10/02/2026
*وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر سرکاری اسکولز میں قائم بُک بینک کے حوالے اہم احکامات جاری*
صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ہدایات جاری کردیں۔
سالانہ امتحانات کے بعد طلبہ سے مفت فراہم کردہ درسی کتب لازمی واپس لی جائیں۔
رزلٹ کارڈ پر درسی کتب کی واپسی کا اندراج کیا جائے۔
جاری اور واپس ہونے والی کتابوں کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے۔
تمام جمع شدہ کتابیں اسکول بُک بینک میں محفوظ کی جائیں۔
پرائمری تا ہائیر سیکنڈری تمام طلبہ سے کتابوں کی واپسی یقینی بنانے کی ہدایت
ڈی ای اوز کو اپنے اضلاع کے بُک بینک اسٹاک کی اپ ڈیٹ تفصیلات جمع کروانے کی بھی ہدایت دی گئیں ہیں۔
ضلعی تعلیمی افسران اسٹاک ریکارڈ ریجنل ڈائریکٹرز کو جمع کرائیں۔
ریجنل ڈائریکٹرز ضلع وار بُک بینک کی مجموعی ڈیٹا محکمہ کو فراہم کرنے کے پاپند ہونگے۔
ترجمان
محکمہ تعلیم سندھ