Daliy wafad Rahim Yar Khan

Daliy wafad Rahim Yar Khan Anees ur rahman soomro
Nomenda daliy Wafad Crime reporter
Rajan pur kalan District
rahim Rahim Yar Khan

08/11/2025

جہاں غلط ہو اسے وہاں غلط بولو۔ ۔ ۔ جو جہاں ٹھیک ہو اسے وہاں ٹھیک بولو۔ ۔ ۔ شخصیت پرست مت بنو۔ ہمیشہ حق کے ساتھ رہو ۔ ۔ ۔ !!

راجن پور کلاں ( کرائم۔رپورٹر ) الرحمن پریس کلب راجن پور کلاں کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس کی  صدارت سرپرست اعلی مولانا م...
30/09/2025

راجن پور کلاں ( کرائم۔رپورٹر )
الرحمن پریس کلب راجن پور کلاں کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سرپرست اعلی مولانا منیر احمد ندیم صاحب نے کی. جس میں صدر الرحمن پریس کلب جام امداد حسین پہوڑ سیئنر نائب صدر ملک عبدالقدوس سولنگی چیئرمین انیس الرحمن سومرو نے شرکت کی جس میں مہمان گرامی سردار حاکم علی خان بٹوانی ذمیندار چوہدری نیاز احمد بھٹی شفیق الرحمن چوہان ضیاء نعیم چوہان جام علی عمران پہوڑ قاری محمد سجاد پہوڑ نے خصوصی طور پر شرکت کی الرحمن پریس کلب کی نو منتخب ممبران کو مبارکباد دی گئی میٹنگ کے شرکاء نے الرحمن پریس کلب کی علاقائی مسائل کے حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا. اور الرحمن پریس کلب کے قیام اور اس کے مقصد کو خوب سراہا گیا الرحمن پریس کلب کے عہدے دران اور میٹنگ کے شرکا نے مل جل کر علاقائی مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا

رحیم یار خان  ( کرائم رپورٹر ) سیئنر صحافی  عبدالحکیم آزاد اور صحافی انیس الرحمن سومرو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سی...
03/07/2025

رحیم یار خان ( کرائم رپورٹر ) سیئنر صحافی عبدالحکیم آزاد اور صحافی انیس الرحمن سومرو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی و ممبر ڈِسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان حسین احمد پر حملے کی مذمت کی اور اِسے پوری صحافی برادری پر حملہ قرار دیا۔ اِنہوں نے کہا کہ اب "جرنلسٹ پروٹیکشن بل" پر یہاں عمل در آمد ہوتا نظر آنا چاہیے، آج ایک سینئر صحافی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا تو کل کوئی جونیئر بھی ایسے تشدد کا نشانہ بن سکتا ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو شرپسند عناصر کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ صحافیوں کا مورال بلند ہو ، اِن کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ماہِ محرم الحرام تو دورِ جہالت میں بھی قابلِ احترام سمجھا جاتا تھا اور اِس کے احترام میں اغیار / کفار بھی جنگ و جدل، قتل و قتال اور یہاں تک کہ لڑائی جھگڑے بھی بند کر دیتے تھے، مگر آج وہ مسلمان جس کے بارے میں یہ فرمانِ نبوی موجود ہے کہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ تو ایک دوسرے پر ظلم کرتا ہے اور نہ اُسے بے یار و مدد گار چھوڑتا ہے، افسوس کے ساتھ وہی مسلمان آج ماہِ محرم الحرام کے احترام تک کو بھی فراموش کیے بیٹھا ہے۔ زندگی کے ہر پہلو میں احترام کا رِشتہ برقرار رکھنا چاہیے، نیز صبر و تحمل اور برداشت کو اپنانا ہوگا

رحیم یار خان : سینئر صحافی عبدالحکیم آزاد و صحافی انیس الرحمن سومرو اظہار خیال کرتے ہوئے ۔

