JUI Digital Media Cell Halqa Talash

JUI Digital Media Cell Halqa Talash جمعیت کا مقصد جمعیت کاپیغام
خدا کی زمین پر خدا کا نظام

سیاست محض ایوانوں میں گنی جانے والی نشستوں کا کھیل ہی نہیں، بلکہ اصل طاقت اُس اثر میں پوشیدہ ہوتی ہے جو قومی فیصلوں کی س...
16/04/2026

سیاست محض ایوانوں میں گنی جانے والی نشستوں کا کھیل ہی نہیں، بلکہ اصل طاقت اُس اثر میں پوشیدہ ہوتی ہے جو قومی فیصلوں کی سمت متعین کرے۔ مولانا مولانا فضل الرحمان اسی اثر اور تسلسل کا نام ہیں۔

وہ نہ حکومت کا حصہ ہیں، نہ کسی اتحادی بندھن میں جکڑے ہوئے، اور نہ ہی پارلیمنٹ میں ان کی جماعت کا عددی حجم کوئی فیصلہ کن اکثریت رکھتا ہے۔ مگر اس کے باوجود داخلی و خارجی قوتوں کا مسلسل اُن کی جانب رجوع کرنا اس حقیقت کو عیاں کرتا ہے کہ سیاست کا اصل مرکز ہمیشہ ایوانوں کے اندر ہی نہیں ہوتا، کچھ مراکز ایوانوں سے باہر بھی قائم ہوتے ہیں، اور مولانا اُن ہی مراکز میں سے ایک ہیں۔

امریکہ اور چین جیسے عالمی کھلاڑیوں کے سفارتی وفود ہوں، یا سعودی عرب اور ایران جیسے بااثر ممالک کے نمائندگان، ہر ایک کی حاضری اس در پر نظر آتی ہے۔ فـ ـلــســطــیـ ـن اور حـ ـمـ ـاس کی قیادت سے ملاقاتیں بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ مولانا کا کردار محض قومی نہیں بلکہ ایک وسیع تر عالمی تناظر رکھتا ہے۔

داخلی سیاست میں بھی یہی نقشہ نمایاں ہے۔ صدرِ مملکت سے لے کر وزیر اعظم تک، وفاقی وزراء سے لے کر ریاستی اداروں کے ذمہ داران تک، سب کی آمد و رفت اس بیٹھک کو ایک غیر رسمی مگر مؤثر سیاسی مرکز بنا چکی ہے۔ یہ وہ مقام ہے جو نہ کسی انتخابی نتیجے کا مرہونِ منت ہے اور نہ کسی سرکاری عہدے کا، بلکہ یہ دہائیوں پر محیط جدوجہد، فکری پختگی اور عوامی و سیاسی اعتماد کا حاصل ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان اب اقتدار کے روایتی تکلفات سے بہت آگے جاچکے ہیں۔ وہ پاکستان کی سیاست کی ایک ایسی مسلمہ اور ناگزیر حقیقت بن چکے ہیں جو محض موجود نہیں بلکہ اس وقت مرکزیت کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ ایسے کردار وقت کے دھارے کے ساتھ نہیں بہتے، بلکہ خود دھارے کا رخ متعین کرتے ہیں۔

دستور اسلام کانفرنس ۔۔۔۔
15/04/2026

دستور اسلام کانفرنس ۔۔۔۔

دستوراسلام کانفرنس ....شکریہ کارکنان حلقہ تالاش ہمیں فخر ہے آپ پر.... 🤝💖🎉
12/04/2026

دستوراسلام کانفرنس ....شکریہ کارکنان حلقہ تالاش ہمیں فخر ہے آپ پر.... 🤝💖🎉

10/04/2026
جمعیت علماء اسلام دیر لوئیر کے زیر اہتمام کمر توڑ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 10 اپریل بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ بمق...
07/04/2026

جمعیت علماء اسلام دیر لوئیر کے زیر اہتمام کمر توڑ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
10 اپریل بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ
بمقام شہید چوک تیمرگرہ دیر لوئیر ...انشاء اللہ

 .. جے یو آی حلقہ تالاش نے شیڈول کے مطابق آج یونین کونسل دشخیل کا دورہ کیا اور مختلف ویلجز میں کامیاب اجلاسات منعقد کیے ...
07/04/2026

..

جے یو آی حلقہ تالاش نے شیڈول کے مطابق آج یونین کونسل دشخیل کا دورہ کیا اور مختلف ویلجز میں کامیاب اجلاسات منعقد کیے
ویلج کاٹن ویلج اٹالا ویلج باغ میں اجلاسات سے سابقہ منسٹر جناب مظفرسید صاحب اور ناظم عمومی جناب ماسٹر عبدالحمید صاحب نے خصوصی شرکت فرمای ...
اجلاسات میں شرکا نے دستور اسلام کانفرنس میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا
اور گاڑیاں بک کرنے کیلے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گی


07/04/2026
04/04/2026

آج 4 اپریل بروز ہفتہ جامعہ انوار العلوم تالاش میں جمعیت علماء اسلام تحصیل تیمرگرہ کے عاملہ کا ایک اہم اجلاس
تحصیل امیر مفتی بخت سردار صاحب کے صدارت میں منعقد ہوا
اجلاس میں بطور مہمان خاص
ضلعی رہنما مفتی اشفاق صاحب اور بخت نسیم مہمند صاحب نے خصوصی شرکت کی
اجلاس میں تمام ویلج کونسلز کے امراء ونظماء بھی شریک رہیں

1 : باہم مشاورت سے 12اپریل کو مردان سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے عظیم الشان
"امریکہ & اس ر آئیل مردہ باد &
دستور اسلام کانفرنس " کے حوالے سے مکمل تیاری اور تحصیل تیمرگرہ سے کثیر تعداد میں شرکت کرنے کیلے خصوصی پلاننگ ٬ اور
2 : جماعتی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا



03/04/2026

مولانا فضل الرحمان نے جےیوآئی کی مجلس شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس کل طلب کیا ہے۔ ترجمان جےیوآئی

اجلاس 4 اور 5 اپریل کو مفتی محمود مرکز پشاور میں ہوگا۔ اسلم غوری

مولانا فضل الرحمن، اسلم غوری اور دیگر قائدین پشاور پہنچ گئے۔ترجمان جےیوآئی

اجلاس جے یوآئی کے مستقبل کی سیاسی سمت کا تعین کریگا۔ ترجمان جےیوآئی

اجلاس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس شوری آج پہنچ جائیں گے۔ اسلم غوری

اجلاس میں مجموعی حکومتى کارکردگی اور اہم عوامى مسائل زیر غور آئیں گے۔ ترجمان جے یو آئی

اجلاس میں مشرق وسطى كى صور تحال ، امریکہ اسرائیل جنگ کے خطے پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسلم غوری

اجلاس میں پاک افغان جنگ کے مضمرات اور علاقائی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اسلم غوری

اجلاس میں ملک کی موجوده سياسى صور تحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔ ترجمان جے یو آئی

میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان

Address

Madrasa Anwarululoom Ziarat Talash
Talash

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Digital Media Cell Halqa Talash posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category