26/08/2024
بند دوکان کہ تھڑے پہ بیٹھے دو بوڑھے آپس میں باتیں کرتے ہوئے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ رہے تھے کہ ایک متجس راہگیر نے ان سے اتنا خوش ہونے کی وجہ پوچھ لی-
ایک بوڑھے نے اپنی ہنسی پہ قابو پاتے ہوئے بتایا :
ہم نے ملک کہ مسائل حل کرنے کے لئے ایک شاندار منصوبہ ڈھونڈ لیا ہے-
اور وہ منصوبہ یہ ہے کہ ساری قوم کو جیل میں ڈال دیا جائےاور ان کہ ساتھ ایک گدھا بھی جیل میں ڈالا جائے-
راہگیر نے دونوں کو حیرت سے دیکھا اور پوچھا
وہ تو ٹھیک ہے مگر ساتھ گدھے کو کیوں قید کیا جائے-
دونوں بوڑھوں نے فلک شگاف قہقہہ لگاتے ہوئے ایک دوسرے کو دیکھا اور ایک بوڑھے نے دوسرے سے کہا-
دیکھا آگیا یقین تجھے میری بات پر میں نہیں کہتا کہ یہ قوم اپنے بارے میں کبھی پریشان نہی ہو گی، سب کو گدھے کی ہی فکر ہوگی !!!
badosh
BM√•¥K