24/04/2026
پنجاب حکومت نے باریک شاپر بیگز پر پابندی لگا دی ہے تاکہ ماحول کو آلودگی سے بچایا جا سکے۔ اس پر عملدرآمد کے لیے محکمہ ماحولیات اور پیرا فورس کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ اب جو بھی باریک شاپر فروخت کرے گا اس کا مال ضبط ہوگا اور بھاری جرمانہ بھی کیا جائے گا۔