Zhob/Sherani Zagh ژوب/ شيراني ژغ

Zhob/Sherani Zagh ژوب/ شيراني ژغ Update news from zhob Sherani

قومی جرگہ کا اعلامیہ
02/09/2026

قومی جرگہ کا اعلامیہ

ضلع شیرانی کے نئے ڈپٹی کمشنر جناب کلیم اللہ کاکڑ صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید ہے کہ وہ اپنی صلاحیت...
06/08/2026

ضلع شیرانی کے نئے ڈپٹی کمشنر جناب کلیم اللہ کاکڑ صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں، دیانت داری اور انتھک محنت کے ذریعے ضلع شیرانی کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور درپیش مسائل کے بروقت حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور ضلع شیرانی کو ترقی و خوشحالی کی نئی راہوں پر گامزن کرے۔ آمین۔"

17/07/2026

کیا آپ اس معاہدے سے متفق ہیں؟
🔴 آل پارٹیز، شہداء کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی کی حکومتی وفد کے ساتھ شہداء زیارت کے حوالے سے طویل نشستوں کے بعد، آج حکومت بلوچستان اور شہداء کے لواحقین کے درمیان آٹھ نکات پر مشتمل تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

♦️ تحریری معاہدہ ہے جو حکومتِ بلوچستان اور شہداءِ زیارت کے لواحقین اور آل پارٹیز کے مابین طے پایا ہے۔

🔴 (۱) جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے حکومتِ بلوچستان، بلوچستان ہائی کورٹ کو متعلقہ ٹی او آرز (ToRs) کے مطابق آج ہی مراسلہ جاری کرے گی۔ (کاپی مراسلہ الف ہذا ہے)

🔴 (۲) حکومتِ بلوچستان تمام صوبے بشمول جو علاقے دہشت گردی کے واقعات سے متاثر ہوئے ہیں جن میں ضلع زیارت، منگلہ، ہند اوڑک، شعبان، زرغون غر، ہرنائی، خوست، شاہرگ، تکتو، قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں حکومتِ بلوچستان دہشت گردوں، بھتہ خوروں، مسلح گروپس اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے انہیں ختم کرے گی۔ اس سلسلے میں وزیرِ اعلیٰ کی سربراہی میں امن و امان کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز، سیکورٹی اداروں کے سربراہان، پولیٹیکل پارٹیز، شہداء کے لواحقین کے ساتھ اگلے ہفتے ان کیمرہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

🔴 (۳) لیویز فورس کا پولیس میں انضمام پر نظرثانی اور غور وخوض کے لیے اسمبلی کے پارلیمانی پارٹیز بشمول وہ پارٹی جن کی اسمبلی میں نمائندگی نہیں ہے، پی کے میپ، پی کے نیپ، بی این پی، جمیعت علماء اسلام نظریاتی، پی ٹی آئی، این ڈی ایم کے رہنماؤں پر مشتمل مشترکہ آل پارٹیز کانفرنس 15 دن کے اندر طلب کیا جائے گا۔ اگر کانفرنس میں اتفاقِ رائے نہ ہو سکا تو اس صورت میں اسمبلی کے اندر رائے شماری کی جائے گی۔

🔴 (۴) بلوچستان کے تمام شہری علاقوں میں امن و امان کو یقینی بنانے اور بتدریج ذمہ داریاں سونپنے کے لیے پولیس کے استعداد کار میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

🔴 (۵) ضلع زیارت بلخصوصاً مڈ گارچ، کچ پولیس تھانہ ایریا، پنکی اور ان سے ملحقہ علاقوں زمینوں سے متعلقہ وزیرِ ریونیو کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ جس میں تمام متعلقہ سرکاری افسران اور علاقے کے پٹہ داران/مالکان کے پانچ ممبران کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ جو کہ متعلقہ علاقوں کی اراضیات کے سیٹلمنٹ اور تمام جملہ حقوق و دیگر معاملات طے کرے گی۔

🔴 (۶) تمام شہداء بشمول سویلین شہداء کے لواحقین کو مروجہ پالیسی کے تحت شہید ڈکلیئر کیا جائے گا۔ اور ان کے لواحقین اور بچوں کے کفالت و تعلیم حکومتی پالیسی کے عین مطابق کی جائے گی۔ اور معاوضہ مروجہ پالیسی کے تحت دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ شہداء پیکج میں معاوضہ، پلاٹ، بچوں کی تعلیم و کفالت، شہید کوٹہ میں بھرتی اور شہید کی تنخواہ میں 60 سال کی عمر تک جاری رہتی ہیں۔

