Naat Collection

Naat Collection Listening Naat is to make your soul comfortable

07/05/2026

مریدی لَا تَخَفْ کہہ کر تسلی دی غلاموں کو
قیامت تک رہے بے خوف بندہ غوث اعظم کا
ندا دے گا منادی حشر میں یوں قادریوں کو
کہاں ہیں قادری کرلیں نظارہ غوث اعظم کا
مجھے بیعت ہے اپنے شیخ سے ان کے گھرانے میں
مرے حصے میں بھی آیا خزانہ غوث اعظم کا
💙🩵💙

بیشک ہمارے نبی پاک صلّی اللّٰہُ علیہِ وَسلّم ہر ایک کیلیۓ رحمت بن کر آۓ ہیں
10/09/2025

بیشک ہمارے نبی پاک صلّی اللّٰہُ علیہِ وَسلّم ہر ایک کیلیۓ رحمت بن کر آۓ ہیں

18/09/2023
06/09/2023

دَرُودِ تَاج

ایک عاشق مُصّطُفٰی صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا
کہ تم عشق میں بڑی آہیں بھرتے ہو
حضور علیہ الصلوة والسلام کا نام سن کر تمہارے چہرے پر رونق آ جاتی ہے

پیارے آقا صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا ذکر سن کر تمہارا چہرہ کھل اٹھتا ہے
ذرا یہ تو بتاٶ که جس سے تم محبت کرتے ہو وہ ہیں کیسے؟

کہنے لگا...

صاحب التاج
والمعراج
والبراق
والعلم

کہنے لگا کرتے کیا ہے؟

دافع البلاء
والوباء
والقحط
والمرض
والالم

آپکے محبوب کا نام کہاں ہے؟

اسمہ مکتوب
مرفوع
مشفوع
منقوش
فی اللوح
والقلم

وہ کہاں کے سردار ہیں؟

سید العرب
والعجم

انکا جسم کیسا ہے؟
کہنے لگا

جسمہ مقدس
معطر
منور
فی البیت
والحرم

جسم ایسا پیارا تو چہرہ کیسا ہے؟
کہنے لگا

شمس الضحیٰ
بدر الدجیٰ
صدر العلیٰ
نور الھدیٰ
کھف الوریٰ
مصباح الظلم

عادتیں کیسی ہیں؟

جمیل الشیم

وہ کرتے کیا ہیں؟

شفیع الامم

انکے پاس ہے کیا
وہ دیتے کیا ہیں؟

صاحب الجود و الکرم

اتنی شان والے
اتنی عظمت والے
انکی حفاظت کون کرتا ہے؟

واللہ عاصمہ

انکے خادم کون ہیں؟

جبریل خادمہ

انکی سواری کون سی ہے؟

البراق مرکبہ

وہ سفر کہاں کا کرتے ہیں؟
عاشق کہنے لگا

المعراج سفرہ

کہاں تک کا سفر کرتے ہیں؟

سدرة المنتھٰی مقامہ
و قاب قوسین مطلوبہ
والمطلوب مقصودہ
والمقصود موجودہ

وہ کہاں کے سردار ہیں کن کے سردار ہیں؟

سیدالمرسلین
خاتم النبیین
شفیع المذنبین
انیس الغریبین
رحمة اللعلمین
راحة العاشقین
مراد المشتاقین
شمس العارفین
سراج السالکین
مصباح المقربین

مالداروں اور امیروں سے ہی محبت کرتے ہیں
یا غریبوں کا بھی خیال کرتے ہیں؟

عاشق کہتا ہے کیسی بات کرتے ہو
میرا محبوب تو۔۔۔۔

محب الفقراء
والغرباء
والمساکین
سید الثقلین
نبی الحرمین
امام القبلتین

تمہیں کیا ملے گا؟

وسیلتنا فی الدارین
صاحب قاب قوسین

یہ دنیا والے ہی محبت کرتے ہیں یاکوئی اور بھی؟؟

محبوب رب المشرقین والمغربین

انکی اولاد کیسی ہے؟

جد الحسن والحسین
مولانا و مولی الثقلین

کیا یار۔۔۔۔!!!!!!
اتنی عظمتوں والا تیرا محبوب
انکا نام تو بتادو انکا نام کیا ہے؟

ابی القاسم محمد ابن عبد اللہ
نور من نور اللہ
یاایھاالمشتاقون بنور جمالہ

اے عاشقو انکے نور جمال میں گم ہوجاٶ۔۔💚🌹💚

Address

Rawalpindi
46000

Telephone

+923335583219

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naat Collection posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Naat Collection:

Share

Category