی | دیسی شہد | برفی | سوہن حلوہ | ڈلیوری فری چارجز میں حاصل کریں۔
Excellent Quality | Trustworthy | Tried and Tested.

رات کو سونے سے پہلے کا طلائی تحفہ ہلدی والا دودھ یعنی گولڈن دودھ! آج کل حسین اور خوبصورت نظر آنا کون نہیں چاہتا، عورتیں ...
30/09/2026

رات کو سونے سے پہلے کا طلائی تحفہ ہلدی والا دودھ یعنی گولڈن دودھ!
آج کل حسین اور خوبصورت نظر آنا کون نہیں چاہتا، عورتیں اپنی جلد کی دیکھ بھال میں خوب جتن کرتی ہیں خیر سے آج کل کے لڑکے بھی کسی طور پر کم نہیں ہیں۔ بہرحال اپنی صحت اور جلد کا خیال رکھنا اچھی عادت ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا چہرہ قدرتی شادابی سے دمکے،
جسم اندر سے توانا رہے اور چہرے پر وہ دیسی سرخی اور چمک نظر آئے،
جسم اندرونی اور بیرونی طور پر سڈول اور توانا نظر آئے اور چہرے پر قدرتی دیسی لالی اور چمک دھمک نظر آئے۔
تو آج ہی سے پہلی فرصت میں اپنی رات کی روٹین میں "ہلدی والے دودھ" یعنی گولڈن دودھ کو شامل کر لیں۔
یہ خون کو صاف کر کے جلد کی قدرتی صحت کو بحال کرتا ہے، جس سے چہرے پر ایک جاندار سرخی اور نکھار آتا ہے۔
پیٹ کی گرانی، گیس اور ہاضمے کی خرابیوں کے لیے بہترین قدرتی علاج ہے۔ خواتین کے لیے حیض (Periods) کے دوران خاص طور پر مفید۔
یہ موسمی بیماریوں، نزلہ زکام اور انفیکشن سے بچانے میں ڈھال کا کام کرتا ہے اور قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔
ذہنی دباو اور بے سکونی کے شکار افراد کے لیے یہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے، اگر رات کو سوتے وقت بے چینی رہتی ہو یا نیند نہ آتی ہو، تو یہ آپ کے اعصاب کو سکون دے کر پرسکون نیند لاتا ہے۔
محنت مشقت کرنے والے افراد جو دن بھر کی تھکاوٹ، جوڑوں کی جکڑن اور جسمانی دردوں کا شکار ہو جاتے ہیں ان کے لیے یہ ایک بہترین ٹانک کا درجہ رکھتا ہے۔ ایسی تمام شکایت کو چٹکی میں دور کرتا ہے۔
جدید میڈیکل سائنس بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ہلدی میں ’کرکیومِن‘ (Curcumin) نامی ایک ایسا طاقتور جزو موجود ہوتا ہے جو قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈنٹ اور سوجن/درد کو دور کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ گرم دودھ کے ساتھ اس کا استعمال نیند کے لیے اور جلد کی صفائی و شادابی کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جسم کے اندرونی ورم (Inflammation) کا خاتمہ کرتا ہے اور بافتوں کی مرمت کرتا ہے۔
ہلدی والا گولڈن دودھ بنانے کا آسان اور خالص طریقہ:
* ایک گلاس نیم گرم دودھ لیں۔
* اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی شامل کریں۔
اچھی طرح مکس کریں اور روزانہ سونے سے پہلے نوش فرمائیں۔
لیکن کوشش کریں کہ بازار کی ملاوٹ شدہ ہلدی کے بجائے گھر میں خود ثابت ہلدی پسوا کر استعمال کریں۔
آج کل کے مصروف اور تیز ترین دور میں صحت سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں، اور دیسی حکمت سے بڑھ کر کوئی آسان علاج نہیں۔ آج ہی سے اسے اپنی زندگی کا حصہ بنائیں!
اہم نوٹ :
🚫⛔️ کن افراد کو احتیاط کرنی چاہیے؟
جنہیں معدے میں جلن یا ایسڈیٹی کا مسئلہ ہو۔
گرم مزاج افراد روزانہ زیادہ استعمال نہ کریں۔
شوگر کے مریض بغیر چینی کے پئیں۔
پوسٹ اچھی لگے تو اسے لائک اور شیئر کرنا مت بھولیے۔
مزید دیسی اور اچھی تحریروں کے لیے فالو ضرور کیجئے۔ شکریہ۔
Dehati Pure

کیریمل سابودانہ کھیر - ذائقہ اور صحت کا ایک انوکھا سنگماگر آپ کچھ ایسا بنانا چاہتے ہیں جو غذائیت سے بھرپور، ہضم کرنے میں...
14/09/2026

کیریمل سابودانہ کھیر - ذائقہ اور صحت کا ایک انوکھا سنگم
اگر آپ کچھ ایسا بنانا چاہتے ہیں جو غذائیت سے بھرپور، ہضم کرنے میں آسان اور ذائقے میں لاجواب ہو، تو کیریمل سابودانہ کھیر ایک بہترین انتخاب ہے۔ چینی کو کیریملائز (پگھلا) کر تیار کی گئی یہ کھیر عام روایتی کھیروں سے بالکل مختلف اور من موہنے والے ذائقے کی حامل ہے۔
ضروری اجزاء
سابودانہ: 250 گرام (ایک پاؤ)
تازہ دودھ: 1 لیٹر
چینی: 150 گرام (تقریباً 10 کھانے کے چمچ)
سبز الائچی (یا الائچی پاؤڈر): 2 عدد
تخلیق و تیاری کا جادوئی طریقہ:
مرحلہ 1: سابودانہ کی تیاری اسے (سافٹ اور شفّاف بنانا)
1. سابودانہ کو صاف پانی (تقریباً 1 لیٹر) میں 30 سے 40 منٹ کے لیے بھگو کر رکھ دیں تاکہ یہ پھول کر نرم ہو جائے۔
2. ایک برتن میں ڈیڑھ سے دو لیٹر پانی گرم کریں۔ جب پانی میں ابال آنے لگے تو بھگوئے ہوئے سابودانہ کا پرانا پانی نتھار کر اسے ابلتے ہوئے پانی میں شامل کر دیں۔
3. محض 7 سے 8 منٹ درمیانی آنچ پر پکائیں۔ جیسے ہی سابودانہ کے دانے بلور کی طرح شفاف (Transparent) نظر آنے لگیں، چولہا بند کر دیں۔
4. اب اسے باریک چھلنی میں چھان لیں اور اوپر سے فوری طور پر تھوڑا سا ٹھنڈا یا تازہ پانی بہا دیں تاکہ اس کی چپک ختم ہو جائے۔ چھلنی میں ہی رہنے دیں تاکہ سارا پانی اچھی طرح نچڑ جائے۔
مرحلہ 2: جادوئی انداز میں کیریمل کی حتمی تیاری
1. ایک خشک برتن میں 10 کھانے کے چمچ چینی ڈالیں اور بالکل دھیمی سے درمیانی آنچ پر پگھلنے دیں۔ برتن کو ہلکا سا گھمائیں لیکن زیادہ چمچ نہ چلائیں۔
2. جیسے ہی چینی پگھل کر ایک خوبصورت گولڈن/سنہری کیریمل کی شکل اختیار کر لے، فوراً اس میں 1 لیٹر دودھ شامل کر دیں۔ (دودھ ڈالتے ہی چینی جم سکتی ہے، لیکن گھبرائیں نہیں، گرم ہوتے ہی خود حل ہو جائے گی)۔
3. دو منٹ بعد، چھان کر رکھا ہوا سابودانہ اور سبز الائچی (یا الائچی پاؤڈر) اس نیم گرم کیریمل دودھ میں شامل کر دیں۔
4. جیسے ہی کھیر میں ابال آئے، اسے محض 2 سے 3 منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر پکائیں اور پھر چولہا بند کر دیں۔
اہم راز و تجاویز (Pro Chef's Special Tip)
اس کھیر کو چولہے پر زیادہ گاڑھا نہ کریں، کیونکہ سابودانہ ٹھنڈا ہونے کے بعد خود بخود مزید گاڑھا اور کریمی ہو جاتا ہے۔
اسے برتن میں ڈھانپ کر فریج میں رکھیں، یہ 3 دن تک بالکل تازہ اور ذائقے دار رہتی ہے۔
یہ ریسپی 6 ماہ کے ننھے بچوں سے لے کر 100 سال کے بزرگوں تک، سب کے لیے یکساں مقوی اور زود ہضم ہے۔
ٹھنڈا کریں اور اس انوکھے، شاہی ذائقے کا لطف اٹھائیں!
نوٹ: ریسپی پسند آئے تو مزید لذیذ تراکیب کے لیے پوسٹ لائک شیئر اور پیج کو فالو کرنا مت بھولیں۔ (شکریہ)

