31/12/2025
حاجی پور کے نواحی علاقہ موضع نواں شہر کا نوجوان محمد ندیم جوئیہ گجرات میں اوباشوں کے ہاتھوں قتل 25 سالا نوجوان ندیم دیتوال گجرات میں محنت مزدوری کرتا تھا ملزمان ارمان بٹ اسد گجر اور انکے ساتھی نے نوجوان ندیم کو مرغا واپسی کرنے کے بہانے بلایا اور تیز دھار آلے سے نوجوان کی شہہ رگ کاٹ کر لاش ویرانے میں پھینک دی مقتول کی لاش جب آبائی قصبے لائی گئی تو ہر آنکھ اشک بار تھی مقتول کے والد ملک شملہ جوئیہ اور دیگر رشتے داروں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف آئی جی پنجاب عثمان انور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے