15/12/2025
ایم سی پریس کلب 46 اڈا کے صدر سردار کامران شہاب جٹ کے کزن محمد آصف جٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
ایم سی پریس کلب 46 اڈا کے صدر سردار کامران شہاب جٹ صاحب کے کزن، محمد آصف جٹ مرحوم کے اچانک انتقال پر پورے علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی ہے۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور صحافتی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ایم سی پریس کلب 46 اڈا کے تمام عہدیداران و ممبران نے اس المناک سانحے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد آصف جٹ مرحوم ایک نہایت خوش اخلاق، شریف النفس اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی وفات سے نہ صرف خاندان بلکہ پورا علاقہ ایک نیک اور باکردار انسان سے محروم ہو گیا ہے۔
مرحوم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرنے والوں میں سابق ایم این اے عامر سلطان چیمہ صاحب، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی ایم این اے، فیصل فاروق چیمہ سابق ایم پی اے، سرپرستِ اعلیٰ ایم سی پریس کلب 46 اڈا رائے عمران رسول بھٹی صاحب، چوہدری وسیم یعقوب چیئرمین یونین کونسل 108، چیئرمین مہر علی حسن لالی آسیانوالہ اور چوہدری انور جٹ چیئرمین یونین کونسل 84 شامل ہیں۔ تمام معزز شخصیات نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
ایم سی پریس کلب 46 اڈا کے عہدیداران اور معززین نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ محمد آصف جٹ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور پسماندگان بالخصوص سردار کامران شہاب جٹ صاحب اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