Adeel Karyana Store Sahiwal

Adeel Karyana Store Sahiwal Its a Wholesale Grocery or karyana Store in sahiwal. We supply goods only in Sahiwal.

Its a wholesale store in sahiwal where every item is available at relatively less price than market price and we deliver only in sahiwal

23/02/2026

مصیبت اور پریشانی آنے کی صورت میں پڑھی جانے والی دعا

دکاندار ہوشیار حکومت پنجاب کی طرف سے کنڈا پاسنگ کی فیس 100 گرام سے 20 کلوگرام تک ختم کر دی گئی ہے اور20کلوگرام سےذائدوزن...
30/01/2026

دکاندار ہوشیار حکومت پنجاب کی طرف سے کنڈا پاسنگ کی فیس 100 گرام سے 20 کلوگرام تک ختم کر دی گئی ہے اور20کلوگرام سےذائدوزن والے کنڈے کی فیس 200 روپے مقرر کر دی گئ ہے جو کہ صرف متعلقہ انسپیکٹرہی وصول کر سکتا ہےرپئیرر صرف اور صرف اپنی ورکشاپ پر ہی کنڈےمرمت کر سکتے ہیں وہ فیلڈ میں جانے کے مجاز نہیں ہیں اور ان کی لائسنس صرف رپئیرنگ کے ہیں نہ کے پاسنگ کے وہ بھی تجدید شدہ نہ ہیں اگر اپ کے پاس کوئی بھی گروہ یا کوئی بھی فرد کنڈا پاسنگ کی مد میں فیس لینے یا کنڈا پاس کرنے کے لیے ائے تو جانچ پڑتال کریں کہ یہ فرد متعلقہ انسپیکٹر ہی ہے نا کہ رپئیرر اور اس سے فیس کےشیڈول اوراتھارٹی چیک کریں اگر کوئی رپئیرر یااس کے علاؤہ کوئی فرد ہوتواس کو پکڑ لیں اور حوالہ پولیس کریں یا ڈائریکٹر جنرل انڈسٹری پرائسز ویٹ اینڈ مئیر سے رابطہ کریں۔

26/10/2025
06/10/2025
01/09/2025

تحقیق کے مطابق رائیونڈ کے نواح میں قتل ہونے والے دونوں بھائی اور قتل کرنے والے دونوں بھائی (چاروں افراد) کریمینل نہ تھے۔ قتل ہونے والے دونوں بھائی دودھ کے کام سے وابستہ تھے جبکہ قاتل جو بعد میں خود قتل ہوگئے پھل کے کاروبار سے منسلک تھے۔

سوچ رہا تھا آخر وہ کیا بات تھی جس کی وجہ سے بات قتل تک پہنچ گئی، تیس روپے چھوڑے جاسکتے تھے یا لیے جاسکتے تھے۔

واقعہ کے مطابق دونوں بھائی دودھ چھوڑ کر واپس آئے، انہوں نے ایک درجن کیلے خریدے، کیلے خریدنے کے بعد پھل خریدنے والوں نے کہا کہ ہمارے پاس سو روپے ہے یا پانچ ہزار کا نوٹ۔ ریڑھی والے نے کہا آپ تیس روپے کھلے دے دیں یا پھر تیس روپے کے کیلے واپس نکال دیں۔
پھل خریدنے والے لڑکوں نے کوئی غلیظ جملہ بول کر کہا کہ اگر نکالنے ہی تھے تو ڈالے کیوں؟ جملہ بیان نہیں کیا گیا کہ انہوں نے کیا لفظ بولے مگر جملہ غلیظ اور الفاظ نامناسب تھے۔

اس کے بعد دو طرفہ گالم گلوچ ہوئی، غلیظ جملہ کے ردعمل میں ریڑھی والے نے بھی بدزبانی کی۔

پہلے مقتولین نے ریڑھی والے کو مارا مگر اُس کے بعد ریڑھی والے کا بھائی اور دیگر ساتھی آگئے پھر انہوں نے مقتولین کو مارا حتی کہ وہ جان سے گئے۔

یہ تحقیات انویسٹگیشن آفیسر کی ہیں:
* بدزبانی کی ابتدا کیلے خریدنے والوں نے کی۔
* دو طرفہ گالم گلوچ ہوئی۔
* دست و گریباں ہوئے، کیلے خریدنے والوں کا پلڑا بھاری رہا۔
* بعدازیں ریڑھی بان اور اس کے ساتھیوں نے شدید تشدد کیا۔