#ساگودانہ #سابودانہ


Dehati Pure

دیسی گھی غذائیت اور روایتی طاقت کا قدرتی خزانہکیا آپ جانتے ہیں کہ روایتی طریقے سے تیار کردہ دیسی گھی صرف کھانے کا ذائقہ ...
02/09/2026

دیسی گھی غذائیت اور روایتی طاقت کا قدرتی خزانہ
کیا آپ جانتے ہیں کہ روایتی طریقے سے تیار کردہ دیسی گھی صرف کھانے کا ذائقہ نہیں بڑھاتا، بلکہ یہ ہماری مجموعی صحت کے لیے ایک نایاب نعمت ہے؟
جدید تحقیق بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ خالص دیسی گھی میں موجود ضروری فیٹی ایسڈز اور وٹامنز (A, D, E, K) ہمارے دل، دماغ، معدے اور جوڑوں کو توانا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمارے آباؤ اجداد کی لمبی اور پرسکون زندگی کا راز یہی خالص غذائیں تھیں۔
مصنوعی اور کیمیکل سے پاک، روایتی و خالص دیسی گھی کو اپنی روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنائیں اور اپنے گھر والوں کی صحت کو ترجیح دیں۔
**دیہاتی پیور** کا — قدرتی، خالص اور روایتی دیسی گھی آپ کے گھر کی دہلیز پر۔
مہینے بھر میں آپ کے گھر سالن اور ناشتے کے لیے دیسی گھی کا استعمال کتنی بار کیا جاتا ہے یا آپ سال بھر عام کوکنگ آئل ہی استعمال کرتے ہیں؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں!

ٹھنڈے کھیتوں سے ٹھنڈی  چھاوں سےمیری  نسبت   ہے   ایک   گاؤں   سے
02/09/2026

ٹھنڈے کھیتوں سے ٹھنڈی چھاوں سے
میری نسبت ہے ایک گاؤں سے

آم کی گٹھلی میں چھپا ہوا خزانہ۔کیا آپ جانتے ہیں جسے ہم کچرا سمجھ کر پھینک دیتے ہیں، وہ کروڑوں کا بزنس بن سکتا ہے؟سوشل می...
08/06/2026

آم کی گٹھلی میں چھپا ہوا خزانہ۔
کیا آپ جانتے ہیں جسے ہم کچرا سمجھ کر پھینک دیتے ہیں، وہ کروڑوں کا بزنس بن سکتا ہے؟
سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک پر کئی دنوں سے بہت سے لوگ آم کی گٹھلی بارے جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
آج میں نے وقت نکال کر ریسرچ کے ذریعے معلومات اکٹھی کی ہیں تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ "فالتو" چیز کس کس کام آتی ہے اور اس سے کیا کچھ بنتا ہے۔
آم کی گٹھلی کے اندر موجود نٹ یا گری غذائیت اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے، اور بیرون ممالک میں اس کی ویلیو ایڈیشن کر کے کروڑوں ڈالرز کمائے جا رہے ہیں۔
جیسا کہ آپ نے سنا، اس کا تیل اور مکھن (بٹر) بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت مہنگا بکتا ہے۔
گٹھلی کے اندر کی گری کو سکھا کر کولڈ پریس کیا جاتا ہے، جس سے ہلکے پیلے رنگ کا چربی نما مکھن نکلتا ہے۔
یہ مکھن فیس واش، لوشن، لپ بام اور اینٹی ایجنگ کریموں میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ جلد کو قدرتی طور پر موئسچرائز کرتا ہے اور جھریاں ختم کرنے میں مددگار ہے۔
اس کا تیل بالوں کو چمکدار بنانے اور خشکی کے خاتمے کے لیے بہترین مانا جاتا ہے۔
صحت کے لحاظ سے اس گری کے بے شمار فوائد ہیں، اسی لیے فارماسیوٹیکل کمپنیاں اس کے پاؤڈر سے کیپسول اور سیرپ بناتی ہیں۔ یہ خون میں انسولین کی مقدار کو متوازن رکھنے اور وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
یہ برے کولیسٹرول کو کم کرنے اور دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے جادوئی اثر رکھتی ہے۔
پیٹ کی بیماریاں روایتی طب (جیسے آیوروید اور یونانی) میں اس کا پاؤڈر ڈائریا (پیچش) اور پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
چاکلیٹ انڈسٹری میں جو "کوکو بٹر" استعمال ہوتا ہے، وہ بہت مہنگا ہوتا ہے۔ آم کی گٹھلی کی چربی کی خصوصیات بالکل کوکو بٹر جیسی ہوتی ہیں، اس لیے اب بین الاقوامی کمپنیاں اسے چاکلیٹ بنانے میں سستے اور بہترین متبادل کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔
اس کی گری سے اعلیٰ معیار کا نشاستہ نکلتا ہے جو بیکری کی اشیاء میں تھکنر کے طور پر کام آتا ہے۔
اگر گری سے تیل نکال بھی لیا جائے، تو پیچھے بچنے والا مواد پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔ اسے جانوروں اور مرغیوں کی اعلیٰ معیار کی خوراک بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے، اور یہ ایک بہترین آرگینک کھاد بھی ہے۔
پاکستان دنیا میں آم پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ ہمارے ہاں ہر سال لاکھوں ٹن گٹھلیاں کچرے میں چلی جاتی ہیں جس سے ماحول بھی آلودہ ہوتا ہے۔ اگر لوکل لیول پر صرف پروسیسنگ پلانٹ لگا کر ان گٹھلیوں سے گری الگ کر کے خشک کر لی جائے، تو اسے کاسمیٹک اور فوڈ کمپنیوں کو بڑے اچھے داموں ایکسپورٹ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ضائع ہونے والا کچرا پاکستان کے لیے گرین گولڈ بن سکتا ہے!
Dehati Pure

​
​​ ​

ہمارے گاؤں میں پہلے پہل سبزیوں اور پھل دار درختوں کی کاشت کا بہت رواج تھا لیکن اس طرح کی مخلوق اور مفت خوروں نے اخیر کی ...
06/06/2026

ہمارے گاؤں میں پہلے پہل سبزیوں اور پھل دار درختوں کی کاشت کا بہت رواج تھا لیکن اس طرح کی مخلوق اور مفت خوروں نے اخیر کی بربادی لگائی کہ ہر طرف ات مچا دی۔ اب ہمارے علاقے کے کسانوں نے ڈر اور نقصان کے خدشے سے سوائے گندم، مونجی اور کماد کی کاشت سوا دیگر اجناس کاشت کرنا چھوڑ دی ہیں۔
نوٹ؛ یہ تصویر عوامی آگہاہی کے لیے کسی اور کے پیج سے لی گئی ہے۔

06/06/2026

دیہاتی بچے کا سادگی اور معصومیت میں گنتی سنانا کتنا خوبصورت ہے۔

خاک  چھان لی ہے  شہروں کی طاہر کیوں نہ پھر گاؤں کے رستے دیکھیں
06/06/2026

خاک چھان لی ہے شہروں کی طاہر
کیوں نہ پھر گاؤں کے رستے دیکھیں

Address

Rahimyar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dehati Pure posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dehati Pure:

Shortcuts

Share