HAMSA - Haji Mithai Since 1960

HAMSA - Haji Mithai Since 1960 Welcome to the official HAMSA page! Formerly known as Haji Mithai, we have proudly remained the oldest and most trustworthy name in the region. 🌟

عالم اسلام کو عید الاضحٰی مبارک ھو اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات، قربانیاں او دعائیں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔
27/05/2026

عالم اسلام کو عید الاضحٰی مبارک ھو
اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات، قربانیاں او دعائیں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

🌿 Hamsa Seabuckthorn 🌿قدرتی صحت، توانائی اور خوبصورتی کا راز!اگر آپ چاہتے ہیں: ✨ شوگر کو متوازن رکھنا✨ جلد کو قدرتی چمک ...
25/05/2026

🌿 Hamsa Seabuckthorn 🌿
قدرتی صحت، توانائی اور خوبصورتی کا راز!

اگر آپ چاہتے ہیں:
✨ شوگر کو متوازن رکھنا
✨ جلد کو قدرتی چمک دینا
✨ دل کو صحت مند بنانا
✨ جسمانی توانائی بڑھانا
✨ مدافعتی نظام مضبوط کرنا

تو Hamsa Seabuckthorn کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔ 💛

قدرتی وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس اور غذائیت سے بھرپور — صحت مند زندگی کے لیے بہترین انتخاب۔

📞 WhatsApp: +92 371 3342672
🌐 Website: www.hamsa.pk

01/12/2025

سکردو شہر کے پرانے بازار میں ایک ایسی دکان ہے جو 1959 میں ایک بیکری کے طور پر شروع ہوئی تھی، بعد میں یہ جنرل سٹور بنی، اور اب یہ ایسی نایاب جڑی بوٹیوں، دیسی ادویات اور نسخوں کی دکان بن گئی ہے جو پورے علاقے میں اور کہیں دستیاب نہیں ہیں۔

حاجی مٹھائی کی دکان پورے بلتستان میں مشہور ہے۔ جو چیز آپ کو پورے شہر سے نہ ملے وہ حاجی مٹھائی کے ہاں سے بروقت مل جاتی ہے۔

اس دکان کا نام ’مٹھائی‘ اس لیے رکھا گیا جب ان کے والد محترم اور تایا نے 1959 میں کھرمنگ سے ہجرت کر کے سکردو شہر میں دونوں نے مل کر پہلے مٹھائی بنانے کی دکان کھولی، مگر تایا کی وفات کے بعد یہ جنرل سٹور میں تبدیل ہو گئی، اور پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں اور دیسی ادویات اور نسخوں کی دکان بن گئی۔

اس دکان میں سلاجیت، اجوائن، شمدون، زعفران، اور ان کی متعدد نایاب قسمیں، مشک عنبر، خشخاش، چاندی ورقہ، گلہری کے دانت، مارخور کی کھال، گھوڑے کی دم، یاک کے سینگ اور اس طرح کی اشیا، پھر عاملوں کے کام کی چیزیں کالا مرغ، الو کے پر، بلی کی مونچھیں، لومڑی کی دم، انار، انجیر، سیاہ گلاب کی ڈنڈیاں، کینو کے خشک چھلکے، زہر مہرہ، اخروٹ کا تیل، خوبانی کا تیل اور حتیٰ کہ تیار شدہ تعویز بھی ملتے ہیں، جن میں دعائے جوشن کبیر، ناد علی، سورہ فاتح، سورہ الکرسی وغیرہ شامل ہیں۔

مقامی نسل کی تمام تر جڑی بوٹیاں حسب ضرورت حالت و کیفیت میں اس دکان سے مل جاتی ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مٹھائی کا کہنا تھا کہ ’ہم لوگوں کو ہر چیز مہیا کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’جس وقت ان کی مٹھائی کی دکان تھی، اس وقت سکردو پسماندہ علاقہ تھا اور یہاں پر کچھ مخصوص چیزیں نہیں ملتی تھیں تو والد مرحوم نے یہ سوچا کہ ایک چھت کے نیچے ساری چیزیں ملیں۔ جو چیز نہیں ملتی تھی وہ ڈائری میں لکھتے تھے اور راولپنڈی، لاہور اور دوسرے شہروں سے لا کر دو تین ماہ بعد یہاں لے آتے تھے۔

’اس زمانے میں سکردو میں فوکر جہاز آیا کرتے تھے، اس میں صرف چھ لوگوں کی گنجائش تھی۔ اس کے علاوہ ڈیکوٹا جہاز بھی سامان لے کر آتے تھے، اس میں ہر چیز ہارڈویئر، سٹیشنری، جنرل سٹور، میڈیکل سٹور وغیرہ کا سامان آتا تھا۔

’پھر یہ دکان پورے سکردو میں حاجی مٹھائی کے نام سے مشہور ہو گئی۔ تمام اضلاع یعنی خپلو، کھرمنگ، روندو، شگر میں مقامی جڑی سلاجیت کا کام پہلی بار والد مرحوم نے کیا۔ اس زمانے میں سلاجیت کو لوگ جانتے ہی نہیں تھے، نہ ہی انہیں معلوم تھا کہ اس کی کیا خصوصیات ہیں۔

20/11/2025

حاجی مٹھائی بلتستان — 1960 سے خالص آفتابی سلاجیت کا واحد معتبر مرکز

حاجی مٹھائی بلتستان کی پہچان نہ صرف ہماری محنت اور دیانت ہے بلکہ 1960 سے خالص آفتابی سلاجیت فراہم کرنے کی ایک قابلِ فخر روایت بھی ہے۔ دہائیوں پر مشتمل اس اعتماد نے حاجی مٹھائی کو سلاجیت کا سب سے معتبر اور بہترین مرکز بنا دیا ہے۔

خالص آفتابی سلاجیت وہ نایاب قدرتی مادہ ہے جو ہمالیہ کے پہاڑوں کی بلند چوٹیوں سے سورج کی حرارت میں پگھل کر نکلتا ہے۔ یہ سیاہ، قدرے کڑوا لیکن بے حد قیمتی مادہ ہے، جسے پہاڑوں سے اکٹھا کر کے صاف کیا جاتا ہے تاکہ اپنی اصل خالص حالت میں آپ تک پہنچایا جا سکے۔

سلاجیت صدیوں سے گلگت بلتستان میں مختلف کمزوریوں اور بیماریوں کے علاج کے طور پر استعمال ہوتا آیا ہے۔
خالص آفتابی سلاجیت کے نمایاں فوائد:

کمردرد اور جوڑوں کے درد میں بے حد مفید

اعصابی اور جسمانی کمزوری کا مؤثر علاج

مردانہ کمزوری اور بانجھ پن میں مددگار

ذہنی دباؤ اور تھکن کا خاتمہ

اندرونی چوٹوں کی جلد بھرائی

ہڈیوں اور جوڑوں کی مضبوطی

اینٹی ایجنگ خصوصیات

ذیابیطس، السر اور الرجی میں فائدہ مند

خالص آفتابی سلاجیت میں 85% سے زائد قدرتی معدنیات اور طاقتور وٹامنز پائے جاتے ہیں، جو اسے ایک کامل قدرتی علاج بناتے ہیں۔ اسے پہاڑوں کا پسینہ بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ قدرت کا ایک ایسا تحفہ ہے جو صحت کو نئی توانائی بخشتا ہے۔

حاجی مٹھائی بلتستان — 1960 سے اعتماد، خلوص اور خالص آفتابی سلاجیت کا نام۔

Address

Skardu

Telephone

+923495375542

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HAMSA - Haji Mithai Since 1960 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to HAMSA - Haji Mithai Since 1960:

Shortcuts

Share