Education Support Program Lasbela

Education Support Program Lasbela Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Education Support Program Lasbela, Grocers, Uthal.

13/03/2025
01/03/2025
اوتھل :: نئے تعلیمی سال میں داخلہ مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس اے ڈی سی (جنرل) سراج احمد بلوچ( فوکل پرسن برائے داخلہ مہ...
27/02/2025

اوتھل :: نئے تعلیمی سال میں داخلہ مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس اے ڈی سی (جنرل) سراج احمد بلوچ( فوکل پرسن برائے داخلہ مہم2025 ) لسبیلہ کے زیر صدارت منقعد ہوا اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کل داخلے مہم 2025 کے حوالے سے پریس کانفریس کی جائے گی اجلاس میں ڈی او ای تعلیم لسبیلہ محمد انور جمالی ڈی ای او تعلیم میل حاجی نوید احمد ہاشمی یونیسف ای ایس پی کے فیلڈ انجینئر سید محبوب شاہ فوکل پرسن ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ لسبیلہ محمد اطہر قریشی اور یونیسف ای ایس پی کے سی ای پی نعیم شاہ بھی موجود تھے جس میں محکمہ تعلیم یونیسف ای ایس پی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف سے نئے تعلیمی سال کے موقع پر بھر پور انداز میں داخلہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا اور اپنے مطلوبہ ہدف کو پورا کرنے کے حوالے سے مشاروت کی گئی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد انور جمالی نے بتایا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے مقررہ داخلے مہم میں 3726 نئے بچے داخل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے لیکن امید ہے کہ اس سے بھی زیادہ بچوں کو داخلے مہم میں سکولوں میں داخل کیا جائے گا

بوائز پرائمری اسکول بلال کڈ کو یونیسف ای ایس پی کی طرف سے فراہم کردہ ایس ڈی پی گرانٹ سے اسکول کا کام مکمل ہونے کے بعد ڈی...
25/02/2025

بوائز پرائمری اسکول بلال کڈ کو یونیسف ای ایس پی کی طرف سے فراہم کردہ ایس ڈی پی گرانٹ سے اسکول کا کام مکمل ہونے کے بعد ڈی ای او تعلیم میل لسبیلہ حاجی نوید احمد ہاشمی ڈی ڈی ای او تعلیم بیلا حاجی غلام رسول رونجہ اے ڈی ڈی ای او عبدالطیف رونجہ نے علاقہ معززین کے ساتھ اسکول کا افتتاح کیا

گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ویلپٹ گنڈاچہ یونیسف ای ایس پی کی طرف سے فراہم کردہ ایس ڈی پی گرانٹ اسکول کی مرمت و تزین و آر...
25/02/2025

گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ویلپٹ گنڈاچہ یونیسف ای ایس پی کی طرف سے فراہم کردہ ایس ڈی پی گرانٹ اسکول کی مرمت و تزین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد

گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول گنگا پیپرانی ایس ڈی پی کے بعد
25/02/2025

گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول گنگا پیپرانی ایس ڈی پی کے بعد

گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول نور محمد وایارہ یونیسف ای ایس پی کی طرف سے فراہم کردہ ایس ڈی پی گرانٹ سے اسکول میں مرمت و رنگ...
25/02/2025

گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول نور محمد وایارہ یونیسف ای ایس پی کی طرف سے فراہم کردہ ایس ڈی پی گرانٹ سے اسکول میں مرمت و رنگ روغن کے بعد