غور کریں یہ واقعہ بدزبانی، جہالت اور انا کی وجہ سے رونما ہوا وگرنہ مقتولین مرنا چاہتے ہوں گے نہ مارنا۔ کئی دفعہ راہ جاتے چھوٹی چھوٹی بات پر لوگوں کو لڑتے اور لڑائی کو طول پکڑتے دیکھا۔ ایک فرد سے کوئی غلطی ہوتی ہے دوسرا اس کے جواب میں بدزبانی کرتا ہے اور بات بڑھ جاتی ہے، مارنےاور مرنے والے کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کیوں ایسا کررہے ہیں بس ایک جذبات سے لبریز کیفیت ہوتی ہے جسے آپ برداشت نہیں کرپاتے۔ چار نوجوان جو کریمینل نہیں تھے بدزبانی کی نظر ہوگئے۔

میرے ساتھ کئی دفعہ ایسا ہوا کہ کوئی رکشہ والا یا گاڑی والا گاڑی کو رگڑ ڈال گیا، ایسا بھی ہوا ہے کہ رکشہ والے نے پاؤں پر رکشہ چڑھا دیا لیکن ہر دفعہ ایک ہی بات سوچی کہ میں دوسرے کی لاپرواہی، زیادتی یا غفلت کے بدلہ میں کیا کرسکتا ہوں؟ لہذا نظر انداز کرکے آگے چل دیا۔ ایسا بھی ہوا ہے کہ میری لاپرواہی کی وجہ سے دوسرا حادثہ کا شکار ہوا، کسی کا اشارہ یا پچھلی بتی ٹوٹ گئی، ایسے میں جس کا نقصان ہوا ایسے لوگ بھی ملے جنہوں نے مالی نقصان پورا کرنے کا مطالبہ کیا یا ساتھ بدزبانی کی یا صرف بدزبانی کی۔ ایسے ہی پبلک ٹرانسپورٹ، دکانداروں یا دیگر جگہوں پر لوگوں سے الجھنے کی کئی وجوہات مل جاتی ہیں لوگ آپ سے خود الجھتے ہیں۔

شراور شیطان سے محفوظ رہنے کے لیے ایسی چیزوں کو نظرانداز کردینا چاہیے، میرا موقف ہے کہ گالی اور بدزبانی تک کو نظرانداز کرنا چاہیے، نظرانداز کرنا لڑائی اور فساد کو روکنے کے مترادف ہے، بڑے حوصلے والے لوگوں کا کام ہے، یقین جانیے نظر انداز کرنے سے یا اپنی لاپرواہی پر معذرت کرنے سے آپ کی عزت میں کمی نہیں ہوگی۔

اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
Copied

کل سے پورے پنجاب میں پیرا فورس ناجائز تجاوزات کے خلاف کام شروع کر رہی ہے یہ اپنا شیڈول جاری نہیں کریں گے بلکہ جہاں بھی ج...
29/07/2025

کل سے پورے پنجاب میں پیرا فورس ناجائز تجاوزات کے خلاف کام شروع کر رہی ہے

یہ اپنا شیڈول جاری نہیں کریں گے بلکہ جہاں بھی جائیں گے کاروائی کریں گے

اگر سامان دوکان کی حدود سے باہر ہوا تو دوکان سیل یا جرمانہ یا سامان ضبط کر لیں گے

دوکاندار حضرات سامان کا ڈسپلے دوکان کی حدود کے باہر نہ لگائیں

انجمن تاجران کے کسی رہنما یا سیاسی مداخلت نہ کی جا سکے گی

تاجر صدور یہ پیغام ہر دوکاندار تک پہنچائیں اور خود نگرانی کریں

20/06/2025

Details : https://www.siasat.pk/threads/925584/
حکومت کی متضاد پالیسی: چینی کی برآمد کے بعد اب درآمد کا فیصلہ، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ۔۔ "حکومت نے گزشتہ روز ایک حیران کن فیصلے میں 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ، حالانکہ رواں مالی سال کے دوران تقریباً اتنی ہی مقدار پہلے ہی برآمد کی جا چکی ہے "۔ شہباز رانا کی رپورٹ

17/05/2025

ڈان نیوز کے مطابق، چینی کی قیمت 185 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، اور 200 روپے کلو تک پہنچنے کا امکان ہے۔ قوم کی توجہ جنگ کے معاملات پر مرکوز تھی، اور چینی مافیا اپنا کام دکھا گیا۔ اربوں روپے عوام کی جیبوں سے سرمایہ داروں کی تجوریوں میں منتقل۔ عدنان عادل

https://www.siasat.pk/threads/923713

Address

Street No 7, Kot Khadim Ali Shah
Sahiwal
57000

Opening Hours

Monday 07:00 - 20:00
Tuesday 07:00 - 20:00
Wednesday 07:00 - 20:00
Thursday 07:00 - 20:00
Friday 07:00 - 20:00
Saturday 07:00 - 20:00
Sunday 07:00 - 20:00

Telephone

+923206908009

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adeel Karyana Store Sahiwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category