Anees Ur Rahman Soomro
16/06/2025

Anees Ur Rahman Soomro

روزنامہ وفد کے رپورٹر  سیئنر صحافی انیس الرحمن سومرو   عدنان خان گوپانگ نمائندہ نیا دور کا ایک خاص کام کے سلسلے میں الرح...
16/06/2025

روزنامہ وفد کے رپورٹر سیئنر صحافی انیس الرحمن سومرو عدنان خان گوپانگ نمائندہ نیا دور کا ایک خاص کام کے سلسلے میں الرحمن پریس کلب راجن پور کلاں میں سیئنر صحافی انیس الرحمن سومرو کے پاس چند منٹ کی حاضری ہوئی

صحافت کے شعبے میں اہم موضوع پر گفتگو ہوئی ایک دوسرے سے علاقے مسائل پر گفتگو بھی کی گئی ہم جناب عدنان خان گوپانگ نمائندہ نیا دور کے مشکور ہیں

جنہوں نے اپنا قیمتی وقت دیا سیئنر صحافی انیس الرحمن سومرو نمائندہ روزنامہ < وفد > راجن پور کلاں

راجن پور کلاں: ریئس عمیر انڈھر کی معروف صحافی انیس الرحمن سومرو سے ملاقاتراجن پور کلاں ( کرائم رپورٹر )  ریئس عمیر انڈھر...
14/06/2025

راجن پور کلاں: ریئس عمیر انڈھر کی معروف صحافی انیس الرحمن سومرو سے ملاقات

راجن پور کلاں ( کرائم رپورٹر ) ریئس عمیر انڈھر کی معروف صحافی انیس الرحمن سومرو سے الرحمن پریس کلب راجن پور کلاں میں خصوصی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ریئس عمیر انڈھر نے انیس الرحمن سومرو کو عیدالاضحیٰ کی پرخلوص مبارکباد دی اور ان کی صحافتی خدمات کو سراہا۔

ریئس عمیر انڈھر نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے، اور صحافی پر لازم ہے کہ وہ صحافتی ضابطۂ اخلاق کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے، قانون کے دائرے میں رہ کر اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سچائی، غیرجانبداری اور عوامی فلاح کے اصولوں پر کاربند رہنا ہر صحافی کا بنیادی فرض ہے، اور وہ اس میدان میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی انیس الرحمن سومرو نے کہا کہ مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کے لیے ادارے نے جو ذمہ داریاں ان کے سپرد کی ہیں، وہ ان کو احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مظلوموں کی آواز بن کر عوام کے مسائل کو ایوانِ بالا تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

روزنامہ وفد کے رپورٹر  سیئنر صحافی انیس الرحمن سومرو   عدنان خان گوپانگ نمائندہ نیا دور کا ایک خاص کام کے سلسلے میں الرح...
14/06/2025

روزنامہ وفد کے رپورٹر سیئنر صحافی انیس الرحمن سومرو عدنان خان گوپانگ نمائندہ نیا دور کا ایک خاص کام کے سلسلے میں الرحمن پریس کلب راجن پور کلاں میں سیئنر صحافی انیس الرحمن سومرو کے پاس چند منٹ کی حاضری ہوئی

صحافت کے شعبے میں اہم موضوع پر گفتگو ہوئی ایک دوسرے سے علاقے مسائل پر گفتگو بھی کی گئی ہم جناب عدنان خان گوپانگ نمائندہ نیا دور کے مشکور ہیں

جنہوں نے اپنا قیمتی وقت دیا سیئنر صحافی انیس الرحمن سومرو نمائندہ روزنامہ < وفد > راجن پور کلاں

راجن پور کلاں: سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، رفیع اللہ نیازیراجن پور کلاں ( کرائم رپورٹر )  پولیس چوک...
14/05/2025

راجن پور کلاں: سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، رفیع اللہ نیازی

