kaboter Bazi

kaboter Bazi kaboter Bazi

08/08/2025
یہ دل کو ہلا دینے والا منظر ہےجب سب راستے بند ہو چکے ہوںجب زمین پر کوئی دروازہ نہ کھل رہا ہوتو بندے آسمان کی طرف دیکھ کر...
27/07/2025

یہ دل کو ہلا دینے والا منظر ہے
جب سب راستے بند ہو چکے ہوں
جب زمین پر کوئی دروازہ نہ کھل رہا ہو
تو بندے آسمان کی طرف دیکھ کر اللہ پر بھروسہ کرتے ہیں
اور پھر… دل سے نکلتی ہے وہی صدا جو رب نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی ماں کو سکھائی تھی

"فَأَلْقِيهِ فِي الْيَمِّ"
تو ڈال دے اسے دریا میں…
(سورہ طٰہٰ، آیت 39)
اسی یقین، اسی توکل، اور اسی امید کے ساتھ
مصر کے عام لوگ — وہ لوگ جن کے پاس نہ حکومت ہے نہ اختیار
اپنی روزی کاٹ کر، اپنے گھروں سے کھانے کی چیزیں بوتلوں میں بھر کر
غزہ کے سمندر میں ڈال رہے ہیں
اس امید کے ساتھ کہ شاید
"اللہ کے حکم سے یہ چیزیں اپنی منزل تک پہنچ جائیں"
کیا معلوم
کس بوتل میں کسی بچے کے لیے زندگی کا آخری گھونٹ ہو
کس دانے سے کسی ماں کی گود آباد ہو جائے
کس ٹھنڈے گھونٹ سے کسی زخمی کو نئی سانس مل جائے
یہ صرف کھانا نہیں
یہ صرف پانی نہیں
یہ یقین ہے
یہ وفا ہے
یہ امت کا درد ہے جو بہتے پانی میں بھی راستہ تلاش کر لیتا ہے
🌊 اور قرآن گواہ ہے کہ جو اللہ پر توکل کرتا ہے
اس کے لیے سمندر بھی راستہ بن جاتا ہے
جیسے فرمایا:
"وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ"
جو اللہ پر بھروسہ کرے، اللہ اس کے لیے کافی ہے
(سورہ الطلاق، آیت 3)
اللہ ان مظلوموں کے لیے یہ چھوٹے چھوٹے قطرے
بڑے بڑے سمندر بنادے
اور ان بہن بھائیوں کی نیتوں کو قبول فرمائے
جنہوں نے درد کو خاموشی سے پانی میں رکھ کر
اللہ کے در پر رکھ دیا…
"إِنَّ رَبِّي لَطِيفٌ لِّمَا يَشَاءُ"
بے شک میرا رب ہر چیز کے لیے بڑا مہربان ہے
(سورہ یوسف، آیت 100)
ان شاءاللہ… یہ بوتلیں اپنی منزل پر پہنچیں گی
کیونکہ اللہ کی راہ میں دی گئی چیز کبھی ضائع نہیں جاتی

بچے سے زیادتی کے ملزمان کو ریلیف  دینے پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے سب انسپکٹر کو تاریخی سزا دے ڈالی. ڈی پی او ٹوبہ ٹیک ...
27/07/2025

بچے سے زیادتی کے ملزمان کو ریلیف دینے پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے سب انسپکٹر کو تاریخی سزا دے ڈالی. ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے ایک ہی دن میں سب انسپکٹر دلدار حسین کو ڈی پروموٹ (ریورشن ) کر کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بنایا پھر اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے سے ڈی پروموٹ کر کے ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا پھر ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے سے ڈی پروموٹ کیا اور کانسٹیبل بنا دیا اس کے ساتھ ہی اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کانسٹیبل کو ڈس مس سروس کردیا ذرائع

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کول مائن کے "ڈگاری" مقام پر پیش آنے والے واقعے میں جاں بحق ہونے والی ل...
20/07/2025

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کول مائن کے "ڈگاری" مقام پر پیش آنے والے واقعے میں جاں بحق ہونے والی لڑکی کا نام شِتل اور لڑکے کا نام رزک نہیں ہے۔ یہ صرف علامتی نام ہیں جنہیں استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ہمارے مصنف دوست زرک میر نے ایک کہانی لکھی تھی جس میں "شیتل" اور "ذرک" کی محبت کی داستان بیان کی گئی تھی۔

بدقسمتی سے، لوگوں نے اس کہانی کو کاپی پیسٹ کر کے سنجدی واقعے کو "زرک" اور "شِیتل" سے جوڑ دیا، حالانکہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اب تک صرف یہ تصدیق ہو سکی ہے کہ یہ واقعہ کوئٹہ سے ملحقہ علاقے میں پیش آیا ہے۔

اس واقعے میں اب تک خاتون اور مرد کے اصل نام، قبیلے یا کسی ذیلی شاخ کی شناخت سامنے نہیں آئی ہے، لہٰذا سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔

ہم جیسے ہی اس واقعے سے متعلق مستند اور زمینی حقائق پر مبنی معلومات حاصل کریں گے، آپ تک پہنچائیں گے۔ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، مگر اب تک کسی ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش نہیں کیا جا سکا۔

لہٰذا صبر سے کام لیں، سچائی سامنے آنے کا انتظار کریں، اور سوشل میڈیا پر کسی غیر مصدقہ خبر یا جھوٹ کا حصہ نہ بنیں۔

دوران بلوچ

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ "غیرت کے نام پر" ایک جوڑے کو کیمرے کے ...
20/07/2025

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ "غیرت کے نام پر" ایک جوڑے کو کیمرے کے سامنے بے دردی سے قت*ل کیا گیا۔
اسلام کسی کو بھی "غیرت کے نام پر قت*ل" کی اجازت نہیں دیتا۔ یہ عمل صریحاً ق*تل ناحق ہے، جس کی قرآن و حدیث میں سخت ممانعت ہے۔

Address

Rawat
Rawalpindi

Telephone

+923145781337

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when kaboter Bazi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to kaboter Bazi:

Share

Category