22/02/2025

اوتھــــــل:: ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول وایارہ میں اسکول ڈیولپمنٹ پروگرام (UNICEF) کے تحت مکمل ہونے والے مرمت و تزئین و آرائش کے کام کا باضابطہ افتتاح کر دیا ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ نے خصوصی طور پر چمپئین کلب کے طلبہ سے افتتاح کرایا، تاکہ طلبہ میں خود اعتمادی پیدا ہو اور وہ تعلیمی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کر سکیں تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) لسبیلہ محمد انور جمالی، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (DOE) میل حاجی نوید احمد ہاشمی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اوتھل اللہ ڈنہ بندیجہ، محکمہ تعلیم لسبیلہ کے فوکل پرسن محمد اطہر قریشی، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر یونیسیف قادر بخش، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر CPD منیر احمد، جان محمد گدور CPE، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ کے چیئرمین عبدالواحد سومرو، سیکرٹری مالیات غلام محمد گلفام دودا، ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول وایارہ غلام رسول، محمد مراد، محمد حنیف، محمد طاہر، غلام سرور، عبدالرشید، محبوب ولی، رحمت اللہ، عبدالرشید، اللہ ڈنہ، محمد حنیف، عبدالحکیم، محکمہ تعلیم لسبیلہ کے سپرنٹنڈنٹ بابو حسین رونجھو، اسسٹنٹ محمد ابراہیم چنہ، کلرک محمد کریم آچرہ، محبوب شاہ سمیت دیگر تعلیمی اور انتظامی افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کا بنیادی ستون ہے اور ہمیں لسبیلہ میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے انہوں نے یونیسیف کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی شراکت سے لسبیلہ میں تعلیم کے فروغ کے لیے نئے دروازے کھل رہے ہیں اور اگر تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر کام کریں تو ضلع لسبیلہ بلوچستان میں ایک تعلیمی ماڈل بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ لسبیلہ کے تمام تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان تعلیمی اصلاحات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے لسبیلہ میں تعلیمی ترقی کے لیے نئے منصوبے متعارف کرائے جائیں گے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ نے والدین اور اساتذہ سے بھی اپیل کی کہ وہ تعلیم کے فروغ میں حکومت کے شراکت دار بنیں تعلیم صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ ایک اجتماعی مشن ہے جس میں والدین، اساتذہ اور سماجی تنظیموں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی بہتری، انفراسٹرکچر کی ترقی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اساتذہ کی تربیت، جدید تعلیمی سہولیات اور بچوں کے لیے محفوظ اور تعمیری تعلیمی ماحول فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، یونیسیف اور دیگر ترقیاتی ادارے حکومت کے ساتھ مل کر ایسے مزید منصوبے شروع کریں تاکہ تعلیمی بہتری کے خواب کو حقیقت بنایا جا سکے، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ نے اپنے خطاب میں زور دیتے ہوئے کہا ہم لسبیلہ کے ہر بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں تعلیم کو ایک بنیادی حق کے طور پر تسلیم کرنا ہوگا اور اس کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ہم صرف عمارتیں نہیں بلکہ ایک ایسا تعلیمی نظام بنانا چاہتے ہیں جو بچوں کے مستقبل کو سنوارے اور انہیں ایک روشن کل کی طرف لے جائے انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں لسبیلہ میں مزید تعلیمی منصوبے شروع کیے جائیں گے جن میں اسکولوں کی مرمت، فرنیچر کی فراہمی، اساتذہ کی تربیت اور جدید تدریسی طریقوں کو فروغ دینا شامل ہےکیونکہ تعلیم ہی وہ واحد راستہ ہے جو معاشرے کو ترقی، خوشحالی اور خودمختاری کی طرف لے جا سکتا ہے ہم سب کو مل کر یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم لسبیلہ میں تعلیمی معیار کو بلند کریں گے تاکہ یہاں کے بچے بھی ملک کے دیگر علاقوں کے طلبہ کے ساتھ مسابقت کر سکیں یہ صرف اسکولوں کی بہتری کا منصوبہ نہیں بلکہ یہ ایک خواب ہے، جو ہم سب نے مل کر پورا کرنا ہے، تقریب کے آخر میں شرکاء کے اعزاز میں ایک پر تکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

آج مورخہ 19.02.2025 کو گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ملکانہ میں یونیسف ای ایس پی کی طرف سے فراہم کردہ ایس ڈی پی گرانٹ سے اس...
20/02/2025

آج مورخہ 19.02.2025 کو گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ملکانہ میں یونیسف ای ایس پی کی طرف سے فراہم کردہ ایس ڈی پی گرانٹ سے اسکول ہذا کا کام مکمل ہونے کے بعد اسکول ہذا میں افتتاحی تقریب کا انقعاد کیا گیا ڈی او ای تعلیم لسبیلہ محمد انور جمالی نے ڈی ای او تعلیم میل حاجی نوید احمد ہاشمی سردار عبدالحفیظ رونجہ ڈی ڈی او ای تعلیم بیلا حاجی غلام رسول رونجہ فوکل پرسن ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اطہر قریشی و کمیونٹی ممبران کے ساتھ باقاعدہ فیتہ کاٹ کر اسکول ہذا کا افتتاح کیا اس موقعہ ماسٹر عظیم خان و دیگر موجود تھے ڈی او ای محمد انور جمالی اور حاجی نوید احمد ہاشمی نے ایس ڈی پی کے کام کا بھی جائزہ لیا_

یونیسف ای ایس پی کی طرف سے گورنمنٹ بوائز پرائمری حسن ویلپٹ میں فراہم کردہ ایس ڈی پی گرانٹ سے اسکول میں مرمت و تزین و آرا...
13/02/2025

یونیسف ای ایس پی کی طرف سے گورنمنٹ بوائز پرائمری حسن ویلپٹ میں فراہم کردہ ایس ڈی پی گرانٹ سے اسکول میں مرمت و تزین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد ڈی او ای تعلیم میل حاجی نوید احمد ہاشمی DDEO تعلیم بیلا حاجی غلام رسول ADDEO تعلیم بیلا عبدالطیف رونجہ اسکول کا افتتاح کررہے ہیں

گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بھٹ کانگڑ کو یونیسف ای ایس پی کی طرف سے فراہم کردہ ایس ڈی گرانٹ اسکول مرمت و تزین و آرائش کا ...
13/02/2025

گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بھٹ کانگڑ کو یونیسف ای ایس پی کی طرف سے فراہم کردہ ایس ڈی گرانٹ اسکول مرمت و تزین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد ڈی ای او تعلیم میل حاجی نوید احمد ہاشمی ڈی ڈی او ای تعلیم بیلا حاجی غلام رسول رونجہ اے ڈی ڈی او ای تعلیم بیلا عبدالطیف رونجہ عبدالستار رونجہ کمیونٹی ممبران نے اسکول کا افتتاح کیا

Address

Uthal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Education Support Program Lasbela posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category