Hassan writes

Hassan writes Give respect take respect

جمعہ المبارک
05/05/2023

جمعہ المبارک

05/05/2023

آئینے میں ہر اِک ادا کو دیکھ کر کہتے ہیں وہ
آج یہ دیکھیں گے ہم کس کس کی ہے آئی ہوئی

05/05/2023
السلام علیکم صبح بخیر
05/05/2023

السلام علیکم صبح بخیر

خود بہ خود ایسے وہ شعروں میں اتر آتا ہےجیسے مالک بنا دستک دئے گھر آتا ہےیہ ضروری نہیں ہو گھر کا پتہ تو آئے اس کو بن آئے ...
04/05/2023

خود بہ خود ایسے وہ شعروں میں اتر آتا ہے
جیسے مالک بنا دستک دئے گھر آتا ہے

یہ ضروری نہیں ہو گھر کا پتہ تو آئے
اس کو بن آئے بھی آنے کا ہنر آتا ہے

دل سے اٹھ جاتی ہے ہر شے کی محبت اس دم
جب محبت کے کوئی زیرِ اثر آتا ہے

مجھ کو معلوم نہیں آپ کی صورت کیا ہے
مجھ کو ہر شخص میں وہ شخص نظر آتا ہے

میں چھپاتا ہوں بہت نام مگر کیا کیجے
ایک چہرہ میرے لفظوں میں ابھر آتا ہے

لازماً ماں نے مری یاد کیا ہو گا مجھے
ورنہ صحرا میں بھلا سبز شجر آتا ہے

کس کی بن سکتی ہے خود سوچو بھلا اس دل سے
جو بھی کہتا ہوں الٹ اُس کا یہ کر آتا ہے

دوست آساں نہیں برسوں کی ریاضت ہے کہ اب
بہ خوشی سوگ منانے کا ہنر آتا ہے

ہے یہ احساس غلط راہ نکل آیا ہوں
ایسے رستے میں مگر موڑ کدھر آتا ہے

یہ جو انسان ہے خود غرضی میں کم ظرفی میں
جانے کتنوں کو اکیلا ہی بسر آتا ہے

آج پھرتا ہے جو اس شہر میں ہنستا بستا
کل کے اخبار میں وہ بن کے خبر آتا ہے

کیا عجب ہم پہ بھی کچھ دن کو بہار آ جائے
اس کی قربت میں تو پت جھڑ بھی نکھر آتا ہے

یونہی صحرا کا رویہ نہیں روکھا مجھ سے
اس کی دانست میں مجنوں ہی ادھر آتا ہے

جب بھی محفل میں گیا خود کو دغا دینے کو
دو گھڑی میں ہی یہ دل مجھ سے مکر آتا ہے

وہ جو ہنستا ہؤا آتا ہے گلی سے اس کی
اس کو دیکھے بنا شاید وہ گزر آتا ہے

اپنی مرضی یہاں رکھتا نہیں کوئی ابرک
اٹھ کے چل دیتا ہے جب حکمِ سفر آتا ہے

خاک سمجھے گی تری بات یہ دنیا ابرک
تم کو کہنے کا سلیقہ ہی کدھر آتا ہے

اتباف ابرک

وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا مسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گاہم تو سمجھے تھے کہ اک زخم ہے بھر جائے گا کیا خب...
04/05/2023

وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا
مسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا

ہم تو سمجھے تھے کہ اک زخم ہے بھر جائے گا
کیا خبر تھی کہ رگ جاں میں اتر جائے گا

وہ ہواؤں کی طرح خانہ بجاں پھرتا ہے
ایک جھونکا ہے جو آئے گا گزر جائے گا

وہ جب آئے گا تو پھر اس کی رفاقت کے لیے
موسم گل مرے آنگن میں ٹھہر جائے گا

آخرش وہ بھی کہیں ریت پہ بیٹھی ہوگی
تیرا یہ پیار بھی دریا ہے اتر جائے گا

مجھ کو تہذیب کے برزخ کا بنایا وارث
جرم یہ بھی مرے اجداد کے سر جائے گا

پروین شاکر

‏کُچھ یہ بھی هے کہ موسمِ عِشق اب نہیں رهاکُچھ هم بھی تھک گئے تِیرے دَر پر کھڑے کھڑے
04/05/2023

‏کُچھ یہ بھی هے کہ موسمِ عِشق اب نہیں رها
کُچھ هم بھی تھک گئے تِیرے دَر پر کھڑے کھڑے

اس کے نزدیک غم ترک وفا کچھ بھی نہیں مطمئن ایسا ہے وہ جیسے ہوا کچھ بھی نہیں اب تو ہاتھوں سے لکیریں بھی مٹی جاتی ہیں اس کو...
04/05/2023

اس کے نزدیک غم ترک وفا کچھ بھی نہیں
مطمئن ایسا ہے وہ جیسے ہوا کچھ بھی نہیں

اب تو ہاتھوں سے لکیریں بھی مٹی جاتی ہیں
اس کو کھو کر تو مرے پاس رہا کچھ بھی نہیں

چار دن رہ گئے میلے میں مگر اب کے بھی
اس نے آنے کے لیے خط میں لکھا کچھ بھی نہیں

کل بچھڑنا ہے تو پھر عہد وفا سوچ کے باندھ
ابھی آغاز محبت ہے گیا کچھ بھی نہیں

میں تو اس واسطے چپ ہوں کہ تماشا نہ بنے
تو سمجھتا ہے مجھے تجھ سے گلا کچھ بھی نہیں

اے شمارؔ آنکھیں اسی طرح بچھائے رکھنا
جانے کس وقت وہ آ جائے پتا کچھ بھی نہیں

اختر شمار

تم اگر مصروف زمانہ ہوہم بھی راہ میں پڑے تھوڑی ہیں
04/05/2023

تم اگر مصروف زمانہ ہو
ہم بھی راہ میں پڑے تھوڑی ہیں

Welcome to our page
04/05/2023

Welcome to our page

Address

Taxila
Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hassan writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category