13/05/2026
جمعیت علماء اسلام یونٹ منڈودیرو کی مجلسِ عاملہ کا اجلاس جامعہ حمادیہ پیاروواھ روھڑی میں قاری نصراللہ سکھروی کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ کارروائی مولوی عبدالصمد چوھان نے چلائی۔
اجلاس میں “عالمِ امن اجتماع سکھر 2027” کی تیاریوں اور یونٹ کے مختلف دیہات کا جائزہ لیا گیا۔ قاری نصراللہ سکھروی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ امن و امان کیلئے آواز بلند کی ہے، سکھر میں امن جرگے اور کشمور سے کراچی تک امن مارچ اس کی واضح مثال ہیں۔
انہوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر مزید ظلم کیا ہے، جس سے غریب اور متوسط طبقہ سخت پریشانی کا شکار ہوگیا ہے۔
جاری کردہ حافظ علی اکبر مھر پریس ترجمان جے یوآئی یونٹ منڈودیرو