🔴 (۷) شہداء کے نام مختلف سرکاری عمارتوں اور کوئلہ پھاٹک چوک کو "شہداءِ زیارت چوک" سے منسوب کیا جائے گا۔

🔴 (۸) اس معاہدہ پر دونوں فریقین متفق ہیں دھرنے کا خاتمہ اور شہداء کی تدفین کی جائے گی۔

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Dil Sooz Tareen, ضياء گرگری, Sajid Nawaz
14/07/2026

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Dil Sooz Tareen, ضياء گرگری, Sajid Nawaz

12/07/2026

کوئٹہ ‘ سانحہ زیارت کیخلاف جاری دھرنے سے اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پشتونخواہ میپ محمود خان اچکزئی کا خطاب

کوئٹہ ‘ بغیر ہتھیار اور اسلحہ پولیس کو مانگی بھیجنے والے ڈی سی سے لیکر اگر چیف سیکرٹری تک ہے یہ سب قاتل ہے ‘‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ‘ انکے خلاف ایف آئی آر درج ہونا چاہیے ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ‘اپوزیشن جماعتوں کا فیصلہ ہے ‘ سرفراز حکومت استعفیٰ دے ‘ محموداچکزئی

کوئٹہ ‘ اس حکومت کو گھر جانا ہوگا ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ‘ وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کسی کے پاس بات چیت مذاکرات کا اختیار نہیں ‘ محمود اچکزئی

کوئٹہ‘یہ بے اختیار حکمران ہے ہے ‘ ان سے بات نہیں ہوگی ‘ انکو گھر جانا ہوگا ‘ محمود اچکزئی

کوئٹہ‘ہمارے بچے اتنے سستے نہیں کہ انکو ایسے قتل کروگے ‘ محمود اچکزئی

کوئٹہ ‘ جنہوں نے ان پولیس والوں کو بھیجا تھا اسے استعفیٰ دینا چاہیے تھا نہیں تو ذمہ داروں کو اسے برطرف کرنا چاہیے تھا ’ ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ ‘ پہلے ہمارے بچوں کو شہید کیا پھر ان پر تیزاب ڈالا اس کا حساب دینا ہوگا ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ ’ بلوچ عوام سے بات چیت کے بعد احتجاج کو بڑھائینگے یہ دھرنا جاری رہیگا ‘ ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ ‘ چمن سرحد پر تجارت بند ہے وہاں کے عوام کو پھر سے مشاورت سے دھرنا شروع کرنا چاہیے ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ ‘ ہماری تجویز ہے پاکستان اپنے ہمسائیہ ممالک کا اقوام متحدہ کی قیادت میں اجلاس طلب کرے ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ ‘ اگر افغانستان پر دہشتگردی ثابت ہوئی تم ہم سب آپکے ساتھ ہونگے ‘ ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ ‘ ہمسائیہ کی آزادی کا خیال کرنا ہوگا ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ‘لاشیں جس انداز میں کوئٹہ لائی گئی گاڑی میں ایسے تو کوئی قصاب بکروں کے ساتھ نہیں کرتا ‘ محمود اچکزئی