راجن پور کلاں ( کرائم رپورٹر )
پولیس چوکی راجن پور کلاں میں نئے تعینات ہونے والے انچارج رفیع اللہ نیازی نے معروف صحافی انیس الرحمن سومرو سے تعارفی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشوں، رسہ گیروں، چوروں، ڈکیتوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ چوکی راجن پور کلاں میں چٹی دلالوں اور ٹاوٹوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں چھوڑی جائے گی۔ ڈی پی او رحیم یار خان عرفان احمد سموں کی ہدایات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کے گرد دن رات گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

رفیع اللہ نیازی نے کہا کہ موثر گشت کے ذریعے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں اور ان کی نشاندہی پولیس کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

چوکی انچارج نے بتایا کہ راجن پور کلاں کے تمام مواضعات اور چھوٹی بڑی بستیوں کی حفاظت کے لیے پولیس دن رات عوام کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔

صحافت: ریاست کا چوتھا ستونآج دنیا بھر میں یومِ صحافت منایا جا رہا ہے — وہ دن جب ہم صحافیوں کی قربانیوں، ان کی حق گوئی، ا...
03/05/2025

صحافت: ریاست کا چوتھا ستون

آج دنیا بھر میں یومِ صحافت منایا جا رہا ہے — وہ دن جب ہم صحافیوں کی قربانیوں، ان کی حق گوئی، اور معاشرے کی اصلاح کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ صحافت، ریاست کا چوتھا ستون ہونے کے ناطے، ایک اہم ذمہ داری کی حامل ہے جو سچ، انصاف اور عوامی شعور کی علمبردار ہوتی ہے۔

اس خاص موقع پر، میں اپنے پیارے دوست، بھائی، اور نیشنل پریس کلب شاہ جمال کے سرپرست اعلیٰ سردار عامر مرتضی خان چانڈیہ صاحب کو دلی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ وہ نہ صرف شاہ جمال بلکہ ضلع مظفرگڑھ کے نامور اور باوقار صحافیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ اُن کی صحافت کا طرۂ امتیاز ہمیشہ مثبت سوچ، عوامی خدمت اور مظلوموں کی آواز بننا رہا ہے۔

انہوں نے علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے، کمزور طبقے کی ترجمانی کرنے اور بے باک، سچی اور بااصول صحافت کو فروغ دینے میں جو کردار ادا کیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔

آیئے، اس یومِ صحافت پر ہم سب مل کر سردار عامر مرتضی خان چانڈیہ جیسے نڈر صحافیوں کو سراہیں اور مثبت صحافت کے فروغ کا عہد کریں۔

تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ اس عظیم صحافی کی خدمات پر اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کریں۔

شکریہ!

29 April 2025
29/04/2025

29 April 2025

*اپیل برائے ڈی سی او رحیم یار خان*محترم ڈی سی او رحیم یار خان صاحب!گزارش ہے کہ راجن پور کلاں تا فتح پور پنجابیاں روڈ کی ...
28/04/2025

*اپیل برائے ڈی سی او رحیم یار خان*

محترم ڈی سی او رحیم یار خان صاحب!

گزارش ہے کہ راجن پور کلاں تا فتح پور پنجابیاں روڈ کی مرمت کا کام طویل عرصے سے تاخیر کا شکار ہے۔ ٹھیکیدار کی جانب سے کام میں عدم دلچسپی اور لاپرواہی کے باعث روڈ کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں، جس کی وجہ سے روزانہ حادثات پیش آ رہے ہیں اور اہلِ علاقہ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ہم حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، ٹھیکیدار کو پابند کیا جائے کہ جلد از جلد کام مکمل کرے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں اور قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

امید ہے کہ آپ اس اہم عوامی مسئلے پر ہمدردانہ غور فرمائیں گے۔

بااحترام
علاقہ مکین
رپورٹ : انیس الرحمن سومرو
روزنامہ ۰ وفد ۰ رحیم یار خان
میڈیا گروپ راجن پور کلاں
03154493094
03033866390

Address

Rahimyar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daliy wafad Rahim Yar Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daliy wafad Rahim Yar Khan:

Share

Category