rana rizwan

rana rizwan FALLOW ME

22/04/2026

Surat No 41 : سورة حم السجدہ - Ayat No 7

الَّذِیۡنَ لَا یُؤۡتُوۡنَ الزَّکٰوۃَ وَ ہُمۡ بِالۡاٰخِرَۃِ ہُمۡ کٰفِرُوۡنَ ﴿۷﴾

جو زکوۃ نہیں دیتے اور آخرت کے بھی منکر ہی رہتے ہیں ۔

22/04/2026

Surat No 41 : سورة حم السجدہ - Ayat No 6

قُلۡ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثۡلُکُمۡ یُوۡحٰۤی اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰـہُکُمۡ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ فَاسۡتَقِیۡمُوۡۤا اِلَیۡہِ وَ اسۡتَغۡفِرُوۡہُ ؕ وَ وَیۡلٌ لِّلۡمُشۡرِکِیۡنَ ۙ﴿۶﴾

آپ کہہ دیجئے! کہ میں تو تم ہی جیسا انسان ہوں مجھ پر وحی نازل کی جاتی ہے کہ تم سب کا معبود ایک اللہ ہی ہے سو تم اس کی طرف متوجہ ہو جاؤ اور اس سے گناہوں کی معافی چاہو ، اور ان مشرکوں کے لئے ( بڑی ہی ) خرابی ہے ۔

21/04/2026

Surat No 41 : سورة حم السجدہ - Ayat No 5

وَ قَالُوۡا قُلُوۡبُنَا فِیۡۤ اَکِنَّۃٍ مِّمَّا تَدۡعُوۡنَاۤ اِلَیۡہِ وَ فِیۡۤ اٰذَانِنَا وَقۡرٌ وَّ مِنۡۢ بَیۡنِنَا وَ بَیۡنِکَ حِجَابٌ فَاعۡمَلۡ اِنَّنَا عٰمِلُوۡنَ ﴿۵﴾ ؓ

اور انہوں نے کہا کہ تو جس کی طرف ہمیں بلا رہا ہے ہمارے دل تو اس سے پردے میں ہیں اور ہمارے کانوں میں گرانی ہے اور ہم میں اور تجھ میں ایک حجاب ہے ، اچھا تو اب اپنا کام کئے جا ہم بھی یقیناً کام کرنے والے ہیں ۔

21/04/2026

Surat No 41 : سورة حم السجدہ - Ayat No 4

بَشِیۡرًا وَّ نَذِیۡرًا ۚ فَاَعۡرَضَ اَکۡثَرُہُمۡ فَہُمۡ لَا یَسۡمَعُوۡنَ ﴿۴﴾

خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا ہے پھر بھی ان کی اکثریت نے منہ پھیر لیا اور وہ سنتے ہی نہیں ۔

19/04/2026

Surat No 41 : سورة حم السجدہ - Ayat No 3

کِتٰبٌ فُصِّلَتۡ اٰیٰتُہٗ قُرۡاٰنًا عَرَبِیًّا لِّقَوۡمٍ یَّعۡلَمُوۡنَ ۙ﴿۳﴾

ایسی کتاب جس کی آیتوں کی واضح تفصیل کی گئی ہے ( اس حال میں کہ ) قرآن عربی زبان میں ہے اس قوم کے لئے جو جانتی ہے ۔

19/04/2026

Surat No 41 : سورة حم السجدہ - Ayat No 2

تَنۡزِیۡلٌ مِّنَ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ۚ﴿۲﴾

اتاری ہوئی ہے بڑے مہربان بہت رحم والے کی طرف سے ۔

18/04/2026

Surat No 40 : سورة مومن - Ayat No 85

فَلَمۡ یَکُ یَنۡفَعُہُمۡ اِیۡمَانُہُمۡ لَمَّا رَاَوۡا بَاۡسَنَا ؕ سُنَّتَ اللّٰہِ الَّتِیۡ قَدۡ خَلَتۡ فِیۡ عِبَادِہٖ ۚ وَ خَسِرَ ہُنَالِکَ الۡکٰفِرُوۡنَ ﴿٪۸۵﴾  14

لیکن ہمارے عذاب کو دیکھ لینے کے بعد ان کے ایمان نے انہیں نفع نہ دیا ۔ اللہ نے اپنا معمول یہی مقرر کر رکھا ہے جو اس کے بندوں میں برابر چلا آرہا ہے اور اس جگہ کافر خراب و خستہ ہوئے ۔

18/04/2026

Surat No 40 : سورة مومن - Ayat No 84

فَلَمَّا رَاَوۡا بَاۡسَنَا قَالُوۡۤا اٰمَنَّا بِاللّٰہِ وَحۡدَہٗ وَ کَفَرۡنَا بِمَا کُنَّا بِہٖ مُشۡرِکِیۡنَ ﴿۸۴﴾

ہمارا عذاب دیکھتے ہی کہنے لگے کہ اللہ واحد پر ہم ایمان لائے اور جن جن کو اس کا ہم شریک بنا رہے تھے ہم نے ان سب سے انکار کیا ۔

Address

Sialkot

Opening Hours

09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when rana rizwan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share