کوئٹہ‘ ان سب کا حساب ان لوگوں کو دینا ہوگا ‘ محمود اچکزئی

کوئٹہ‘ پشتونخواہ وطن پر لڑائی مسلط کی گئی ہے ‘ 50 لاشیں بھجوائے ہمیں اتنا بے غیرت سمجھا ہے کہ پیسوں پر بک جائینگے ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ‘لواحقین کو ضرورت تھی تو قوم یہ 1 کروڑ 20 لاکھ خود سے لواحقین کو دینگے ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ‘اپوزیشن کا پیغام لیکر آیا ہوں ‘ اپوزیشن قیادت آپ کے ساتھ کھڑی ہے ‘ دھرنا تاریخ دے پورے پاکستان میں احتجاج ہوگا ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ‘میری تجویز ہے یہ ان دھرنوں کو ہر ضلع کے ڈی سی آفس کے باہر منعقد کئے جائے ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ‘ تاریخ گواہ ہے کہ پشتون فرقہ پرست دہشتگرد نہیں مگر تم لوگ آج انہیں دہشتگرد ثابت کرنے لگے ہو ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ ‘ پشتون دہشتگرد نہیں مگر اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتا ہے ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ ‘ ان قوتوں کا فیصلہ ہے کہ ہمارے وطن کے وسائل ‘ معدنیات زبردستی لینگے ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ ‘ پاکستان کو چلانے کا واحد راستہ پشتون ‘بلوچ ‘ سندھی ‘ سرائیکی اقوام کے ساحل و سائل کا احترام میں ہے ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ ‘ فوج اور دیگر اداروں کو اپنے حدود میں رہنا ہوگا ‘ آئین کے تحت چلنا ہوگا ‘ سیاست فوج کا کام نہیں ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ ‘ فوج کو الیکشن میں مداخلت سے ہاتھ کھینچنا ہوگا ‘ عوام جو کو ووٹ دے وہ حکمران ہو ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ ‘ ہم بندوں نہیں اٹھائینگے مگر اس ظلم کیخلاف منظم تحریک کی ضرورت ہے ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ ‘ یہ باتوں کا نہیں عمل کا وقت ہے ‘ خیر کیلئے ظالم سے مقابلے کیلئے اپنے صفوں کو درست کرنا ہوگا ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ ‘ ہم ایک خدا کو سجدہ کرنیوالے ہیں‘ کسی ظالم کے سامنے سر نہیں جھکائینگے ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ ‘ جہاں سے معدنیات نکلتی ہے وہاں کے مقامی لوگوں سے بات کرکے ایک حصہ انہیں دیا جائے ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ ‘ زہری میں سردار موسیانی پر جس طرح ظلم کیا گیا کیا یہ انسانیت ہے ؟ بیٹے کو باپ کے سامنے مادیا ‘ محمود خان اچکزئی

کوئٹہ ‘ یہ رویہ رہیگا تو گولیاں ختم ہو جائینگے نوجوان نہیں ہونگے ‘ محمود خان اچکزئی

12/07/2026

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی آج شام 8 بجے زیارت کے شہداء کے دھرنے میں شرکت کریں گے

09/07/2026

"پشاور میں دن دہاڑے اسکول کے بچوں کو قتل کیا جاتا ہے، بلوچستان میں درجنوں وکلا مارے جاتے ہیں، ہنہ اوڑک اور زیارت میں درجنوں پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے قتل کر دیا جاتا ہے، پھر آپ کہتے ہیں کہ طالبان نے حملہ کیا؟
What is your duty? Achakzai

09/07/2026

پښتنو وروڼو او خویندو
نن د یووالي، ورورولۍ او اتفاق وخت دی. که موږ په خپلو کې سره یو شو، هېڅ ځواک زموږ غږ نه شي کمزوری کولای. اختلاف، کرکه او بېلتون یوازې زموږ تاوان دی.
راځئ چې د کوټې د روانې احتجاجي ناستې پر مهال په نظم، زغم او یووالي سره خپل دریځ څرګند کړو. د یو بل احترام وکړو، د یو بل ملاتړ وکړو او د خپل قوم د عزت او حقونو لپاره په یوه غږ ودرېږو.
یاد ولرئ:
"یووالی قوت دی، بېلتون کمزوري ده."
الله دې زموږ په منځ کې مینه، اتفاق او ورورولي تلپاتې وساتي.

کبھی کبھی انسان ہنستے ہوئے ایسی بات لکھ جاتا ہے جو بعد میں حقیقت بن جاتی ہے۔شہید اکبر شیرانی، جو پولیس میں اپنی ذمہ داری...
09/07/2026

کبھی کبھی انسان ہنستے ہوئے ایسی بات لکھ جاتا ہے جو بعد میں حقیقت بن جاتی ہے۔
شہید اکبر شیرانی، جو پولیس میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، اپنے تبادلے کے بعد زیارت کے علاقے مانگی جاتے ہوئے فیس بک پر ایک مزاحیہ مگر حقیقت سے بھرپور پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں گویا اپنی شہادت کی پیشگوئی کر دی تھی۔
کل وہ دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔
اللہ تعالیٰ شہید اکبر شیرانی کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔
قوم اپنے ایسے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

Address

Zhob

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zhob/Sherani Zagh ژوب/ شيراني ژغ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category